مرکزی متن پر جائیں
بچوں کی نگہداشت

چار سال کے بچوں کے لیے مفت pre-K

Pre-K سب کے لیے (Pre-K) | NYC شعبۂ تعلیم (NYC Department of Education, DOE)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

Pre-K پروگرامز بچوں کو اسکول اور زندگی میں مضبوط آغاز کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ آپ کا بچہ مسائل حل کرنا، سوال کرنا سیکھ سکتا ہے، اور ایک محفوظ، نشوونما کو فروغ دینے والے ماحول میں اپنے اردگرد کی دنیا کو کھوج سکتا ہے۔

  • تعلیمی سال ‎2024-2025‏ میں ‏pre-K‏ کے لیے 10 جنوری 2024 سے 1 مارچ 2024 کے بیچ درخواست دیں۔
  • نیو یارک شہر میں، بچے جس سال چار برس کے ہوتے ہیں، اسی سال وہ pre-K شروع کرتے ہیں۔
  • Pre-K پروگراموں میں پورے دن کے، توسیع شدہ اوقات و سالانہ پروگرام اور ہیڈ اسٹارٹ جیسی اقسام کے پروگرام ہوتے ہیں، جن میں ہر ایک کے لیے علیحدہ اہلیت درکار ہوتی ہے۔ مزید جانیں۔
  • Pre-K پروگرامز تمام پانچ قصبوں میں تین مختلف اداروں کے ساتھ پیش کیے جاتے ہیں۔ ان میں ہر ادارہ، اعلی معیار کا حامل ایک مستقل DOE، کھیل پر مبنی نصاب پیش کرتا ہے۔ اداروں میں شامل ہو سکتے ہیں:
    • ابتدائی سرکاری اسکولز منتخب کریں،
    • Pre-K مراکز کو NYCDOE کا عملہ چلاتا ہے، اور
    • کمیونٹی پر مبنی تنظیمیں ‏(community-based organizations, CBOs)۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

2020 میں پیدا شدہ ‏NYC‏ کے تمام بچے ، تعلیمی سال ‎2024-2025‏ کے لیے اندراج کروا سکتے ہیں۔ اس میں معذوری کا شکار بچے یا وہ جو انگریزی سیکھ رہے ہیں شامل ہیں۔

pre-K میں جانے کے لیے بچوں کا ٹوائلٹ کیلئے تربیت یافتہ ہونا ضروری نہیں ہے۔

3. درخواست کیسے دیں

آن لائن درخواست دیں

MySchools‏ پر ‎10‏ جنوری ‎2024‏ سے ‎1‏ مارچ ‎2024‏ تک درخواست دیں۔ آپ انگریزی، عربی، بنگالی/بنگلہ، چینی، ہیٹی کریول، فرانسیسی، کوریائی روسی، ہسپانوی یا اردو زبان میں درخواست دے سکتے ہیں۔

MySchools میں آپ نصف دن کے pre-K پروگرامز بھی پا سکتے ہیں۔

Pre-K کے لیے درخواست دیں

بذریعہ فون درخواست دیں

718-935-2009 پر کال کر کے فون پر اندراج کرائیں۔

  • 10‏ جنوری ‎2024‏ سے ‎1‏ مارچ ‎2024‏ تک درخواست دیں۔
  • ترجمہ کی خدمات 200 سے زائد زبانوں میں دستیاب ہیں۔

خود جا کر درخواست دیں

10‏ جنوری ‎2024‏ سے ‎1‏ مارچ ‎2024‏ تک Family Welcome Center میں درخواست دیں۔

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

pre-K میں داخلے کے عمل کے بارے میں مزید جاننے کے لیے NYC DOE Pre-K کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔

Pre-K ایڈمیشنز کو ای میل کریں

Pre-K میں داخلے کے بارے میں اگر آپ کے کوئی سوالات ہیں تو [email protected] کو ای میل کریں۔

311 پر کال کریں

Pre-K سب کے لیے، کے بارے میں معلوم کریں۔

پری کے ایڈمشنز کو کال کریں

اگر Pre-K میں داخلہ سے متعلق آپ کے سوالات ہوں تو 2009-935-718 پر فون کریں۔

فیملی ویلکم سنٹر پر تشریف لے جائیں

pre-K پروگرامز کے بارے میں مزید جاننے کے لیے فیملی ویلکم سینٹر ملاحظہ کریں۔

Last Updated اکتوبر 15, 2024