مرکزی متن پر جائیں

رازدارانہ خاندانی منصوبہ بندی خدمات

خاندانہ منصوبہ بندی سے متعلق بینیفٹ پروگرام (Family Planning Benefit Program) (FPBP) | NYS محکمہ صحت (NYS Department of Health, NYSDOH)

یہ کیسے کام کرتا ہے

خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق بینیفٹ پروگرام (Family Planning Benefit Program, FPBP) مفت، رازدارانہ تولیدی صحت خدمات کے لیے صحت بیمہ ہے۔ ان میں ضبط تولیدی، STI کی جانچ، اور حمل سے متعلق مشاورت شامل ہے۔ FPBP نیو یارک کے ان باشندوں کے لیےکھلا ہوا ہے جو آمدنی اور رہائش کے تقاضے پورا کرتے ہیں۔

  • FPBP کی مدد سے، ہم Medicaid قبول کرنے والے فراہم کنندگان کے پاس جنسی اور تولیدی صحت خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس میں فارمیسز، ابتدائی نگہداشت کے ڈاکٹرز، کمیونٹی اور اسکول پر مبنی صحت مراکز، خاندانہ منصوبہ بندی کے کلینک، اور ہسپتال شامل ہیں۔ آپ اپنے فراہم کنندہ کے ساتھ اپنے سیشن کو خفیہ رکھنے کی گزارش کر سکتے ہیں۔
  • FPBP دستیاب ہے چاہے آپ غیر بیمہ شدہ، نجی طور پر بیمہ شدہ ہو یا Child Health Plus کے ذریعے محیط ہوں۔

FPBP جس کا احاطہ کرتا ہے وہ یوں ہے:

محیط خدمات غیر محیط خدمات
  • ضبط تولید بشمول گولیاں، IUDs، کنڈوم، وغیرہ
  • ہنگامی امتناع حمل کی خدمات (پلان B)
  • STI کی جانچ
  • حمل سے متعلق مشاورت اور جانچ
  • حمل اور قبل از ولادت خدمات
  • اسقاط
  • HPV کے ٹیکے
  • باروری کے معالجے

اپنی اہلیت کا تعین کریں

اہل ہونے کے لیے، آپ کو یہ معیار پورا کرنا ضروری ہے۔

  1. آپ نیو یارک اسٹیٹ کے مکین ہوں
  2. آپ امریکی شہری، قوم یا قانونی طور پر موجود ہوں۔
  3. آپ کا اندراج Medicaid میں نہیں کیا جا سکتا۔
    • اگر آپ کے پاس Medicaid ہے، تو رازدارانہ خاندانی منصوبہ بندی پہلے سے ہی آپ کی کوریج میں شامل ہے۔
  4. آپ کی آمدنی ان آمدنی کی حدود کے برابر یا ان سے کم ہے:
افراد خانہ کی تعداد ماہانہ آمدنی
1 $2,909
2 $3,931
3 $4,953
4 $5,975
5 $6,997
6 $8,019
7 $9,041
8 $10,063
ہر اضافی فرد کے لیے، شامل کریں: $1,023

آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

آپ کو درج ذیل کو ثابت کرنے کے لیے دستاویزات کی ضرورت ہوگی:

  • شناخت: جیسے با تصویر ‏آئی ڈی، ڈرائیونگ لائسنس، پاسپورٹ، یا دیگر باضابطہ با تصویر ‏آئی ڈی
  • عمر: جیسے سند پیدائش‏، تبنیت یا رضاعی نگہداشت کے ریکارڈز، یا ہسپتال یا اسکول کے باضابطہ ریکارڈز
  • شہریت یا ترک وطن کی حیثیت: جیسے آپ کی سند پیدائش، امریکی پاسپورٹ، یا گرین‎‏ کارڈ‎
  • سوشل سیکیورٹی نمبر
  • آمدنی (اگر کوئی ہو): جیسے حالیہ ادائیگی کی پرچی، آجر کی طرف سے خط جس میں آمدنی کا ذکر ہو، بے روزگاری، امداد اطفال، یا نفقہ کی منظوری کا خط
  • رہائش: جیسے با تصویر ‏آئی ڈی مع آپ کا پتہ، ڈاک کا نشان ڈالا لفافہ، یوٹیلیٹی بل، یا لیز
  • صحت بیمہ: جیسے بینیفٹ کارڈ یا پالیسی کے گوشوارے (اگر آپ کے پاس صحت بیمہ ہو)۔

درخواست کیسے دیں

خود جا کر درخواست دیں

اپنے قریب میں واقع خاندانہ منصوبہ بندی فراہم کنندہ کے پاس جائیں۔ فراہم کنندگان آپ کی جانچ پڑتال کر کے دیکھیں گے کہ آیا آپ اہل ہیں اور درخواست دینے میں آپ کی مدد کریں گے۔

آپ کی جانچ پڑتال ہو جانے پر، اگر آپ FPBP کے لیے اہل معلوم پڑتے ہیں تو آپ فوری کوریج حاصل کر پائیں گے۔ اسے قیاسی اہلیت کہا جاتا ہے۔

  • قیاسی اہلیت جانچ پڑتال والے دن سے ہی شروع ہوتی ہے اور آپ کی درخواست پر کارروائی ہونے اور FPBP کے لیے آپ کے اہل پائے جانے تک رہتی ہے۔
  • آپ کو ایک Medicaid کارڈ ملے گا اور FPBP کے ذریعے محیط تمام خدمات تک پوری رسائی حاصل ہوگی۔

ایک مقام تلاش کریں


مزید معلومات

اس پروگرام کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ‏FPBP‏ ویب سائٹ دیکھیں۔

اگر آپ کے سوالات ہوں تو [email protected] پر ای میل کریں۔

311 پر کال کریں

فیملی بنیفٹ پروگرامنگ پلان سے مدد طلب کریں۔

مزید معلومات کے لیے ‎800-541-2831‏ پر کال کریں۔


اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔


Last Updated مارچ 19, 2025