مرکزی متن پر جائیں
نقدی اور اخراجات

مفت ٹیکس کی تیاری کی خدمات

NYC مفت ٹیکس کی تیاری | NYC محکمہ برائے صارفین اور کارکنان کا تحفظ (NYC Department of Consumer and Worker Protection, DCWP)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

اگر آپ کا خاندان $80,000 یا اس سے کم کماتا ہے یا اگر آپ 2022 میں $56,000 یا اس سے کم رقم کمانے والے واحد فائلر ہیں، تو آپ NYC مفت ٹیکس کی تیاری میں مفت ٹیکس فائل کرنے کے اہل ہوتے ہیں۔ IRS کے مستند VITA/TCE رضاکار تیار کنندگان فائل کرنے میں آپ کی مدد کے لیے دستیاب ہوتے ہیں۔

  • آپ کے 2022 کا ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ 18 اپریل 2023 ہے۔
  • ایسے بہت سے طریقے ہیں جن سے آپ NYC مفت ٹیکس کی تیاری کے ذریعے مفت فائل کر سکتے ہیں۔
    • ورچوئل ٹیکس تیاری: تیار کنندہ 60-90 منٹ کی ورچوئل کال کے دوران آپ کی ٹیکس ریٹرن فائل کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
    • معاونت یافتہ ذاتی تیاری: اپنا ٹیکس ریٹرن خود مکمل کریں۔ آپ کے سوالات کا جواب دینے کے لیے ایک تیاری کنندہ فون یا ای میل کے ذریعے دستیاب ہو گا/ہو گی۔
    • ڈراپ آف خدمت: اپنے ٹیکس کی دستاویزات چھوڑ جائیں اور بعد میں مکمل کردہ ریٹرن واپس لے جائیں
    • بالمشافہ: اپنے نزدیک کے ٹیکس کی تیاری کے کسی مقام پر اپنے ٹیکسز مفت تیار کروائیں۔
  • جب آپ اپنے ٹیکسز فائل کرواتے ہیں، تو آپ ٹیکس کریڈٹس جیسے کہ EITC، چائلڈ ٹیکس کریڈٹ یا بچوں اور زیرِ کفالت افراد کے ٹیکس کریڈٹ کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔ یہ ٹیکس کریڈٹس آپ کے ریفنڈ میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
    • اگر آپ کو ریفنڈ حاصل ہوتا ہے، تو IRS وہ آپ کو ڈاک سے بھیج دیتا ہے یا اسے آپ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرا دیتا ہے۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

آپ اس صورت میں ٹیکس کی مفت تیاری کے لیے اہلیت رکھتے ہیں کہ اگر آپ نے 2022 میں درج ذیل کو حاصل کیا ہو:

  • $80,000 یا اس سے کم اور آپ کے ذمے زیرِ کفالت افراد ہوں
  • $56,000 یا اس سے کم اور آپ کے ذمے زیرِ کفالت افراد نہ ہوں

یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا آپ اس اور دیگر 30 پروگرامز کے لیے اہل ہیں، ایک مختصر سروے میں حصہ لیں۔

کیا میں اہل ہوں؟

3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

ان دستاویزات کی فہرست ملاحظہ کریں جنہیں آپ کو اپنے ٹیکس فائل کروانے کے سلسلے میں ضرورت پیش آئے گی۔

4. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

مزید معلومات

NYC مفت ٹیکس کی تیاری کے سلسلے میں FAQ ملاحظہ کریں۔

ان ٹیکس کریڈٹس سے متعلق مزید جانیں جن کا آپ دعویٰ کر سکتے ہیں۔

Last Updated پیر, فروری 6th, 2:01شام

Stay updated on benefits

Get occasional emails about benefits news, upcoming enrollment periods, and deadlines. Translations are available in 11 languages.