1. یہ کیسے کام کرتا ہے
SCRIE 62 اور اس سے زیادہ عمر کے اہل بزرگ شہریوں کو ان کا کرایہ منجمد کر کے سستی رہائش میں رہنے میں مدد کرتا ہے۔ کرایہ دار وہی کرایہ ادا کرنا جاری رکھ سکتے ہیں جو وہ ادا کر رہے تھے چاہے ان کے مکان مالک نے کرایہ میں اضافہ کر دیا ہو۔ مکان مالک کو پراپرٹی ٹیکس کریڈٹ ملتا ہے جو نئے اور اصل کرایہ کی رقم کے درمیان فرق کو پورا کرتا ہے۔
- جو بزرگ شہری مخصوص کرایے کے مکان یا ڈیولپمنٹس میں رہتے ہیں صرف وہی SCRIE کیلئے اہل ہو سکتے ہیں۔
- مستقبل میں کرایہ کی اتنی ہی رقم ادا کرتے رہنے کے لیے وقت پر تجدید کریں جیسا کہ آپ ابھی کرتے ہیں۔
- SCRIE کا اہل ہونے کے لیے آپ کو ٹیکس جمع کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
- درخواست دینے کیلئے آپ کو اپنے مکان مالک کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔
- NYC رینٹ فریز پروگرام میں معذور افراد کے لیے معذوری کے کرایے میں اضافہ کی رعایت (Disability Rent Increase Exemption, DRIE) بھی شامل ہے۔
اگلا سیکشن:
اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے
آن لائن مزید جانیں
مزید جاننے کے لیے NYC رینٹ فریز پروگرام کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
اگر آپ HPD ڈیولپمنٹ میں رہتے ہیں تو HPD کی زیر نگرانی SCRIE کے بارے میں مزید جاننے کیلئے HPD کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
SCRIE سے رابطہ کریں
محکمہ مالیات سے مدد طلب کریں۔
HPD کو ای میل کریں
HPD کے زیر نگرانی SCRIE کے بارے میں سوالات کیلئے، [email protected] پر ای میل کریں
311 پر کال کریں
SCRIE کے بارے میں پوچھیں۔
TTY کا استعمال کر کے SCRIE کو کال کریں
اگر آپ کو سننے میں دشواری ہوتی ہے تو 212-639-9675 پر کال کریں۔
HPD کو کال کریں
HPD کے زیر نگرانی SCRIE کے بارے میں اگر آپ کے سوالات ہوں تو 212-863-8494 پر کال کریں۔
درخواست کے حوالے سے مدد حاصل کریں
NYC کے عوامی مشغولیت کے یونٹ کے کسی ماہرِ خصوصی سے DHE کے حوالے سے درخواست دینے میں بالمشافہ مدد حاصل کرنے کے لیے 929-252-7242 پر کال کریں۔
2. اپنی اہلیت کا تعین کریں
SCRIE کا اہل ہونے کے لیے، آپ کو ان تمام سوالات کا جواب "ہاں” میں دینے کے قابل ہونا چاہیے:
- کیا آپ کی عمر 62 یا اس سے زائد ہے؟
- کیا آپ کا نام لیز پر درج ہے (یا اگر آپ Mitchell-Lama ڈیولپمنٹ میں رہتے ہیں تو شیئر سرٹیفکیٹ ہے)؟
- کیا آپ کی مشترکہ گھریلو آمدنی ایک سال میں 50,000$ یا اس سے کم ہے؟
- کیا آپ اپنی ماہانہ آمدنی کا ایک تہائی سے زیادہ کرایہ پر خرچ کرتے ہیں؟
- کیا آپ NYC میں رہائش کی ان اقسام میں سے کسی ایک میں رہتے ہیں؟
- کرایہ کے مستحکم اپارٹمنٹ میں
- کرایہ کنٹرول شدہ اپارٹمنٹ میں
- کرایہ کے ریگولیٹڈ ہوٹل یا سنگل روم آکوپنسی یونٹ میں
- Mitchell-Lama کی ڈیولپمنٹ میں
- لمیٹیڈ ڈیویڈنڈ ہاؤسنگ کمپنی کی ڈیولپمنٹ میں
- ری ڈیولپمنٹ کمپنی کی ڈیولپمنٹ میں
- ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کی ڈیولپمنٹ میں
اگلا سیکشن:
3. درخواست کیسے دیں
آن لائن درخواست دیں
اگر آپ پہلی بار SCRIE کے لیے درخواست دے رہے ہیں تو محکمہ مالیات (Department of Finance, DOF) کے ذریعے آن لائن درخواست مکمل کریں۔
آپ DOF کے ساتھ ورچوئل اپائنٹمنٹ طے کر کےSCRIE میں درخواست دینے میں مدد حاصل کر سکتے ہیں۔
بذریعہ ڈاک درخواست دیں
- ابتدائی درخواست پرنٹ اور مکمل کریں (یا درخواست کے لیے 311 پر کال کریں)۔
- معاون دستاویزات کے ساتھ اپنی مکمل اور دستخط شدہ درخواست بذریعہ ڈاک اس پتہ پر بھیجیں:
Rent Freeze Program – SCRIE
P.O. Box 3179
Union, NJ 07083
اگر آپ Mitchell-Lama یا Redevelopment Company کی ڈویلپمنٹ ہاؤسنگ میں رہتے ہیں تو:
- HPD SCRIE کی ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں اور اسے مکمل کریں۔
- اپنی مکمل شدہ درخواست کو [email protected] پر ای میل کریں یا اسے اس پتے پر ڈاک سے بھیجیں:
HPD SCRIE Unit
100 Gold Street, 7th floor
New York, New York, 10038
بذریعہ فون درخواست دیں
اگر آپ Mitchell-Lama یا Redevelopment کمپنی ڈویلپمنٹ کی رہائش میں رہتے ہیں تو HPD کے زیر نگرانی SCRIE کیلئے درخواست دینے کے واسطے HPD کو8494-863-212 پر کال کریں۔
خود جا کر درخواست دیں
محکمہ مالیات کے مرکز امداد میں درخواست دیں۔ آپ کو اپائنٹمنٹ طے کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔
اپنا ای میل یا فون نمبر فراہم کر کے، آپ اپنے ACCESS NYC عوامی بینیفٹس کی اسکریننگ کے نتائج کے حوالے سے سٹی آف نیو یارک کی جانب سے رابطہ کئے جانے پر اتفاق کرتے/کرتی ہیں۔ ACCESS NYC میں آپ کی سرگرمی گمنام ہوتی ہے مگر اپنا فون نمبر فراہم کرنے سے آپ کی شناخت ہو سکتی ہے اور اس بات کا پتہ چل سکتا ہے کہ آپ نے ویب سائیٹ استعمال کی ہے۔ اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کہ سٹی آپ کی جانب سے ACCESS NYC کے ساتھ اشتراک کئے گئے ڈیٹا کو کیسے استعمال کر سکتا ہے،Terms of Use for NYC.gov او Privacy Policy for NYC.gov.