1. یہ کیسے کام کرتا ہے
جنسی تشدد، انسانوں کی غیر قانونی تجارت، گھورنا، اور قریبی پارٹنر اور فیملی کے تشدد کے متاثرین NYC FJCs میں مفت اور رازدارانہ خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔
- FJC خدمات میں شامل ہیں:
- بالغوں اور بچوں کے لیے مشاورت، اور بالغوں کے لیے ذہنی صحت کی خدمات
- حفاظتی منصوبہ بندی، رہائش، پناہ گاہ اور دیگر ضروریات
- تحفظ، تولیت، ملاقات، طلاق، ترک وطن، اور رہائش کے معاملات میں قانونی مدد
- پولیس رپورٹ درج کرنے میں مدد
- مالی خدمات، ملازمت کی تربیت، اور تعلیمی پروگرام کے حوالے
- NYC کے گھریلو تشدد اور جنسی دست درازی سے متعلق ہاٹ لائن (NYC Domestic Violence and Sexual Assault Hotline) کو 800-621-4673 (HOPE) یا TTY: 866-604-5350 پر (اگر آپ کو سماعتی نقص لاحق ہو) یا 311 پر کال کریں اور ہاٹ لائن کے لیے کہیں۔
- اگر آپ خطرے میں مبتلا ہوں اور فوری مدد درکار ہو تو 911 پر کال کریں
- کسی FJC میں تشریف لے جانے کے لیے آپ کو اپائنٹمنٹ طے کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
- خدمات مفت اور رازدارانہ ہیں، اور بیشتر ایک ہی مقام پر دستیاب ہیں۔
- عملہ 30 سے زائد زبانیں بولتا ہے اور ترجمان ہر ایک FJC میں دستیاب ہیں۔
- نگہداشت طفل تین سال اور اس سے زائد عمر والوں کے لیے دستیاب ہے اور سائٹ پر خدمات آّپ کے موصول کرنے کے وقت دستیاب ہے۔
اگلا سیکشن:
متعلقہ
خاندانی سروسزاس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے
ویب سائٹس ملاحظہ کریں
مزید معلومات کے لیے گھریلو اور صنف پر مبنی تشدد کے خاتمے کے لیے میئر کے دفتر کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
گھریلو اور صنف پر مبنی تشدد کے متاثرین کے لیے معلومات اور وسائل کے مدنظر NYC HOPE کی وسیلے کی ڈائریکٹری چیک کریں۔
ہاٹ لائن کو کال کریں
NYC کی گھریلو تشدد اور جنسی دست درازی کی ہاٹ لائن کو 800-621-4673 (HOPE)، TTY 866-604-5350 پر کال کر کے (اگرآپ کو سماعتی نقص لاحق ہے) مشیر سے بات کریں۔
2. اپنی اہلیت کا تعین کریں
خدمات مفت اور رازدارانہ ہیں۔ کسی بھی عمر، آمدنی، جنسی رجحان، صنفی شناخت، ترک وطن کی حیثیت یا بولی جانی والے زبان کے لوگوں کا خیر مقدم ہے۔
اگلا سیکشن:
3. درخواست کیسے دیں
بذریعہ فون درخواست دیں
اپنے بورو کے FJC کو کال کریں:
- Bronx: 718-508-1220
- Brooklyn: 718-250-5113
- Manhattan: 212-602-2800
- Queens: 718-575-4545
- Staten Island: 718-697-4300
شام کے اوقات میں اور ویک اینڈ کو، NYC گھریلو تشدد اور جنسی دست درازی س متعلق ہاٹ لائن کو 800-621-4673 (HOPE), TTY: 866-604-5350 پر کال کریں (اگر آپ سماعت سے محروم ہیں)۔
خود جا کر درخواست دیں
کال کر کے اپائنٹمنٹ طے کریں یا اپنے قریب میں واقع FJC یا جہاں جانا آّپ کو محفوظ ترین محسوس ہو وہا ں تشریف لے جائیں۔
اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔
اپنا ای میل یا فون نمبر فراہم کر کے، آپ اپنے ACCESS NYC عوامی بینیفٹس کی اسکریننگ کے نتائج کے حوالے سے سٹی آف نیو یارک کی جانب سے رابطہ کئے جانے پر اتفاق کرتے/کرتی ہیں۔ ACCESS NYC میں آپ کی سرگرمی گمنام ہوتی ہے مگر اپنا فون نمبر فراہم کرنے سے آپ کی شناخت ہو سکتی ہے اور اس بات کا پتہ چل سکتا ہے کہ آپ نے ویب سائیٹ استعمال کی ہے۔ اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کہ سٹی آپ کی جانب سے ACCESS NYC کے ساتھ اشتراک کئے گئے ڈیٹا کو کیسے استعمال کر سکتا ہے،Terms of Use for NYC.gov او Privacy Policy for NYC.gov.