مرکزی متن پر جائیں
خاندانی سروسز

رازدارانہ خاندانی منصوبہ بندی خدمات

خاندانہ منصوبہ بندی سے متعلق بینیفٹ پروگرام (FPBP) | NYS محکمہ صحت (NYS Department of Health, NYSDOH)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

یہ پروگرام نیو یارک کے ان باشندوں کی مدد کرتا ہے جنہیں خاندانی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے لیکن اس کا مالی بوجھ برداشت نہیں کر سکتے۔ FPBP سروسز میں ضبط تولید (بشمول ضبط تولید کی گولیاں اور کنڈومز)، ایمرجنسی امتناع حمل اور خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں مشورہ شامل ہیں۔

  • جب آپ خاندانی منصوبہ بندی کی مدد کے کسی فراہم کار سے ملتے ہیں تو آپ اس سے بات چیت کو رازداری میں رکھنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔
  • اگر آپ کے پاس انشورنس نہ ہو، ذاتی انشورنس ہو یا پھر آپ کا چائلڈ ہیلتھ پلس (Child Health Plus) میں اندراج ہو تب بھی آپ اپلائی کر سکتے ہیں۔
  • اہلیت کے تعین کے لیے مالی دستاویزات (مثلاً بینک کا گوشوارہ) مطلوب نہیں ہیں۔
  • جن لوگوں کے پاس Medicaid‏ ہے وہ اہل نہیں ہیں کیونکہ وہ ‏Medicaid‏ کی مدد سے خاندانی منصوبہ بندی کی رازدارانہ خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔
  • غیر درج شدہ تارکین وطن اور مختصر ویزوں پر رہنے والے وہ لوگ جو مستقل حیثیت کے لیے درخواست کی کارروائی کے عمل میں نہیں ہیں، اس کے اہل نہیں ہیں۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

اہل ہونے کے لیے، آپ کو یہ معیار پورا کرنا ضروری ہے۔

  1. آپ نیو یارک اسٹیٹ کے مکین ہوں
  2. آپ امریکی شہری، قوم یا قانونی طور پر موجود ہوں۔
  3. آپ Medicaid‏ میں مندرج نہ ہوں۔
    • اگر آپ کے پاس میڈیکیڈ (Medicaid)ہے، تو رازدارانہ خاندانی منصوبہ بندی پہلے سے ہی آپ کے بیمے میں شامل ہے
  4. آپ کی آمدنی پروگرام میں آمدنی کے ان تقاضوں کے برابر یا اس سے کم ہو:
افراد خانہ کی تعداد فی ماہ آمدنی
1 $2,799
2 $3,799
3 $4,799
4 $5,598
5 $6,798
6 $7,798
7 $8,798
8 $9,798
ہر اضافی فرد کے لیے، شامل کریں: $1000

 

3. درخواست کیسے دیں

خود جا کر درخواست دیں

  1. اپنے قریب کوئی خاندانی منصوبہ بندی کا فراہم کنندہ تلاش کریں۔
  2. اپنے ذاتی دستاویزات جمع کر یں اور انھیں اپنے ہمراہ پروگرام کے مقام پر لائیں۔
  3. شخصی اسکریننگ مکمل کر کے درخواست جمع کریں۔ جانے ‎سے پہلے آپ درخواست پرنٹ کر کے اسے پُر کر سکتے ہیں یا اسے فراہم کنندہ کے دفتر میں مکمل کر سکتے ہیں۔

ایک مقام تلاش کریں

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

اس پروگرام کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ‏FPBP‏ ویب سائٹ دیکھیں۔

FPBP کو ای میل کریں

اگر آپ کوئی سوال پوچھنا چاہتے ہیں تو [email protected] پر ای میل کریں۔

311 پر کال کریں

فیملی بنیفٹ پروگرامنگ پلان سے مدد طلب کریں۔

FPBPکو کال کریں

مزید معلومات کے لیے ‎800-541-2831‏ پر کال کریں۔

Last Updated مارچ 29, 2024