مرکزی متن پر جائیں
کام

رضاکارانہ خدمات اور مہارتوں میں اضافہ برائے بزرگ بالغان

سلور کارپس | NYC محکمہ برائے عمر رسیدگی (NYC کا محکمۂ عمر رسیدگی)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

سلور کارپس AmeriCorps کی جانب سے فنڈ کردہ ایک پروگرام ہے جو کہ NYC کے محکمۂ عمر رسیدگی کے تحت چلایا جاتا ہے۔ یہ شراکت دار تنظیم میں بزرگ بالغان کے لیے رضاکارانہ کام فراہم کرتا ہے۔ شرکاء کو تربیت، اور/یا تصدیق سے مربوط کیا جاتا ہے تاکہ ملازمت محفوظ کی جائے۔

  • کمیونٹی خدمت کی تفویض – غیر منافع بخش تنظیم یا حکومتی ایجنسی میں گراں قدر تجربہ حاصل کرنے، پیشہ ور ماہرین کے نیٹ ورک، اور اپنی مقامی کمیونٹی میں حصہ ڈالنے کے لیے فی ہفتہ کم از کم 10 گھنٹے رضاکارانہ خدمات انجام دیں۔
  • بنیادی ورک شاپس – ملازمت کی تیاری کے لیے تربیت، مالی معاملات کے فہم میں اضافہ، اور آج کی افرادی قوت میں کامیابی کے لیے تیاری کی خاطر ڈیجیٹل مہارتیں حاصل کریں۔
  • تربیت اور/یا سند یافتہ پروگرام: اپنے کیریئر کے اہداف اور مہارتوں کی بنیاد پر تربیت اور سند یافتہ کلاسوں میں اندراج کروائیں۔
  • کام تلاش کرنا – محفوظ ملازمت کے لیے ملازمتی کوچنگ اور معاونت پائیں۔
  • جاب کی برقراری: بعد از ملازمت معاونتی خدمات فراہم کی جاتی ہیں تاکہ ملازمت کی کامیاب برقراری کو یقینی بنایا جائے۔
  • شناخت، آمدنی، آپ جہاں رہتے ہیں وہاں کا، اور کام کرنے کی اہلیت کا ثبوت درکار ہے۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

آپ سلور کارپس کے لیے اہل ہیں، اگر آپ:

  • کی عمر کم از کم 55 سال ہے
  • NYC کے رہائشی ہیں
  • موجودہ طور پر بیروزگار ہیں یا جزوقتی روزگار پر ہیں
  • غیر منافع بخش تنظیم یا حکومتی ایجنسی میں کم از کم 10 گھنٹے فی ہفتہ رضاکارانہ خدمات پیش کرنے کے عزم سے وابستہ ہیں
  • مہارتوں کی تربیت اور خصوصی تربیت اور/یا سند یافتہ پروگراموں میں حصہ لینے کے خواہش مند ہیں
  • ان سطحوں کے مطابق یا ان سےکم آمدنی رکھتے/رکھتی ہیں:
گھرانہ کا سائز آپ کی آمدنی
1 $60,240
2 $81,760
3 $103,280
4 $124,800
5 $146,320
6 $167,840
7 $189,360
8 $210,880
ہر اضافی شخص کے لیے: $6,425 شامل کریں

یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا آپ اس اور دیگر 30 پروگرامز کے لیے اہل ہیں، ایک مختصر سروے میں حصہ لیں۔

کیا میں اہل ہوں؟

3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

4. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

بذریعہ فون درخواست دیں

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ای میل

[email protected] پر سوالات ای میل کریں

پر کال کریں۔

212-Aging-NY کو 212-244-6469 پر کال کریں

Last Updated فروری 12, 2024

Stay updated on benefits

Get occasional emails about benefits news, upcoming enrollment periods, and deadlines. Translations are available in 11 languages.