مرکزی متن پر جائیں
نقدی اور اخراجات

ضرورت کے وقت نقد امداد حاصل کریں

نقد امداد | انسانی وسا‏ئل انتظامیہ (NYC Human Resources Administration, HRA)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

اگرآپ ضرورت مند ہیں تو آپ کے اہل خانہ نقد رقم حاصل کر سکتے ہیں۔ فنڈز بذریعہ ڈیبٹ کارڈ ملتے ہیں جو آپ کسی بھی ایسے ATM پر یا اسٹور میں استعمال کرسکتے/سکتی ہیں جہاں EBT کارڈ کو قبول کیا جاتا ہے۔

  • شناخت، رہائش، آمدنی اورشہریت کے ثبوتوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
  • نقد امداد حاصل کرنے کے لیے آپ کا امریکی شہری ہونا یا امیگریشن کی تسلی بخش حیثیت رکھنا ضروری ہے؛ جب آپ درخواست دیں گے/گی توایک کارکن آپ کی حیثیت کا تعین کرنے میں مدد کرے گا۔
  • اگر آپ کام کرنے کے قابل ہیں تو نقد امداد حاصل کرنے کے لیےآپ کو کام کرنے، کسی تعلیمی یا تربیتی پروگرام میں حصہ لینے یا کسی تفویض کردہ پروگرام میں شریک ہونے کی ضرورت ہو گی۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

یہ پروگرام آپ کی اہلیت سے متعلق فیصلہ کرنے کے لیے کئی چیزوں کو دیکھتا ہے۔ ان میں سے کچھ یہ ہیں:

  • آپ کی آمدنی کتنی ہے
  • آپ کو بینیفٹس سے کتنی رقم موصول ہوتی ہے
  • آپ کے گھر میں کتنے افراد رہتے ہیں
  • وسائل جیسے نقد رقم یا ایک چیکنگ اکاؤنٹ
  • آپ کی شہریت یا امیگریشن کی حیثیت

یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا آپ اس اور دیگر 30 پروگرامز کے لیے اہل ہیں، ایک مختصر سروے میں حصہ لیں۔

کیا میں اہل ہوں؟

3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

نقد امداد کے لیے درخواست دینے کے لیے آپ کو درج ذیل چیزوں کو ثابت کرنا ہو گا:

  • آپ کی شناخت: جیسے باتصویر ID، ڈرائیور کا لائسنس، پاسپورٹ، حقوق قومیت عطا ہونے کا سرٹیفیکیٹ یا ہسپتال کے ریکارڈز۔
  • آپ کی رہائش: جیسے آپ کے مالک مکان کا بیان، کرایہ کی موجودہ رسید، لیز یا رہن کے ریکارڈز۔
  • آپ کی آمدنی (اگر کوئی ہے): جیسے حالیہ تنخواہ کی رسید، کاروباری ریکارڈ، موجودہ ٹیکس ریٹرن یا بے روزگاری انشورینس بینیفٹ کی اسٹیٹمنٹ۔
  • شہریت یا امیگریشن کی حیثیت: جیسے آپ کی پیدائش کا سرٹیفکیٹ، امریکی پاسپورٹ یا فوج میں ملازمت کے ریکارڈز

آپ مزید کیا کچھ ثبوت کے طور پراستعمال کر سکتے/سکتی ہیں، یہ معلوم کرنے کے لیے نقد امداد کی رہنما دستاویز ملاحظہ کریں

4. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

آن لائن درخواست دیں

  1.  ACCESS HRA پر درخواست دیں۔ آپ نقد اعانت کی درخواست کے ذریعے بیک وقت نقد اعانت، SNAP اور Medicaid تجدید کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔
  2. اپنی درخواست کی پیشرفت ٹریک کرنے یا دستاویزات جمع کروانے کیلئے ACCESS HRA موبائل ایپ استعمال کریں۔
  3. آپ سے فون انٹرویو کیلئے رابطہ کیا جائے گا۔ آپ بہ نفس نفیس انٹرویو کیلئے کسی HRA مرکز پر بھی تشریف لے جا سکتے ہیں۔

آن لائن دوبارہ تصدیق کروائیں

بذریعہ ڈاک درخواست دیں

خود جا کر درخواست دیں

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائیٹ ملاحظہ کریں

اس پروگرام سے متعلق مزید جاننے کے لیے نقد امداد ملاحظہ کریں۔

311 پر کال کریں

نقد امداد کے لیے کہیں.

HRA انفولائن کو کال کریں

مزید معلومات کے لیے HRA انفو لائن کو 1399-557-718 پر کال کریں۔

Last Updated پیر, مئی 16th, 4:21شام

Stay updated on benefits

Get occasional emails about benefits news, upcoming enrollment periods, and deadlines. Translations are available in 11 languages.