مرکزی متن پر جائیں

بے گھر سابق فوجیوں کے لیے معاون رہائش

سابق فوجیوں کے امور سے متعلق تعاون یافتہ رہائش ‏(‏Veterans Affairs Supported Housing‏) (HUD-VASH) | امریکی محکمہ برائے سابق فوجیوں کے امور (U.S. Department of Veterans Affairs, VA), امریکی محکمہ برائے ہاؤسنگ اور شہری ترقی (U.S Department of Housing & Urban Development, HUD)

یہ کس طرح کام کرتا ہے

HUD-VASH سابق فوجیوں اور ان کے خاندانوں کی مدد کرتا ہے جو بے گھر ہیں اور مستقل رہائش کی تلاش میں ہیں۔ سابق فوجیوں کو سیکشن 8 رینٹل واؤچر ملتا ہے جس سے رہائش کی جگہ کی ادائیگی میں مدد ملتی ہے۔ VA کیس مینیجر سابق فوجیوں کو دیگر معاون خدمات سے بھی جوڑ سکتے ہیں۔

  • آپ پر کرایے کے ضمن مین اپنی ماہانہ آمدنی کا ‎30% زر تعاون دینا لازم ہے۔ باقی کا احاطہ واؤچر کرے گا۔
  • آپ کو اپنا رہائشی واؤچر برقرار رکھنے کے لیے ہر سال دوبارہ تصدیق کرنا ضروری ہے۔
  • کیس مینیجمنٹ پروگرام کا ایک اہم حصہ ہے، اور آپ کو شرکت کرنی ہوگی۔

اہلیت کے تقاضے

آپ HUD-VASH رہائش میں مدد کے لیے اہل قرار پا سکتے ہیں اگر:

  • آپ نے کسی بھی وقت تک فعال ملٹری میں خدمت انجام دی، اور
  • آپ کے پاس باعزت ڈسچارج نہیںہے یا عمومی کورٹ مارشل سے ڈسچارج ہوئے ہیں

درخواست کیسے دیں

بذریعہ فون درخواست دیں

نیشنل کال سنٹر فار ہوم لیس ویٹرنز کو ‎877-424-3838 پر کال کریں۔ وہ آپ کو HUD-VASH کے حوالہ کے لیے آپ کے مقامی VA ہوم لیس پروگرام سے مربوط کریں گے۔


مدد حاصل کریں

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

مزید معلومات کے لیے ‏HUD-VASH کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔


اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔


Last Updated اکتوبر 31, 2025

مراعات سے باخبر رہیں

مراعات کی خبروں، آنے والے اندراج کی مدتوں، اور آخری تاریخوں کے بارے میں وقتا فوقتا ای میلز حاصل کریں۔ 11 زبانوں میں ترجمے دستیاب ہیں۔