مرکزی متن پر جائیں
رہائش

بزرگ مکان مالکوں کے لیے پراپرٹی ٹیکس میں وقفہ

عمر رسیدہ شہری مکان مالکان کے استثنیٰ کا پروگرام (SCHE) | NYC شعبۂ مالیاتترقی (NYC Department of Finance, DOF)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

SCHE اہل عمر رسیدہ افراد کے پراپرٹی ٹیکسز میں کمی کرتا ہے۔ آپ اپنی آمدنی کے لحاظ سے اپنے گھر کی تخمینہ یافتہ قدر کو 5-50% تک کم کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔

  • اس سال 1 جولائی سے شروع ہونے والی مراعات کے لیے 15 مارچ تک درخواست دیں۔ اگر 15 مارچ سنیچر اتور کو یا چھٹی کے دن پڑتا ہے تو آخری تاریخ اگلا کاروباری دن ہے۔
  • عمر، آمدنی، اور ٹیکس میں کٹوتی کا ثبوت درکار ہے۔
  • اگر آپ کی پراپرٹی SCHE اور گھر کے معذور مالکوں کی چھوٹ (Disabled Homeowners Exemption, DHE) کے لیے اہل قرار پاتی ہے، تو آپ کو صرف SCHE دیا جائے گا۔ آپ دونوں حاصل نہیں کر سکتے۔
  • ہر دو سال بعد 15 مارچ تک تجدید کرائیں۔ جب تجدید کا وقت آئے گا تو محکمہ خزانہ آپ کو تجدید کی درخواست بھیجے گا۔ اگر آپ تجدید نہیں کراتے ہیں تو آپ کے پراپرٹی ٹیکس میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

SCHE کے لیے اہل ہونے کی خاطر، آپ کا ان شرائط کو پورا کرنا ضروری ہے:

  1. ایک، دو، یا تین خاندانی گھر، کونڈو، یا کوآپ اپارٹمنٹ کے مالک ہوں۔
  2. پراپرٹی کے تمام مالکان کی عمر 65 سال یا اس سے زیادہ ہو۔ تاہم، اگر آپ اپنے شریکِ حیات یا بہن/بھائی کے ساتھ مشترکہ طور پر جائیداد کے مالک ہیں، تو آپ میں سے صرف ایک کی عمر 65 یا اس سے زیادہ ہونی ضروری ہے۔
  3. یہ لازمی ہے کہ تمام مالکان پراپرٹی کو اپنی بنیادی رہائش گاہ کے طور پر اختیار کریں۔
  4. تمام مالکان کی مشترکہ آمدنی $58,399 سے کم یا اس کے برابر ہونی ضروری ہے۔
  5. استثنیٰ دائر کرنے کی تاریخ سے پہلے آپ کے پاس کم از کم متواتر 12 مہینوں سے پراپرٹی کی ملکیت ہونا ضروری ہے۔ اگر آپ کو کسی ایسی جائیداد پر استثنیٰ حاصل ہے جو پہلے کبھی آپ کی زیرِ ملکیت تھی تو اس کی ضرورت نہیں ہے۔

3. درخواست کیسے دیں

آن لائن درخواست دیں

1 جولائی سے شروع ہونے والی مراعات کے لیے 15 مارچ تک آن لائن درخواست دیں۔ اگر 15 مارچ سنیچر اتور کو یا چھٹی کے دن پڑتا ہے تو آخری تاریخ اگلا کاروباری دن ہے۔

اگر آپ کوآپ میں رہتے ہیں، تو SCHE کوآپس درخواست کا استعمال کرتے ہوئے درخواست دیں۔

درخواست دیتے وقت، آپ کو اپنے گھر کے لیے بورو، بلاک، اور لاٹ (BBL) کی ضرورت ہو گی۔ یہ معلومات حاصل کرنے کے لیے پراپرٹی ایڈریس سرچ کا استعمال کریں۔

آن لائن درخواست دیں

بذریعہ ڈاک درخواست دیں

اسی سال 1 جولائی سے شروع ہونے والی آپ کی مراعات کے لیے درخواستوں کا 15 مارچ تک ارسال کرنا ضروری ہے۔

  1. ابتدائی استثنیٰ کی درخواست ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ کریں اور اسے پُر کریں۔ آپ 311 پر کال کر کے بھی کہہ سکتے ہیں کہ آپ کو ایک ایپلیکیشن ڈاک سے بھیج دی جائے۔
  2. درخواست دیتے وقت، آپ کو اپنے گھر کے لیے بورو، بلاک، اور لاٹ (BBL) کی ضرورت ہو گی۔ یہ معلومات حاصل کرنے کے لیے پراپرٹی ایڈریس سرچ کا استعمال کریں۔
  3. اپنی مطلوبہ دستاویزات جمع کریں اور ان کی نقول کو اپنی درخواست کے ساتھ شامل کریں۔ ان کے بغیر آپ کی درخواست پر کارروائی نہیں کی جائے گی۔
  4. اپنی درخواست اور مطلوبہ دستاویزات کو مکمل کر کے اس پتہ پر ڈاک سے بھیج دیں:
    نیو یارک شہر کا محکمہ مالیات
    مکان مالک کی ٹیکس کی مراعات
    P.O. Box 311
    Maplewood, NJ 07040-0311

فارم ڈاؤن لوڈ کریں

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

مزید جاننے کے لیے SCHE کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

DOF کو ای میل کریں

Nyc.gov/contactdof پر پیغام بھیجیں

311 پر کال کریں

عمر رسیدہ شہری مکان مالکان کے استثنیٰ کے پروگرام کا پوچھیں۔

SCHE کو کال کریں

212-NEW-YORK (212-639-9675) پر کال کریں

درخواست کے حوالے سے مدد حاصل کریں

NYC کے عوامی مشغولیت کے یونٹ کے کسی ماہرِ خصوصی سے SCHE کے حوالے سے درخواست دینے میں بالمشافہ مدد حاصل کرنے کے لیے 929-252-7242 پر کال کریں۔

Last Updated اکتوبر 15, 2024