مرکزی متن پر جائیں

بابت

ACCESS NYC‏ نیو یارک کے باشندوں کے لیے 40 سے زائد مراعات کے لیے اپنی اہلیت اور ان کے لیے درخواست دینے کا طریقہ چیک کرنے کے لیے ایک موبائل موافق ویب سائٹ ہے۔

ACCESS HRA‏ کیا ہے؟

ACCESS NYC‏ نیو یارک کے ان باشندوں کے لیے ایک ایپ ہے جن کو مراعات اور پروگراموں کے بارے میں معلومات درکار ہیں۔

  • اہلیت کی اسکریننگ‏ – 40 سے زائد مراعات کے لیے 10 آسان مراحل میں امکانی اہلیت چیک کریں۔ اپنی اہلیت کے نتائج ٹیکسٹ یا میل کریں۔
  • پروگرام گائیڈز – 80 سے زائد شہری، ریاستی، اور وفاقی مراعات اور خدمات کے لیے معلومات حاصل کریں۔ تفصیلات میں شامل ہیں: پروگرام کیسے کام کرتا ہے، کس طرح اہل قرار پائیں، کون سی دستاویزات درکار ہیں، درخواست دینے کے طریقے کے لیے اختیارات (آن لائن، فون، میل، بذات خود)، اور مدد حاصل کرنے کا طریقہ۔

ACCESS NYC‏ انسان کا ترجمہ کردہ اور لوکل لاء 30 کے تحت پوری طرح سے پابند عمل ہے، جو اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ سٹی کی ایجنسیوں کی طرف سے عوام کو تقسیم کردہ دستاویزات اور خدمات 11 زبانوں (عربی، بنگالی، چینی (روایتی)، فرانسیسی، ہیشین کریول، کوریائی، پولش، روسی، ہسپانوی، اردو) میں دستیاب کرائی جائیں۔

ہم نے ACCESS NYC‏ کو کس طرح بنایا

ACCESS NYC‏ کو سروس ڈیزائن اسٹوڈیو (‏Service Design Studio‏) اور پروڈکٹ ٹیم کے ذریعے میئر کے دفتر برائے معاشی موقع (‏NYC‏ اپارچونیٹی [‏Mayor’s Office for Economic Opportunity (NYC Opportunity‏)])‎‏ کی طرف سے دوبارہ تیار کیا گیا تھا جس کا آغاز 2016 کے موسم گرما میں ایک تکراری پروٹو ٹائپنگ کے عمل کے ذریعے ہوا تھا جس نے مکینوں، سماجی کارکنان، کیس مینیجرز، اور سرکاری ایجنسی کے عملہ کو مشغول رکھا۔ نئے ڈیزائن اور بنیادی صارف کے تجربے کو درون خانہ بنایا گیا تھا۔

ACCESS NYC‏ کا آغاز نو مارچ 2017 میں ہمارے ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ پارٹنر، ‏Blue State Digital‏ کے تعاون سے ہوا تھا۔ ہم ACCESS NYC‏ کی مسلسل اصلاح اور توسییع میں نیو یارک کے باشندوں، فراہم کنندگان، اور سرکاری ایجنسیوں کو بدستور مشغول رکھتے ہیں۔

ٹیکنالوجی ‏ACCESS NYC‏ کو قوت دے رہی ہے

NYC‏ بینیفٹس پلیٹ فارم

ہم ان تنظیموں کا تعاون کرتے ہیں جو ‏NYC‏ کے مکینوں کے لیے متعدد ایسی مراعات کو دریافت کرنا اور ان سے واقف رہنا آسان تر بناتا ہے جن کے لیے وہ کھلے مآخذ کے ذریعے اہل ہو سکتے ہیں بشمول:

ایوارڈز اور قدر شناسی

ACCESS NYC‏ کے بارے میں مزید جانیں

رسائی پذیری

سٹی آف نیو یارک یہ یقینی بنانے کا پابند عہد ہے کہ نیو یارک کے سبھی باشندے ہمارے سبھی ڈیجیٹل مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس ہدف تک پہنچے کے لیے، ہم نے 2016 کا لوکل لاء 26 پاس کیا، جو سٹی کی ایجنسیوں سے اپنی ویب سائٹس کو قابل رسائی بنانے کا تقاضا کرتا ہےا۔ ہمارا ڈیجیٹل مواد جزوی طور پر ‏ ‎‏ ‎ویب مواد کی رسائی پذیری کے رہنما خطوط (‏Web Content Accessibility Guidelines, WCAG) 2.2‏ ‎‏ ‎‏ لیول ‏AA‏ کے معیار نیز ‏‏ ‏‏ ‏‎28 CFR § 35.201‏ ‎‏ ‎‏ میں بیان کردہ توقعات کے موافق ہے۔

ڈیجیٹل رسائی پذیری کا کوآرڈینیٹر (‏Digital Accessibility Coordinator‏) میئر کے دفتر برائے معذور افراد (‏Mayor’s Office for People with Disabilities‏) کی بنیاد پر، ان اہداف کے ضمن میں کام میں بھی مدد کرتا ہے۔ کوآرڈینیٹر ویب سائٹس کا آڈٹ کرتا ہے اور ‏NYC‏ کی ایجنسیوں کے ڈیجیٹل مواد کو قابل رسائی بنانے کے طریقے میں ان کی رہنمائی کرتا ہے۔ وہ رسائی پذیری کے بارے میں مزید جاننے کے لیے سٹی کے ملازمین اور عوام کے لیے تربیت اور ایونٹس چلاتے ہیں۔ ڈیجیٹل رسائی پذیری کا کوآرڈینیٹر لوکل لاء 26 کو مطلوب رپورٹیں تحریر کرنے کی کوشش کی رہبری بھی کرتا ہے۔

رسائی پذیری کے بارے میں جاننے اور اسے بہتر بنانے کے وسائل کے لیے، آپ یوں کر سکتے ہیں:

اس بیان کو آخری بار 12/22/2025 کو اپ ڈیٹ کیا گیا تھا۔

NYC Benefits Platform

We support organizations that make it easier for NYC residents to discover and be aware of multiple benefits they may be eligible for through open resources including:

Awards & Recognition

Read More About ACCESS NYC

Contact Us

Contact ACCESS NYC

We offer monthly trainings for City agencies and community-based organizations and provide outreach materials via our Training & Support Page.

Last Updated جنوری 5, 2026

مراعات سے باخبر رہیں

مراعات کی خبروں، آنے والے اندراج کی مدتوں، اور آخری تاریخوں کے بارے میں وقتا فوقتا ای میلز حاصل کریں۔ 11 زبانوں میں ترجمے دستیاب ہیں۔