مرکزی متن پر جائیں

کم آمدنی والی فیملیز کے 3 تا 4 سال کے بچوں کی نگہداشت اور تعلیم

ہیڈ اسٹارٹ | NYC Public Schools

یہ کیسے کام کرتا ہے

ہیڈ اسٹارٹ پروگرامز 3 تا 4 سال کے بچوں کیلئے سیکھنے، کھیلنے اور وہ مہارتیں حاصل کرنے کے لیے محفوظ اور مثبت ماحول فراہم کرتے ہیں جن سے وہ کنڈرگارٹن اور اس سے آگے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔ پروگرامز بچوں اور ان کی فیملیز کو صحت، غذائیت اور دیگر خدمات بھی فراہم کرتے ہیں۔

  • اگر آپ اہل قرار پاتے ہیں اور سیٹیں دستیاب ہیں تو آپ کا بچہ سال میں کبھی بھی ہیڈ اسٹارٹ پروگرام شروع کر سکتا ہے۔
    • پروگرامز مفت ہیں اور روزانہ کم از کم آٹھ گھنٹے چلتے ہیں۔
    • آپ کا بچہ غذائیت سے بھرپور کھانا اور صحت کی جانچ پڑتال حاصل کر سکتا ہے۔
  • ہیڈ اسٹارٹ پروگرامز والدین اور خاندانوں کے مقاصد حاصل کرنے میں ان کی مدد بھی کرتے ہیں۔ ان میں روزگار، رہائش، بالغوں کی تعلیم، اور صحت خدمات تک رسائی شامل ہے۔
  • ارلی ہیڈ اسٹارٹ (Early Head Start) پروگراموں میں محدود جگہ بھی دستیاب ہے، جو حاملہ خواتین، شیر خوار بچوں اور نونہالوں کی خدمت انجام دیتے ہیں۔
  • ہیڈ اسٹارٹ پروگرامز کمیونٹی کی تنظیموں اور غیر منافع بخش اداروں کے ذریعے چلائے جانے والے مراکز میں واقع ہیں۔

اپنی اہلیت کا تعین کریں

آیا آپ کی فیملی ہیڈ اسٹارٹ کے لیے اہل ہے تو اس کا پتہ کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ براہ راست پروگرام سے رابطہ کریں۔

اگر ان میں سے ایک یا زائد کا آپ پر اطلاق ہوتا ہے تو آپ کی فیملی اہل قرار پا سکتی ہے:

  • آپ عارضی رہائش میں رہتے ہیں
  • آپ کو HRA‏ کی نقد‏ اعانت موصول ہوتی ہے
  • آپ کو ‏SNAP موصول ہے؟
  • آپ کو SSI (سپلیمنٹل سیکیورٹی انکم) موصول ہوتا ہے
  • آپ اس بچے کا اندراج کرا رہے ہیں جو رضاعی نگہداشت میں ہے
  • آپ کی فیملی کی آمدنی ذیل کی رقم سے کم ہے:
گھرانے کا سائز سالانہ آمدنی
2 $21.500
3 $26.650
4 $32.150
5 $37,650
6 $43.150
7 $48.650
8 $54.150
9 $59,650
10 $65.150
ہر اضافی شخص کے لیے: $5,500 شامل کریں

کچھ حالات ایسے ہیں جن میں آپ کی فیملی ہیڈ اسٹارٹ (Head Start) کے لیے اہل ہو سکتی ہے، چاہے آپ آمدنی کی حد سے اوپر کماتے ہوں۔

  • مثلاً: اگر آپ اپنی آمدنی کا 30% سے زیادہ رہائش کے ضمن میں ادا کرتے ہیں تو، ہیڈ اسٹارٹ پروگرامز یہ حساب کر سکتے ہیں کہ آیا رہائش کی لاگتیں گھاٹنے کے بعد بھی آپ کی آمدنی اہل قرار پاتی ہے۔ آپ کی صورتحال کی تشخیص کے لیے آپ کو ہیڈ اسٹارٹ کے پاس متعلقہ دستاویزات جمع کرانا ضروری ہے۔

امیگریشن کی حیثیت کے تقاضے

اگر اہل ہیں تو، آپ کی فیملی شہریت یا ترک وطن کی حیثیت سے قطع نظر ہیڈ اسٹارٹ میں اندراج کروا سکتی ہے۔ ہیڈ اسٹارٹ کے لیے درخواست دیتے وقت آپ سے شہریت یا ترک وطنی کی حیثیت کا ثبوت نہیں مانگا جائے گا۔


درخواست کیسے دیں

خود جا کر درخواست دیں

ہیڈ اسٹارٹ پروگرام کو تلاش کرنے اور درخواست دینے کے لیے:

  1. MySchools (3-k)‎ یا MySchools (Pre-K)‎ پر جائیں۔
  2. "More Filters” (مزید فلٹرز) پر کلک کریں۔ "Year-Round 3-K / Pre-K Programs (پورے سال 3-K / پری کے پروگرامز)” کے تحت "Head Start” (ہیڈ اسٹارٹ) والے چیک باکس کو منتخب کریں۔
  3. پروگرام تلاش کرنے کے لیے اپنے گھر کا پتہ ٹائپ کریں۔
  4. کسی ایسے پروگرام سے رابطہ کریں جس میں آپ کی دلچسپی ہو۔

مزید معلومات

  • NYCDOE سے ہیڈ اسٹارٹ کے بارے میں مزید جانیں۔
  • اگر آپ کو پروگرام تلاش کرنے میں مدد کی ضرورت ہے تو، 311 پر کال کریں اور "ہیڈ اسٹارٹ” کے بارے میں پوچھیں۔

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔


Last Updated اپریل 1, 2025

مراعات سے باخبر رہیں

مراعات کی خبروں، آنے والے اندراج کی مدتوں، اور آخری تاریخوں کے بارے میں وقتا فوقتا ای میلز حاصل کریں۔ 11 زبانوں میں ترجمے دستیاب ہیں۔