مرکزی متن پر جائیں
صحت

حاملہ خواتین کے لیے صحت بیمہ

حاملہ خواتین کے لیے ‏Medicaid | NYS محکمہ صحت (NYS Department of Health, NYSDOH)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

یہ پروگرام حمل کی مکمل نگہداشت اور دیگر صحت خدمات ان خواتین اور نوعمروں کو پیش کرتا ہے جو نیو یارک اسٹیٹ میں رہتی ہیں اور آمدنی کے رہنما خطوط پر پورا اترتی ہیں۔

  • ماوؤں اور بچوں کو ولادت کے بعد کم از کم ایک سال تک نگہداشت صحت کی خدمات موصول ہوتی ہیں۔
  • اگر آپ حاملہ اور غیر بیمہ شدہ ہیں تو، آپ ‏NYاسٹیٹ آف ہیلتھ مارکیٹ پلیس کے ذریعہ بیمہ پلان کے لیے سائن اپ کرنے کے لیے اہل قرار پا سکتی ہیں، چاہے اندراج کی مدت بند ہو گئی ہو۔
  • ترک وطن کی حیثیت سے قطع نظر مفت کوریج دستیاب ہے۔
  • خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات تک توسیعی رسائی ان خواتین کے لیے دستیاب ہے جن کے پاس حاملہ ہونے کے دوران ‏Medicaid‏ تھا لیکن وہ حمل کے بعد کوریج سے محروم ہو گئیں۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

اہل قرار پانے کے لیے، آپ کو ان سوالوں کا جواب ہاں میں دینے کے قابل ہونا چاہیے:

  1. کیا آپ نیو یارک اسٹیٹ کے باشندہ ہیں؟
  2. کیا آپ کی آمدنی ان رہنما خطوط کے برابر یا اس سے کم ہے؟
خاندان کا سائز (بشمول غیر پیدا شدہ بچے) سالانہ آمدنی
1 $33,584
2 $45,581
3 $57,579
4 $69,576
5 $81,573
6 $93,571
7 $105,568
8 $117,566
ہر اضافی فرد کے لیے، شامل کریں: $11,997

 

یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا آپ اس اور دیگر 30 پروگرامز کے لیے اہل ہیں، ایک مختصر سروے میں حصہ لیں۔

کیا میں اہل ہوں؟

3. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

نیویارک اسٹیٹ محکمہ صحت کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

311 پر کال کریں

حاملہ خواتین کے لیے ‏Medicaid‏ کا پوچھیں۔

ہاٹ لائن کو کال کریں

نیو یارک اسٹیٹ گروئنگ اپ ہیلدی ‏(New York State Growing Up Healthy)‏ ہاٹ ٹائن کو ‎800-522-5006‏ پر کال کریں۔

آپ ہیومن ریسورسز ایڈمنسٹریشن کو بھی ‎718-557-1399‏پر کال کر سکتی ہیں۔

Last Updated فروری 20, 2024

Stay updated on benefits

Get occasional emails about benefits news, upcoming enrollment periods, and deadlines. Translations are available in 11 languages.