مرکزی متن پر جائیں
صحت

کم آمدنئ کے رہائشی افراد کے لیے مفت ہیلتھ انشورنس

Medicaid | NYS محکمہ صحت (NYS Department of Health, NYSDOH), انسانی وسا‏ئل انتظامیہ (NYC Human Resources Administration, HRA)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

Medicaid کم آمدنی کے حامل بالغ افراد اور بچون کے لیے مفت ہیلتھ انشورنس فراہم کرتا ہے۔ اگر آپ یہ درخواست دیتے وقت اس کوریج کی درخواست دیتے ہیں اور آپ ان 90 دنوں کے دوران اہل تھے، تو یہ غیر ادا شدہ طبی بلز کے لیے 90 دن تک کی سابقہ کوریج بھی فراہم کر سکتا ہے۔

  • Medicaid‏ احاطہ کرتا ہے:
    • ڈاکٹر اور کلینک کے دورے، اور باقاعدہ معائنہ جات
    • مامون سازیاں
    • متعلقہ طبی رسد اور ساز و سامان
    • لیب ٹیسٹس اور ایکس ریز
    • بصارت اور دانتوں سے متعلقہ
    • نرسنگ ہوم سے متعلقہ سروسز
    • ہسپتال کے قیام اور ایمر جنسیز
    • نسخہ جات
  • شہریت یا ترک وطن کے اسٹیٹس کا ثبوت ضروری ہے۔ تاہم، بغیر دستاویزات کے 65 سال یا زائد عمر کے حامل تارکین وطن اہل ہیں۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

آپ Medicaid کے لیے اہل ہیں، اگر:

3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

آپ کو دستاویزات کی ضرورت ہو گی جو یہ ظاہر کریں:

  • شناخت کا ثبوت
  • امریکی شہریت اور/یا ترک وطن کا اسٹیٹس
  • تاریخ پیدائش
  • آمدنی
  • وسائل اگر آپ 65 سال اور اس سے زائد عمر ہیں اور آپ کو عذر لاحق ہے

4. درخواست کیسے دیں

آن لائن درخواست دیں

65 سال سے کم عمر کے بالغ افراد، حاملہ خواتین، اور بچوں کے لیے، NY State of Health پر آن لائن اندراج کروائیں۔

اگر آپ درج ذیل گروپس میں سے ایک ہیں، تو ACCESS HRA پر درخواست دیں:

  • 65 سال یا زائد عمر کے بالغ افراد
  • جو لوگ Medicare حاصل کر رہے ہیں اور نابالغ بچوں کے والدین/نگران رشتہ دار نہیں ہیں،
  • جو لوگ معذوری اور/یا اندھے پن کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں
  • 26 سال سے کم عمر ‎کے نوجوان بالغ ہیں جو رضاعی نگہداشت کے تحت تھے

بذریعہ ڈاک درخواست دیں

اگر آپ درج ذیل گروپس میں سے ایک ہیں، تو کاغذی درخواست اور ضمیمہ A فارم مکمل کریں۔

  • 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے
  • سند یافتہ نابینا
  • سند یافتہ معذور
  • ادارہ جاتی حیثیت رکھتے ہیں اور نرسنگ ہوم کیئر کیلئے درخواست دے رہے ہیں

اپنی درخواست اس پتے پر ڈاک سے بھیجیں: ‏MAP Initial Eligibility Unit, PO Box 24390, Brooklyn, NY 11202

بذریعہ فون درخواست دیں

65 سال سے کم عمر کے حامل بالغ افراد، حاملہ خواتین، اور بچوں کے لیے:

  • 855-355-5777‏ یا ‏TTY: 800-662-1220‏ پر کال کریں
  • اگر آپ ذیل کے گروپس میں سے ایک میں ہیں تو، ‎347-396-4705‏، سہولت یافتہ ، یا ‏HRA‏ کو ‎888-692-6116‏ پر کال کریں:
    • 65 سال یا زائد عمر کے بالغ افراد
    • جو لوگ Medicare حاصل کر رہے ہیں اور نابالغ بچوں کے والدین/نگران رشتہ دار نہیں ہیں،
    • جو لوگ معذوری اور/یا اندھے پن کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں
    • 26 سال سے کم عمر ‎کے نوجوان بالغ ہیں جو رضاعی نگہداشت کے تحت تھے

اگر آپ 65 سال یا زائد عمر کے حامل بغیر دستاویزات کے تارک وطن ہیں، تو اندراج کروانے کے لیے 347-396-4705 پر HRA کو کال کریں۔

خود جا کر درخواست دیں

65 سال سے کم عمر کے حامل بالغ افراد، حاملہ خواتین، اور بچوں کے لیے:

اگر آپ درج ذیل گروپس میں سے ایک ہیں، تو کسی سہولت یافتہ اندراج کنندہ کے پاس جائیں:

  • 65 سال یا زائد عمر کے بالغ افراد
  • جو لوگ Medicare حاصل کر رہے ہیں اور نابالغ بچوں کے والدین/نگران رشتہ دار نہیں ہیں،
  • جو لوگ معذوری اور/یا اندھے پن کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں
  • 26 سال سے کم عمر ‎کے نوجوان بالغ ہیں جو رضاعی نگہداشت کے تحت تھے

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

اندراج کے عمل میں مدد حاصل کریں

GetCoveredNYC نیو یارک کے باشندوں کو صحت بیمہ کیلئے اندراج میں مدد کرتا ہے۔ مختص ماہرین آپ کی زبان میں آپ کی مدد مفت کر سکتے ہیں۔

Last Updated اکتوبر 15, 2024