مرکزی متن پر جائیں
نقدی اور اخراجات

COVID-19کی وجہ سے آخری رسوم کے لیے رقم

COVID-19 فنیرل اسسٹنس | فیڈرل ایمرجنسی مینیجمنٹ ایجنسی (Federal Emergency Management Administration, FEMA)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

آپ COVID-19 کی وجہ سے فوت ہونے والے کسی شخص کی تجیہیز و تکفین کے اخراجات کے لیے 9,000$ تک معاوضہ حاصل کر سکتے ہیں۔

  • مالی اعانت میں جنازے کی خدمات، کفن دفن، آخری رسومات کے اخراجات، اور دیگر ان اخراجات کا احاطہ کیا جا سکتا ہے جو آپ نے 20 جنوری، 2020 اور 11 مئی، 2023 کے درمیان ادا کیے ہوں۔
  • آپ کی آمدنی اہلیت پر اثر انداز نہیں ہوتی۔
  • مراعات کی ادائیگی چیک یا براہ راست جمع کے ذریعے ہوگی۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

آپ اہل ہو سکتے ہیں اگر:

  1. آپ امریکی شہری، غیر شہری مقیم، یا اہل قرار یافتہ غیر شہری ہیں۔
  2. آپ نے 20 جنوری 2020 کو یا اس کے بعد COVID-19 سے متعلقہ آخری رسومات کے اخراجات کی ادائیگی کی ہے۔
  3. موت کو COVID-19 سے منسوب کیا گیا تھا، جیسا کہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں لکھا گیا ہے۔

3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

آپ کو سرکاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہے:

  • جس سے ظاہر ہوتا ہو کہ موت ریاستہائے متحدہ میں واقع ہوئی ہے، بشمول امریکی علاقوں اور ضلع کولمبیا میں
  • جس سے موت کی نسبت براہ راست یا بالواسطہ طور پر COVID-19 سے ہوتی ہو۔ بصورت دیگر، آپ ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اصل تصدیق کنندہ کا دستخط شدہ اسٹیٹمنٹ دے سکتے ہیں جس میں لکھا ہو کہ COVID-19 موت کی وجہ تھی یا موت کا سبب بنی۔

آپ کو جنازے کے گھر کا معاہدہ، رسید، رسیدیں، یا دیگر دستاویزات کی بھی ضرورت ہے جن میں درج ذيل شامل ہیں:

  • آپ کا نام، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہو کہ آپ کچھ یا تمام اخراجات کے ذمہ دار ہیں
  • فوت شدہ شخص کا نام
  • اخراجات کی پوری فہرست
  • اس بات کا ثبوت کہ اخراجات 20 جنوری 2020 کو یا اس کے بعد ہوئے

4. درخواست کیسے دیں

بذریعہ فون درخواست دیں

  1. اپنی دستاویزات تیار کریں اور COVID-19 جنازے میں اعانت کے لائن نمبر پر فون کریں:
    • 844-684-6333, TTY: 800-462-7585
      کام کے اوقات:
      پیر تا جمعہ
      صبح 9 بجے تا رات 9 بجے۔ مشرقی وقت
  2. درخواست دے چکنے اور درخواست پر نمبر مل جانے کے بعد ان میں سے کسی طریقے کی مدد سے اپنے دستاویزات داحل کریں:
    • آن لائن: اپنے DisasterAssistance.gov اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کریں
    • دستاویزات فیکس کریں: 855-261-3452
    • دستاویزات بذریعہ ڈاک ارسال کریں: P.O. BOX 10001, Hyattsville, MD 20782

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

مزید جاننے کے لیے FEMA کی COVID-19 فنیرل اسسٹنس کی سائٹ ملاحظہ کریں۔

COVID-19 جنازے میں اعانت کی لائن نمبر پر فون کریں

844-684-6333, TTY: 800-462-7585
پیر تا جمعہ
صبح 9 بجے تا رات 9 بجے۔ مشرقی وقت

دھوکا دہی سے ہوشیار: FEMA تب تک کسی فرد سے رابطہ نہیں کرے گا جب تک وہ FEMA کو کال نہ کریں یا اعانت کے لیے درخواست نہ دیں۔

اگر آپ کو FEMA نمائندے کی قانونی حیثیت پر شک ہو تو، کال بند کر دیں اور 800-621-3362 پر FEMA ہیلپ لائن کو اس کی اطلاع دیں

Last Updated اگست 2, 2023

Stay updated on benefits

Get occasional emails about benefits news, upcoming enrollment periods, and deadlines. Translations are available in 11 languages.