مرکزی متن پر جائیں

NYCHA کے باشندوں کے لیے نوکریاں، تربیت، اور مالی تعاون

NYCHA کا باشندوں کا معاشی تفویض اختیار اور استقامت (REES) | NYC ہاؤسنگ کا تحفظ و ترقی (NYC Housing Authority, NYCHA)

یہ کس طرح کام کرتا ہے

REES کاروبار شروع کرنے کے لیے NYCHA کے باشندوں کو نوکری کے لیے تربیت، تعلیمی پروگراموں، مالی مشاورت، اور تعاون سے جوڑتا ہے۔

80 سے زائد پارٹنر تنظیموں کے ذریعے، REES فراہم کرتا ہے:

نوکری کے لیے تربیت اور تعلیم

روزگار کی خدمات

  • ریزیومے نویسی اور انٹرویو کی تیاری
  • NYCHA کی 39 ڈیولپمنٹس کی خدمت میں مصروف Jobs-Plus کی 10 سائٹس کے ذریعے جاب کنکشنز
  • سیکشن 3 نوکری کے مواقع

مالی مدد

  • مالی مشاورت اور قرض میں تخفیف میں تعاون
  • کریڈٹ سازی کی خدمات
  • گھر کے خریدار کی تعلیم
  • سیکشن 8 کے باشندوں کے لیے فیملی کے خود کفایتی پروگرام کے ذریعے دولت سازی میں تعاون

کاروبار کا فروغ

  • نگہداشت طفل اور غذائی کاروبار پر مرتکز پروگراموں کے ذریعے خواہشمند کار آموزوں کے لیے تعاون
  • اسٹارٹ اپس کے لیے کاروباری کوچنگ اور مالی منصوبہ بندی

اہلیت کے تقاضے

NYCHA‏ کی رہائش میں رہنے والا کوئی بھی شخص ‏REES‏ کے لیے اہل ہے۔

پروگرامز REES آپ کو اہلیت کے مختلف تقاضے حاصل کرنے کے لیے جوڑتا ہے۔ ہر پروگرام کے لیے اہلیت Opportunity NYCHA سائٹ پر چیک کریں۔


درخواست کیسے دیں


مدد حاصل کریں

OpportunityNYCHA کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں

نیز NYCHA کے سیلف سروس پورٹل کا "اپارچونیٹی کنیکٹ” (Opportunity Connect) والا سیکشن بھی دیکھیں

REES کو ای میل کریں

[email protected]

311 پر کال کریں

REES کے حوالے سے معاونت طلب کریں۔

REES کی ہاٹ لائن کو کال کریں

(718) 289-8100

دفتر تشریف لے جائیں

روبرو مدد حاصل کرنے کیلئے REES کے دفتر میں 787 Atlantic Ave, Brooklyn, NY, 11238 پتہ پر تشریف لے جائیں۔

اپ ڈیٹ: REES کا دفتر فی الحال روبرو خدمات کیلئے بند ہے۔


اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔


Last Updated اکتوبر 31, 2025

مراعات سے باخبر رہیں

مراعات کی خبروں، آنے والے اندراج کی مدتوں، اور آخری تاریخوں کے بارے میں وقتا فوقتا ای میلز حاصل کریں۔ 11 زبانوں میں ترجمے دستیاب ہیں۔