1. یہ کیسے کام کرتا ہے
یہ پروگرام حمل کی مکمل نگہداشت اور دیگر صحت خدمات ان خواتین اور نوعمروں کو پیش کرتا ہے جو نیو یارک اسٹیٹ میں رہتی ہیں اور آمدنی کے رہنما خطوط پر پورا اترتی ہیں۔
- ماوؤں اور بچوں کو ولادت کے بعد کم از کم ایک سال تک نگہداشت صحت کی خدمات موصول ہوتی ہیں۔
- اگر آپ حاملہ اور غیر بیمہ شدہ ہیں تو، آپ NYاسٹیٹ آف ہیلتھ مارکیٹ پلیس کے ذریعہ بیمہ پلان کے لیے سائن اپ کرنے کے لیے اہل قرار پا سکتی ہیں، چاہے اندراج کی مدت بند ہو گئی ہو۔
- ترک وطن کی حیثیت سے قطع نظر مفت کوریج دستیاب ہے۔
- خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات تک توسیعی رسائی ان خواتین کے لیے دستیاب ہے جن کے پاس حاملہ ہونے کے دوران Medicaid تھا لیکن وہ حمل کے بعد کوریج سے محروم ہو گئیں۔
اگلا سیکشن:
اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے
ویب سائٹ ملاحظہ کریں
نیویارک اسٹیٹ محکمہ صحت کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
311 پر کال کریں
حاملہ خواتین کے لیے Medicaid کا پوچھیں۔
ہاٹ لائن کو کال کریں
نیو یارک اسٹیٹ گروئنگ اپ ہیلدی (New York State Growing Up Healthy) ہاٹ ٹائن کو 800-522-5006 پر کال کریں۔
آپ ہیومن ریسورسز ایڈمنسٹریشن کو بھی 718-557-1399پر کال کر سکتی ہیں۔
2. اپنی اہلیت کا تعین کریں
اہل قرار پانے کے لیے، آپ کو ان سوالوں کا جواب ہاں میں دینے کے قابل ہونا چاہیے:
- کیا آپ نیو یارک اسٹیٹ کے باشندہ ہیں؟
- کیا آپ کی آمدنی ان رہنما خطوط کے برابر یا اس سے کم ہے؟
خاندان کا سائز (بشمول غیر پیدا شدہ بچے) | سالانہ آمدنی |
1 | $33,584 |
2 | $45,581 |
3 | $57,579 |
4 | $69,576 |
5 | $81,573 |
6 | $93,571 |
7 | $105,568 |
8 | $117,566 |
ہر اضافی فرد کے لیے، شامل کریں: | $11,997 |
اگلا سیکشن:
3. درخواست کیسے دیں
خود جا کر درخواست دیں
کسی ذاتی معاون (In-Person Assistor, IPA) کی مدد سے اندراج کرائیں یا اپنے قریب میں فراہم کنندگان تلاش کریں۔
اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔
اپنا ای میل یا فون نمبر فراہم کر کے، آپ اپنے ACCESS NYC عوامی بینیفٹس کی اسکریننگ کے نتائج کے حوالے سے سٹی آف نیو یارک کی جانب سے رابطہ کئے جانے پر اتفاق کرتے/کرتی ہیں۔ ACCESS NYC میں آپ کی سرگرمی گمنام ہوتی ہے مگر اپنا فون نمبر فراہم کرنے سے آپ کی شناخت ہو سکتی ہے اور اس بات کا پتہ چل سکتا ہے کہ آپ نے ویب سائیٹ استعمال کی ہے۔ اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کہ سٹی آپ کی جانب سے ACCESS NYC کے ساتھ اشتراک کئے گئے ڈیٹا کو کیسے استعمال کر سکتا ہے،Terms of Use for NYC.gov او Privacy Policy for NYC.gov.