مرکزی متن پر جائیں
نقدی اور اخراجات

آدھی قیمت پر سب وے کا سفر کریں

Fair Fares NYC (FFNYC) | NYC میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

Fair Fares NYC سٹی کا ایک پروگرام ہے جو کم آمدنی والے نیو یارک کے باشندوں کی مدد کرتا ہے۔ Fair Fares NYC MetroCard استعمال کرنے پر، نیو یارک سٹی کے شرکت کنندہ باشندوں کو سب وے اور اہل بس کرایوں پر 50% رعایت ملتی ہے۔ ادائیگی بہ لحاظ سفر، 7 دن (ہفتہ وار) اور 30 دن (ماہانہ) کے لا محدود سفر کے اختیارات سبھی دستیاب ہیں۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

آپ اہل ہو سکتے ہیں اگر:

  •  آپ NYC میں رہتے ہیں
  • آپ کی عر 18 اور 64 سال کے بیچ ہے
  • آپ کو فی الحال رعایتی MetroCard موصول نہیں ہوتا ہے
  • آپ کے گھرانے کی آمدنی اتنی ہے جو آپ کے لیے وفاقی سطح افلاس (Federal Poverty Level, FPL) پر یا اس سے کم ہے
اہل خانہ کی تعداد سالانہ آمدنی ماہانہ آمدنی ہفتہ وار آمدنی
1 $12,760 $1,063 $245
2 $17,240 $1,437 $332
3 $21,720 $1,810 $418
4 $26,200 $2,183 $504
5 $30,680 $2,557 $590
6 $35,160 $2,930 $676
7 $39,640 $3,303 $762
8 $44,120 $3,677 $848
ہر اضافی فرد کے لیے، جمع کریں: $4,480 $373 $86

 

یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا آپ اس اور دیگر 30 پروگرامز کے لیے اہل ہیں، ایک مختصر سروے میں حصہ لیں۔

کیا میں اہل ہوں؟

3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

اگر Fair Fares NYC کے لیے درخواست دیتے وقت آپ کو دستاویزات جمع کروانی ہیں تو براہ کرم Fair Fares NYC کی مجوزہ دستاویزی شہادت کی فہرست دیکھیں۔

4. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

آن لائن درخواست دیں

نیو یارک کے باشندے Fair Fares NYC کے لیے اپنی اہلیت چیک کر اور آن لائن درخواست دے سکتے ہیں.

آن لائن درخواست دیں

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

پروگرام کے بارے میں مزید معلومات کے لیے Fair Fares NYC کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

311 پر کال کریں

گمشدہ یا مسروقہ کارڈ کی رپورٹ کرنے کے لیے یا اپنے Fair Fares MetroCard کے معاملے میں آپ کو مدد درکار ہو یا آپ کے سوالات ہوں تو 311 پر کال کریں۔

511 پر کال کریں 

ریفنڈ کی درخواست کرنے کے لیے، اپنے گمشدہ یا مسروقہ کارڈ کی رپورٹ کرنے کے لیے 311 پر آپ کے کال کرنے کے بعد، 511 پر کال کریں۔ اگر آپ نے ڈیبٹ، کریڈٹ یا EBT کارڈ سے 30 دن کا کرایہ خریدا تو آپ ریفنڈ کے اہل ہو سکتے ہیں۔ ریفنڈ کا اہل قرار پانے کے لیے آپ پر 30 دن کے لا محدود سفر کی مدت ختم ہونے سے پہلے 511 پر کو کال کرنا لازم ہے۔

Fair Fares MetroCard بدلنے کے لیے 311 پر کال کریں۔

 Fair Fares NYC کے دفتر میں تشریف لے جائیں

بذات خود مدد حاصل کرنے کے لیے Fair Fares NYC کے دفتر میں تشریف لے جائیں۔

Last Updated جمعرات, جون 25th, 4:50شام