مرکزی متن پر جائیں
صحت

دماغی صحت میں مدد کے لیے بات، ٹیکسٹ یا چیٹ کریں

NYC Well | NYC شعبہ برائے صحت و دماغی حفظان صحت

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

NYC Well آپ کا دماغی صحت میں سہارے کا مفت نجی ربط ہے۔ آپ صلاح کار کے ساتھ بذریعہ فون، ٹیکسٹ یا چیٹ رابطہ کر سکتے/سکتی ہیں اور ذہنی دباؤ، افسردگی، اضطراب، یا منشیات اور شراب کے بےجا استعمال کے حوالے سے مدد حاصل کر سکتے/سکتی ہیں۔
  • آپ 200 سے زیادہ زبانوں میں خدمات تک رسائی حاصل کر سکتے/سکتی ہیں
  • صلاح کار پورا دن ہر وقت دستیاب ہوتے ہیں
  • آپ لمبی مدت کے لیے صلاح مشورہ لینے اور ملاقاتوں کا وقت طے کرنے میں بھی مدد حاصل کر سکتے/سکتی ہیں

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

نیویارک کے تمام رہائشی افراد صلاح کار کے ساتھ گفتگو کرنے اور NYC Well کی خدمات استعمال کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائیٹ ملاحظہ کریں

دماغی صحت کی دستیاب خدمت کی مزید معلومات کے لیےNYC Well کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

ایک صلاح کار کو ابھی ٹیکسٹ کریں

ایک صلاح کار سے کسی بھی وقت رابطہ کرنے کے لیے65173 پر WELL ٹیکسٹ کریں۔ جب ہدایت دی جائے تو مندرجہ ذیل ٹیکسٹ کریں:

  • انگریزی کے لیے 1
  • ہسپانوی کے لیے 2
  • چینی زبان کے لیے 3

311 پر کال کریں

“NYC Well” کے لیے کہیں.

ایک صلاح کار سے ابھی بات کریں

ایک صلاح کار سے کسی بھی وقت بات کرنے کے لیے 888-NYC-WELL پر کال کریں۔

  • ہسپانوی کے لیے 3 دبائیں
  • چینی زبان کے لیے 4 دبائیں

711 پر کال کریں

  • اگر آپ کو بہرے یا اونچا سننے والوں کے لیے ریلے سروس کی ضرورت ہو۔

ایک صلاح کار سے ابھی چیٹ کریں

ایک صلاح کار سے کسی بھی وقت چیٹ کرنے کے لیے NYC Well کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔