مرکزی متن پر جائیں
صحت

HIV یا AIDS کے شکار لوگوں کے لیے خدمات

HIV/AIDS کی خدمات کی انتظامیہ (HASA) | NYC انسانی وسا‏ئل انتظامیہ

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

HASA HIV یا AIDS میں مبتلا لوگوں اور خاندانوں کو زیادہ صحت مند اور خودمختار بننے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ HASA کے ساتھ منسلک لوگوں کو ایک کیس ورکر کے ساتھ مربوط کر دیا جاتا ہے، جو انہیں درکار مدد ان تک پہنچاتا ہے۔ اس مدد میں سرکاری بینیفٹس اور خدمات کے لیے درخواست دینا شامل ہے۔

  • HASA سروس لائن ان ٹیک آفس میں ذاتی طور پر درخواست دیں
  • اگر آپ کا HIV مثبت آ جاتا ہے، تو آپ کے اہل ہونے کے لیے علامات کا ظہور ضروری نہیں ہے
  • لوگوں کو عام طور پر طبی اور خدمات فراہم کرنے والی تنظیموں کی جانب سے حوالہ دیا جاتا ہے

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

HASA کے لیے اہل ہونے کے لیے، آپ میں مراکز برائے کنٹرول و امتناع امراض (Centers for Disease Control and Prevention,CDC) کی تعریف کے مطابق HIV یا AIDS کی تشخیص ہونی چاہیئے۔

3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

HASA کے لیے درخواست دینے کے لیے آپ کو درج ذیل چیزوں کا ثبوت فراہم کرنا ہو گا:

  • آپ کی شناخت: جیسا کہ ڈرائیورز لائسنس یا اس کے علاوہ کوئی دوسرا آئی ڈی۔
  • آپ کے طبی حالت، بشمول HIV کی کیفیت۔
    • آپ یا آپ کا/کے ڈاکٹر آپ کی طبی معلومات Four Hundred (400) Eighth Ave., 2nd Flr, New York, NY
      0001 پر HASA کی سروس لائن ان ٹیک یونٹ کو بذریعہ ڈاک بھیج سکتے/سکتی ہیں یا 212-971-0820 پر فیکس کر سکتے/سکتی ہیں۔
  • شہریت یا ترک وطن کی حیثیت: جیسا کہ آپ کا پیدائش کا سرٹیفیکیٹ یا امریکی پاسپورٹ۔

4. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

خود جا کر درخواست دیں

400 Eighth Ave., 2nd Flr, New York, NY 10001 پر پیر سے جمعہ، صبح 9:00 بجے سے شام 5:00 بجے کے درمیان، HASA سروس لائن ان ٹیک یونٹ میں درخواست دیں۔

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائیٹ ملاحظہ کریں

دستیاب خدمات کے بارے میں مزید جاننے کے لیے HASA کی ویب سائٹ ملاحظہ فرمائیں۔

311 پر کال کریں

HIV یا AIDS میں مبتلا لوگوں کے لیے خدمات کے بارے میں پوچھیں

HASA پر کال کریں

اگر آپ کے سوالات ہوں یا مزید معلومات درکار ہوں، تو 0626-971-212 پر کال کریں اور TTY مشین کے لیے 2731-971-212 پر رابطہ کریں۔

سروس لائن (HASA) ان ٹیک آفس کا دورہ کریں

Four Hundred (400) Eighth Ave., 2nd Flr
New York, NY 10001
پیر سے جمعہ، صبح 9:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک