1. یہ کیسے کام کرتا ہے
HASA ان لوگوں کو ایسی خدمات سے جوڑتا ہے جو HIV/AIDS سے متاثر ہیں اور انہیں صحت مند اور آزاد زندگی گزارنے میں مدد کرتا ہے۔
- HASA کے سنٹرز سبھی پانچوں بوروز میں واقع ہیں۔
- آپ کو ایک کیس ورکر تفویض کیا جائے گا جو سروس پلان تیار کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
- یہ پلان ضروری مراعات کو ہدف بناتا ہے اور مدد فراہم کرتا ہے یہ آپ کی ضروریات کے لیے مخصوص ہے۔
- HASA سرکاری مراعات اور خدمات کے لیے درخواست دینے میں بھی آپ کی مدد کر سکتا ہے، بشمول:
- Medicaid
- تکملاتی تغذیاتی اعانت پروگرام
- نقد اعانت (Cash Assistance)
- ہنگامی عبوری رہائش
- غیر ہنگامی رہائش
- کرایہ میں اعانت
- گھر پر نگہداشت اور گھریلو امور کی خدمات
- ذہنی صحت اور منشیات کے بیجا استعمال کی اسکریننگ اور معالجاتی حوالے
- ملازمت اور نوکری سے متعلق خدمات
- نقل و حمل میں اعانت
- SSI یا SSD کی درخواست اور اپیل
اگلا سیکشن:
اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے
ویب سائیٹ ملاحظہ کریں
دستیاب خدمات کے بارے میں مزید جاننے کے لیے HASA کی ویب سائٹ ملاحظہ فرمائیں۔
311 پر کال کریں
HIV یا AIDS میں مبتلا لوگوں کے لیے خدمات کے بارے میں پوچھیں
2. اپنی اہلیت کا تعین کریں
HASA کا اہل ہونے کیلئے، یہ ضروری ہے کہ آپ میں HIV یا AIDS کی تشخیص ہوئی ہو، جیسا کہ سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (Centers for Disease Control and Prevention, CDC) نے بیان کیا ہے۔ اہل ہونے کیلئے آپ میں علامات کا ہونا ضروری نہیں ہے۔
اگلا سیکشن:
3. درخواست کیسے دیں
بذریعہ فون درخواست دیں
درخواست دینے یا مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے1399-557-718 پر کال کریں۔
اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔
اپنا ای میل یا فون نمبر فراہم کر کے، آپ اپنے ACCESS NYC عوامی بینیفٹس کی اسکریننگ کے نتائج کے حوالے سے سٹی آف نیو یارک کی جانب سے رابطہ کئے جانے پر اتفاق کرتے/کرتی ہیں۔ ACCESS NYC میں آپ کی سرگرمی گمنام ہوتی ہے مگر اپنا فون نمبر فراہم کرنے سے آپ کی شناخت ہو سکتی ہے اور اس بات کا پتہ چل سکتا ہے کہ آپ نے ویب سائیٹ استعمال کی ہے۔ اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کہ سٹی آپ کی جانب سے ACCESS NYC کے ساتھ اشتراک کئے گئے ڈیٹا کو کیسے استعمال کر سکتا ہے،Terms of Use for NYC.gov او Privacy Policy for NYC.gov.