مرکزی متن پر جائیں
نقدی اور اخراجات

NYC Ferry‏ کے لیے تخفیف شدہ کرایہ والے یک طرفہ ٹکٹ

NYC Ferry‏ ڈسکاؤنٹ پروگرام | نیو یارک سٹی ایکنامک ڈیولپمنٹ کارپوریشن

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

Ferry‏ ڈسکاؤنٹ پروگرام اہل افراد کوNYC Ferry‏ کے لیے تخفیف شدہ کرایہ والے یک طرفہ ٹکٹ خریدنے دیتا ہے۔

  • درخواستوں پر کارروائی ہونے میں 30 دن تک لگ سکتے ہیں۔
  • ہائی اسکول کے طلبہ صرف ایام ہفتہ کو تخفیف شدہ کرایہ والے یک طرفہ ٹکٹوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔
    • وہ محکمہ تعلیم کے نیو یارک سٹی اسٹوڈنٹ اکاؤنٹ ‏(New York City Student Account, NYCSA)‏ پورٹل میں اہل طلبہ کے لیے دستیاب اسٹوڈنٹ ڈسکاؤنٹ کوڈ (‏Student Discount Code‏) کا استعمال کر کے اسٹوڈنٹ ڈسکاؤنٹ پروگرام (‏Student Discount Program‏) کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
  • تخفیف شدہ کرایہ والے یک طرفہ ڈیجیٹل ٹکٹ ‏NYC Ferry‏ موبائل ایپ میں ہی خریدے جا سکتے ہیں۔
  • تخفیف شدہ کرایہ والے یک طرفہ کاغذی ٹکٹ ‏Wall St./ Pier 11‏ لینڈنگ سے خرید سکتے ہیں۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

NYC Ferry‏ ڈسکاؤنٹ پروگرام کے لیے اہل شرکا میں شامل ہیں:

  • 65‏ سال اور زائد عمر کے بزرک
  • معذور افراد
  • Fair Fares NYC‏ کے شرکا
  • NYC‏ ہائی اسکول کے طلبہ

3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

ذیل کی دستاویزات چیک کر کے دیکھیں کہ آپ کو یا چیز جمع کرانی ہے۔

65 سال اور زائد عمر کے بزرگوں کے لیے

اپنی شناخت اور عمر کی تصدیق کرنے کے لیے درج ذیل دستاویزات میں سے ایک جمع کرائیں:

  • حکومت کا جاری کردہ ‏ID‏ (جیسے ‏NYS ID‏، ‏IDNYC‏، ڈرائیونگ لائسنس کسی بھی ریاست کا، امریکی ملٹری ‏ID‏)
  • میعاد ختم شدہ حکومت کا جاری کردہ باتصویر ‏ID‏ ‎–‏ کسی بھی ملک کے قبائلی ‏ID‏ سے 3 سال قبل تک کے پاسپورٹ
  • USCIS‏ رجسٹریشن کارڈ/ مستقل رہائشی کارڈ/گرین کارڈ وطن گیری کا سرٹیفکیٹ
  • گود لینے سے متعلق کاغذات
  • سند پیدائش
  • Medicare‏ کارڈ

معذور افراد کے لیے

Fair Fares NYC‏ کے شرکا کے لیے

ہائی اسکول کے طلبہ کے لیے

4. درخواست کیسے دیں

آن لائن درخواست دیں

بزرگوں، معذور افراد، اور Fair Fares NYC‏ کے شرکا کے لیے:

NYC Ferry ویب سائٹ‏ ملاحظہ کریں۔ فیری ڈسکاؤنٹ کی درخواست ‏(Ferry Discount Application)‏ کا فارم پُر کریں اور تمام مطلوبہ دستاویزات جمع کرائیں۔

  1. درخواست فارم پرنٹ اور مکمل کریں:
  2. اپنی درخواست اور دستاویزات فارم پر مندرج پتے پر ڈاک سے بھیجیں۔ کارروائی کے وقت میں 30 دن تک لگ سکتے ہیں۔

ہائی اسکول کے طلبہ کے لیے:

  1. لاگ ان کریں یا ‏NYC‏ اسٹوڈنٹ اکاؤنٹ ‏(NYC Student Account, NYCSA)‏ بنائیں۔
    • NYC‏ نان پبلک اسکول اور چارٹر ہائي اسکول کے طلبہ کے والدین/سرپرست ‏NYCSA‏ بنا سکتے ہیں۔ NYCSA‏ تک رسائی کی معلومات، بشمول ‏NYC طالب علم ID#‏ اور ‏NYC‏ اسکول اکاؤنٹ کی تخلیق کا کوڈ ‏(Account Creation Code, ACC)‏ پانے کے طریقے کے لیے اپنے بچے کے اسکول سے رابطہ کریں۔
  2. NYCSA‏ پورٹل میں، ویب صفحہ کے اوپری حصے میں ‏“transportation‏ (نقل و حمل)” والے ٹیب پر کلک کریں۔
  3. اگر طالب علم ہے تو،‏ ‏NYC Ferry‏ کے لوگو کے ساتھ ایک پاپ اپ نیز ‏“request discount code‏ (ڈسکاؤنٹ کوڈ طلب کریں)” بٹن ہونا چاہیے۔
    • ڈسکاؤنٹ کوڈ صرف ایک بار ‏NYC Ferry‏ اکاؤنٹ میں ہی لاگو کیے جا سکتے ہیں۔
    • کوڈز کو موبائل ڈسکاؤنٹ ٹکٹوں کے لیے ایپ اور کاغذي ڈسکاؤنٹ ٹکٹوں کے ویب سائٹ دونوں پر لاگو نہیں کیا جا سکتا۔

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

اگر آپ کی درخواست پر 30 دنوں کے اندر کارروائی نہیں ہوئی ہے تو، ‏[email protected]‏ پر ای میل کریں۔

Last Updated فروری 6, 2025