مرکزی متن پر جائیں
نقدی اور اخراجات

مفت مالی مشاورت اور تربیت

NYC مالی استحکام کے مراکز (Financial Empowerment Centers) | NYC محکمہ برائے صارفین اور کارکنان کا تحفظ (NYC Department of Consumer and Worker Protection, DCWP)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

NYC کے مالی استحکام کے مراکز اپنے اہداف کے حصول میں آپ کی مدد کے لیے مفت ایک کے لیے ایک ماہرانہ مشاورت اور تربیت فراہم کرتے ہیں۔

  • آپ کا مالی مشاورت کار آپ کی مدد کرے گا:
    • پیسے کو سنبھالنے میں
    • آپ کی کریڈٹ کی جانچ کرنے میں
    • خرچ کا منصوبہ تشکیل دینے میں
    • محفوظ اور قابل حصول بینک اکاؤنٹ کھولنے میں
    • قرض سے متعلق جس میں تعلیمی قرض بھی شامل ہے آپ کو قرض دینے والے سے رابطہ کرنے میں
    • آپ کے قرضوں کو کم کرنے یا قسطوں میں تخفیف کی حکمت عملی وضع کرنے میں
    • ہنگامی سرکاری وسائل کے حصول میں
  • اپنی پہلی نشست میں آپ اپنے مالی اہداف کے حصول میں مدد کے لیے آپ عملی اقدامات کی ایک فہرست مرتب کریں گے۔
    • اپ کا مشاورت کار آپ کے مالی کوائف معلوم کرے گا اور کوئی مالی دستاویزات دکھانے کے لیے کہے گا۔
    • آپ اپنے مشاورت کے ساتھ جتنی نشستوں میں چاہیں شریک ہو سکتے ہیں۔
  • آپ کسی مشاورت کار سے ذاتی طور پر یا بذریعہ فون ملاقات کر سکتے ہیں۔
    • خدمات کے لیے آپ اپنی ترجیحی زبان کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
  • خدمات محفوظ اور رازدارانہ ہیں۔ آپ کی عمر 18 سال ہو اور آپ NYC میں رہتے یا کام کرتے ہوں۔ آمدنی اور امیگریشن حیثیت کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
  • مالی استحکام کے مراکز قرضے یا امدادات فراہم نہیں کرتے۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

آپ مفت مالی مشاورت کے اہل ہیں اگر آپ:

  • NYC میں رہتے اور کام کرتے ہیں؛ اور
  • آپ کی عمر کم از کم 18 سال ہے۔

آمدنی اور امیگریشن حیثیت کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

آپ کا مالی مشاورت کار بہتر طور پر آپ کی مدد کر سکتا ہے اگر آپ کا مالی معاملات کے بارے میں ان کے پاس زیادہ معلومات ہوگی۔ اگر دستاویزات آپ کے پاس نہیں ہوں گے تو بھی کوئی بات نہیں ہے!

جو مالی دستاویزات آپ اپنے مشاورت کار کو دکھا سکتے ہیں ان میں شامل ہیں:

  • بل یا گوشوارے
  • آپ کے کریڈٹ رپورٹ کی نقول
  • وصولی کے آگاہی نامے
  • آپ کے ٹیکس ریٹن کی نقول
  • ادائیگی کی پرچیاں؛
  • عدالت کے کاغذات
  • تعلیمی قرضوں کے بل یا قرضے سے متعلق معلومات، جو studentaid.gov پر دیکھی جا سکتی ہے

4. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

آن لائن درخواست دیں

ان-پرسن یا بذریعہ فون مالی مشاورت کی نشست کے لیے آن لائن ملاقات کا وقت مقرر کریں۔

آپ ایک پورٹل اکاؤنٹ بھی مرتب کر سکتے ہیں:

  • اپنی ملاقاتوں کا انتظام کرنے کے لیے
  • اپنے ذاتی مالی اقدام کے منصوبے کا جائزہ لینے اور اس کی تجدید کے لیے
  • اپنے ذاتی مالیاتی ایکشن پلان کا نظر ثانی اور اس کی تجدید کریں

ایک اپائنٹمنٹ بُک کریں

بذریعہ فون درخواست دیں

خود جا کر درخواست دیں

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

آن لائن پر مزید جانیں

مالی استحکام کے مراکز سے متعلق DCWP webpage پر جائیں یا FAQپڑھیں۔

311 پر فون کریں

کہیں "فنانشل کونسلنگ”

مالی استحکام کے مرکز کی ہاٹ لائن کو فون کریں

212-487-4583

Last Updated جون 15, 2022

Stay updated on benefits

Get occasional emails about benefits news, upcoming enrollment periods, and deadlines. Translations are available in 11 languages.