مرکزی متن پر جائیں
افزودگی

طلباء کے لیے اسکول سے فارغ اوقات کے پروگرام

NYC کا اسکول سے فارغ اوقات کا جامع نظام (COMPASS NYC) | NYC شعبہ برائے یوتھ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

طلباء COMPASS NYC کے ذریعے NYC میں اسکول سے فارغ اوقات کے سینکڑوں مفت پروگراموں میں سے ایک میں حصہ لے سکتے ہیں۔ COMPASS پروگرام ہوم ورک میں مدد، کھیل، فنون اور مزید بہت کچھ کی پیشکش کر سکتے ہیں۔ یہ مفت ہیں اور پورے شہر میں موجود ہیں۔

  • نوجوانوں کو پروگرام مفت میں پیش کیے جاتے ہیں
  • پروگرام روزانہ تین گھنٹے، ہفتے میں پانچ دن، بشمول اسکول کی چھٹیاں جاری رہتے ہیں

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

کنڈرگارٹن سے لے کر 12ویں گریڈ تک NYC کے تمام طلباء COMPASS پروگراموں میں اندراج کروانے کے اہل ہیں۔

یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا آپ اس اور دیگر 30 پروگرامز کے لیے اہل ہیں، ایک مختصر سروے میں حصہ لیں۔

کیا میں اہل ہوں؟

3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

درخواست دیتے وقت درست دستاویزات کو شامل کرنا اہمیت رکھتا ہے۔ آپ کی دستاویزات بتاتی ہیں کہ آیا یہ پروگرام آپ کے لیے درست ہے یا نہیں۔

یہ صفحہ آپ کو اپنی درخواست کے لیے درست دستاویزات منتخب کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

آپ کی شناخت کا ثبوت

درخواست دینے والے ہر شخص کے لیے، کوئی ایک دستاویز:

  • گود لینے کے ریکارڈ
  • بپتسمہ کا/دیگر مذہبی سرٹیفیکیٹ
  • پیدائش کا سرٹیفیکیٹ
  • حقوق قومیت عطا ہونے کا سرٹیفیکیٹ
  • پیدائش کے سرکاری ریکارڈ
  • اسکول کے سرکاری ریکارڈ
  • پاسپورٹ
  • IDNYC

4. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

آن لائن درخواست دیں

آپ اپنے علاقے میں پروگرام ڈھونڈنے کے لیے Discover DYCD استعمال کر سکتے/سکتی ہیں۔ شروع کرنے کے لیے:

  • Discover DYCD کی ویب سائٹ پر جائیں۔
  • زمرہ کے فیلڈ میں “آفٹر اسکول پروگرامز” (afterschool programs) منتخب کریں اور “تلاش کریں” (Search) پر کلک کریں۔
  • تلاش شروع کرنے کے لیے اپنی برو اور علاقہ یا زپ کوڈ درج کریں۔

آن لائن تلاش کریں

خود جا کر درخواست دیں

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائیٹیں ملاحظہ کریں

مزید جاننے کے لیے COMPASS کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

COMPASS NYC کی جانب سے پیش کیے جانے والے تمام پروگراموں کے بارے میں جاننے کے لیے Discover DYCD کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

311 پر کال کریں

Comprehensive After School Program (کمپری ہینسو آفٹر اسکول پروگرام) کے حوالے سے معاونت طلب کریں۔

مدد کے لیے کال کریں

مزید معلومات کے لیے DYCD یوتھ کنیکٹ کو 4646-246-800 یا 6800-343-646 پر یا اپنے بچے کے اسکول میں آفٹر اسکول پروگرام کے عملہ کو کال کریں۔

اپنے بچے کے اسکول میں تشریف لائیں

مزید معلومات کے لیے اپنے بچے کے اسکول میں اسکول سے فارغ اوقات کے پروگرام کے عملے سے بات کریں۔