مرکزی متن پر جائیں
صحت

نجی صحت بیمہ منصوبے

کوالیفائیڈ ہیلتھ پلانز (QHP) | NY اسٹیٹ آف ہیلتھ

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

کوالیفائڈ ہیلتھ پلانز نجی صحت بیمہ کے وہ منصوبے ہیں جن میں آپ کوریج کے لیے ایک مخصوص ماہانہ رقم ادا کرتے ہیں۔ اس میں فاضل اخراجات بشمول مشترکہ ادائیگیاں، کٹوتیاں اور مشترکہ بیمہ بھی ہے۔

  • اگر ‎آپ ‏NY State of Health‏ کی معرفت اندراج کرواتے ہیں تو آپ مالی مدد پانے کے اہل ہو سکتے ہیں۔
      • 2025‏ کے لیے بیمہ کوریج پانے کے لیے، 1‏ نومبر ‎2024‏ سے ‎31‏ جنوری ‎2025‏ کے بیچ اندراج کروائیں۔ سال کے صرف اسی وقت آپ مارکیٹ پلیس کے ذریعے نجی صحت بیمہ میں اندراج کروا سکتے ہیں، الّا یہ کہ آپ کے پاس اہل قرار دینے والا واقعہ ہو جیسے دوسری کاؤنٹی یا ریاست میں منتقل ہونا، شادی ہو جانا، یا 26 سال کا ہو جانا اور والدین کے پلانز کے ذریعے کوریج سے محروم ہو جانا۔
    • 2025‏ کے لیے اپنا موجودہ پلان تبدیل کرنے کے لیے، یہ کام ‎16‏ نومبر ‎2024‏ سے ‎31‏ جنوری ‎2025‏ کے بیچ کر لیں۔
    • اگر آپ کی محدود آمدنی ہے یا بچے ہیں تو، آپ مفت یا کم قیمت پر عوامی صحت بیمہ کے منصوبوں جیسے ‏Medicaid‏، ‏Child Health Plus‏، اور ‏Essential Plan‏ کے لیے اہل قرار پا سکتے ہیں۔ آپ سال کے دوران کسی بھی وقت ان میں اندراج کروا سکتے ہیں۔
  • آپ بیمہ کمپنی سے براہ راست نجی بیمہ بھی خرید سکتے ہیں لیکن آپ مالی مدد کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

کوئی بھی ‏Qualified Health Plan‏ میں اندراج کروا سکتا ہے۔

  • زیادہ تر تارکین وطن ‏NY State of Health Marketplace‏ میں اندراج کروا سکتے ہیں۔ مالی مدد دستیاب ہے۔
  • کوئی بھی شخص بیمہ کمپنی کو کال کر کے یا ان کی ویب سائٹ ملاحظہ کر کے کسی بیمہ کمپنی سے براہ راست نجی صحت بیمہ خرید سکتا ہے۔

3. درخواست کیسے دیں

بذریعہ ڈاک درخواست دیں

اگر آپ ان میں سے ایک ہیں تو، ‏Medicaid‏ کے پاس بذریعہ ڈاک درخواست دیں:

  • 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے
  • سند یافتہ نابینا
  • سند یافتہ معذور
  • ادارہ جاتی حیثیت رکھتے ہیں اور نرسنگ ہوم کیئر کی کوریج کیلئے درخواست دے رہے ہیں

درخواست اور ضمیمہ A فارم مکمل کریں۔ اپنی درخواست اس پتے پر ڈاک سے بھیجیں:
MAP Initial Eligibility Unit

,PO Box 24390
Brooklyn, NY 11202

خود جا کر درخواست دیں

اندراج کروانے میں صحت بیمہ اسسٹر کے ذریعے مدد پائیں۔

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

صحت بیمہ کے اختیارات کے بارے میں مزید جانیں

HRA‏ کے دفتر برائے شہر پیما صحت بیمہ تک رسائی ‏(HRA’s Office of Citywide Health Insurance Access)‏ کے ذریعے اپنے اختیارات کے بارے میں مزید جانیں۔

اندراج میں مدد کی درخواست کریں

GetCoveredNYC نیو یارک کے باشندوں کو صحت بیمہ کیلئے اندراج میں مدد کرتا ہے۔ مختص ماہرین آپ کی زبان میں آپ کی مدد مفت کر سکتے ہیں۔

مشیر کی کال کی درخواست کریں

اندراج کے مشیر کی جانب سے کال موصول کرنے کیلئے ایک ہیلتھ انشورنس انرولمنٹ اسسٹنس انکوائری فارم مکمل کریں۔ اندراج میں مفت مدد ترک وطن کی حیثیت سے قطع نظر اور بہت سی زبانوں میں دستیاب ہے۔ آپ کی معلومات کو نجی رکھا جائے گا۔

311 پر کال کریں

صحت بیمہ سے متعلق عمومی سوالات کیلئے اور ذاتی معاون تلاش کرنے کے واسطے۔

Last Updated نومبر 12, 2024