مرکزی متن پر جائیں
رہائش

آپ کو اپنے گھر میں رہنے اور پناہ گاہ میں جانے سے بچانے میں مدد کرنے کیلئے خدمات

ہوم بیس | انسانی وسا‏ئل انتظامیہ (NYC Human Resources Administration, HRA)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

اگر آپ بے گھر ہونے کے خطرے سے دوچار ہوں تو ہوم بیس آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ ان کے پاس پورے نیو یارک شہر کے پانچوں بوروز میں مقامات موجود ہیں اور اگر آپ کو رہائش کے حوالے سے بحران کا سامنا ہو تو یہ آپ کی مدد کرنے کیلئے کئی مختلف خدمات پیش کرتے ہیں۔

  • جو شخص بھی ہوم بیس خدمات حاصل کرنا چاہتا ہے اسے مقامی دفتر کو کال کی ترغیب دی جاتی ہے تاکہ وہ آپ کی مخصوص صورتحال کا جائزہ لے سکیں اور مدد کی پیشکش کر سکیں۔ اگر آپ اہل نہ بھی ہوں تب بھی ہوم بیس آپ کو ان وسائل کی نشاندہی کرنے میں مدد کر سکتا ہے جو مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
  • ہوم بیس آپ کو رہائش کے فوری بحران پر قابو پانے اور رہائش کے زیادہ استحکام کے حصول کے لیے ذاتی نوعیت کا منصوبہ تیار کرنے میں مدد کرے گا۔
  • ہوم بیس سے مدد لینے کے لیے آپ کو ہاؤسنگ کورٹ میں ہونے تک انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
  • ہوم بیس درج ذیل کے بشمول بہت ساری خدمات کے ساتھ مدد کر سکتا ہے:
    • بے دخلی کی روک تھام کرنے کی خدمات
    • عوامی فوائد حاصل کرنے میں مدد کریں
    • ہنگامی کرایہ میں اعانت
    • تعلیم اور ملازمت کے حصول میں مدد
    • مالیاتی مشاورت اور پیسوں کا انتظام
    • آگے بڑھنے میں مدد کریں
    • قلیل مدتی مالی مدد

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

آپ ہوم بیس کی خدمات کے اہل ہو سکتے ہیں بشرطیکہ آپ کو:

  • نیو یارک سٹی کے پانچوں بورو میں سے کسی ایک میں رہتے ہوں
  • نیویارک شہر کے پناہ گاہ کے سسٹم پناہ میں داخل ہونے کا ممکنہ خطرہ لاحق ہو
  • اپنی کمیونٹی میں مستحکم صاحب گھر رہنا چاہتے ہوں

جو شخص بھی ہوم بیس خدمات حاصل کرنا چاہتا ہے اسے مقامی دفتر میں جانے کی ترغیب دی جاتی ہے تاکہ وہ آپ کی مخصوص صورتحال کا جائزہ لے سکیں اور مدد کی پیش کش کر سکیں۔ اگرچہ آپ اہل نہیں ہیں، پھر بھی ہوم بیس آپ کو ان وسائل کی نشاندہی کرنے میں مدد کر سکتا ہے جو مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

یہ وہ دستاویزات ہیں جن کی آپ کو اپنے پہلے اپائنٹمنٹ پر لانے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ کے پاس یہ سارے دستاویزات نہیں ہیں تب بھی، ہوم بیس آپ کے کیس کی تشخیص اور مدد کر سکتا ہے۔

  • 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے گھرانے کے سبھی اراکین کی شناخت
  • گھرانے کے ہر برسرِ روزگار فرد کی آمدنی/ملازمت کا ثبوت (ادائیگیوں کی حالیہ رسیدیں جن پر آپ کے ہوم بیس اپائنٹمنٹ سے 30 دن کے اندر کی تاریخ درج ہو)
  • اگر آپ کے پاس فعال نقد امداد (Cash Assistance, CA) کا کیس ہے تو، 30 دن کے اندر اندر CA کا بجٹ لیٹر یا ویلفیئر مینجمنٹ سسٹم (Welfare Management System, WMS) کا پرنٹ آؤٹ لے کر آئیں۔
  • بے روزگاری کا لیٹر
  • ضمنی سیکیورٹی آمدنی (Supplemental Security Income, SSI) یا سوشل سیکیورٹی معذوری (Social Security Disability, SSD) سے ایوارڈ لیٹر، جو گذشتہ سال کا ہو
  • لیز یا کرایے کے تحریری معاہدے کی کاپی
  • کرایہ میں معاونت کا حوالہ، سند، واؤچر، یا ایوارڈ لیٹر
  • کرایہ کا مطالبہ، مکان مالک کا خط، یا عدالت کے دستاویزات
  • لائٹ، گیس، اور ٹیلیفون کا بل

4. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

بذریعہ فون درخواست دیں

311 پر کال کر کے یا ہوم بیس نقشہ دیکھ کر اور اپنے زپ کوڈ کی مدد سے تلاش کر کے ہوم بیس مقام تلاش کریں۔ پھر، اپائنٹمنٹ شیڈیول کرنے کے لئے کال کریں۔

خود جا کر درخواست دیں

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

مزید معلومات کیلئے ہوم بیس ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

311 پر کال کریں

اپنے پتے کے قریب ہوم بیس کے مقام کے بارے میں پوچھیں، کہ کیا لانا ہے، اور آپ اپنی ملاقات میں کس چیز کی توقع کر سکتے ہیں۔

Last Updated اپریل 18, 2024

Stay updated on benefits

Get occasional emails about benefits news, upcoming enrollment periods, and deadlines. Translations are available in 11 languages.