مرکزی متن پر جائیں
کام

نئی ملازمت کے مواقع والے متنی پیغامات حاصل کریں

Text 2 Work | انسانی وسا‏ئل انتظامیہ (NYC Human Resources Administration, HRA)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

TXT-2-WORK آپ کو نئی ملازمت کے مواقع والے متنی پیغامات بھیجتا ہے۔ بہت سے لوگ کم از کم اجرت سے زیادہ ادائیگی کرتے ہیں اور آپ ایسے کام کے شعبوں سے الرٹس حاصل کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں جہاں آپ کو کام کرنے میں دلچسپی ہے۔

  • TXT-2-WORK HRA کے بزنس لنک کی طرف سے پیش کردہ مفت خدمات میں سے ایک ہے۔ بزنس لنک HRA امداد حاصل کرنے والے ملازمت کے متلاشیوں کو آجروں سے بھی مربوط کرتا ہے۔
  • ملازمتیں NYC کے پانچوں بورو میں دستیاب ہیں۔
  • جس میدان کار میں بھی کام کرنے میں آپ کی دلچسپی ہو اس میں ملازمت کی اطلاعات حاصل کریں مثلا گھریلو نگہداشت صحت، خوردہ فروشی، خدمات / سیلز، خدمات طعام اور مزید۔ پوری فہرست یہاں دیکھیں ۔
  • اگر آپ اہل قرار پاتے ہیں، تو آپ کو اسی دن ملازمت کے لیے بھیجا جا سکتا ہے۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

TXT-2-WORK درج ذیل کے لیے دستیاب ہے:

  • NYC‏ کے رہائشی
  • HRA کے وہ کلائنٹس جو امداد حاصل کرتے ہیں جیسے عارضی نقد، SNAP، یا ہاؤسنگ امداد

3. درخواست کیسے دیں

بذریعہ فون درخواست دیں

"NYJOBS” یا "NYCJOBS” لکھ کر 91908 پر میسیج کر دیں

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

مزید جاننے کے لیے Text2-work کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

بزنس لنک کو ای میل کریں

اگر سوالات ہیں تو، [email protected] پر یا [email protected] پر ای میل کریں۔

NYC بزنس لنک کو کال کریں

Business Link کو ‎718-262-3400 پر کال کریں؛ یا

بذات خود مدد حاصل کریں

پر NYC Business Link (نیویارک اسٹیٹ کی کاروباری لنک) دیکھیں
123 William Street, 6th floor.
New York, NY 10038
دوشنبہ سے جمعہ تک، صبح 9 بجے سے شام5 بجے تک

Last Updated اپریل 18, 2024

Stay updated on benefits

Get occasional emails about benefits news, upcoming enrollment periods, and deadlines. Translations are available in 11 languages.