مرکزی متن پر جائیں

سستی رہائشی لاٹریاں

NYC‏ ہاؤسنگ کنیکٹ (‏NYC Housing Connect‏) | NYC انسانی وسا‏ئل انتظامیہ (NYC Housing Preservation and Development, HPD)

NYC‏ ہاؤسنگ کنیکٹ ملاحظہ کریں

یہ کس طرح کام کرتا ہے

NYC ہاؤسنگ کنیکٹ سبھی پانچوں بورو میں کرایے پر لینے یا خریدینے کے لیے سستے اپارٹمنٹس اور گھر تلاش کرنے میں آپ کی مدد کرتی ہے۔

کیا چیز رہائش کو سستی بناتی ہ

سستی رہائش پر آپ کی گھریلو آمدنی کی لگ بھگ ایک تہائی یا اس سے کم لاگت آتی ہے۔

سستی رہائش کی اقسام

  • وقت گزرنے پر زیادہ اضافے کو روکنے کے لیے کرایے کے ضوابط والی رینٹل یونٹس
  • برائے فروخت گھر (کنڈومینیمز، کو آپریٹوز، 1-4 فیملی والے گھر) مع پابندی عائد شدہ قیمتیں

سستی رہائش کیسے تلاش کریں

  1. کھلی لاٹریاں براؤز کرنے کے لیے NYC ہاؤسنگ کنیکٹ کا استعمال کریں
  2. یا، ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (Housing Development Corporation, HDC) کے ری رینٹلز اور ڈپارٹمنٹ آف ہاؤسنگ پریزرویشن اینڈ ڈیولپمنٹ (Department of Housing Preservation and Development, HPD) کے ری رینٹلز چیک کر کے، ہاؤسنگ کنیکٹ کی لاٹری کی درخواست کے بغیر پہلے آئیں، پہلے پائیں والے اپارٹمنٹس کے لیے براہ راست درخواست دیں
  3. ہر لاٹری یا یونٹ کے لیے آمدنی اور گھرانے کے سائز کے تقاضے پورا کریں

اہلیت کے تقاضے

آپ کے گھرانے کے سائز کی بنیاد پر ہر لاٹری میں آمدنی کے مختلف تقاضے ہوتے ہیں۔ قبل اس سے کہ آپ درخواست دیں NYC ہاؤسنگ کنیکٹ پر تقاضے چیک کریں۔

کرایہ کے لیے تیار (Ready to Rent) مفت فرد بہ فرد مالی مشاورت اور درخواستوں میں مدد پیش کرتا ہے۔

کچھ لاٹریاں NYC کے ان مکینون کو ترجیح دیتی ہیں جو معذور ہیں، بزرگ ہیں، یا اسی محلے میں رہتے ہیں۔


مطلوبہ دستاویزات

اگر آپ کی لاٹری کی درخواست منتخب ہو جاتی ہےتو، آپ کو فراہم کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے:

  • آمدنی کا ثبوت (ادائیگی کی پرچیاں، W-2 فارم، , مراعات کے گوشوارے)
  • اثاثہ کی معلومات (بینک یا سرمایہ کاری کے گوشوارے)
  • کرایے کی ادائیگی کی سرگزشت یا کریڈٹ چیک
  • گھرانے کے ممبران کے یے IDs یا اسناد پیدائش

دستاویز کی پوری فہرست NYC ہاؤسنگ کنیکٹ پر دیکھیں۔


درخواست کیسے دیں

آن لائن درخواست دیں

  1. NYC‏ ہاؤسنگ کنیکٹ پر اپنی پروفائل بنائیں اور مکمل کریں
  2. کھلی لاٹریاں تلاش کریں اور جن یونٹس کے لیے آپ اہل قرار پاتے ہیں وہ تلاش کریں
  3. آخری تاریخ سے پہلے یا براہ راست ری رینٹل کے پاس لاٹریوں کے لیے درخواست دیں

اس کے بعد کیا ہوگا؟

جواب ملنے میں کئی مہینے لگ سکتے ہیں۔ آپ کے انتظار کرنے کے دوران اپنی آمدنی یا گھرانے میں کسی تبدیل کے ساتھ اپنی پروفائل کو اپ ڈیٹ رکھیں۔ نئی لاٹریاں کھلنے پر ای میل اپ ڈیٹس کے لیے سائن اپ کریں۔

NYC‏ ہاؤسنگ کنیکٹ ملاحظہ کریں


مدد حاصل کریں

NYC ہاؤسنگ کنیکٹ کو ای میل کریں

[email protected]

NYC‏ ‏ ہاؤسنگ کنیکٹ کی سستی رہائش سے متعلق ہاٹ لائن کو کال کریں

212-863-7990۔ ہو سکتا ہے کالز کا بروقت جواب نہ دیا جائے، لیکن آپ ایک وائس میل چھوڑ سکتے ہیں۔

بذات خود مدد حاصل کریں

ہاؤسنگ ایمبیسڈرز کی معرفت کسی تنظیم کی طرف سے درخواست میں اعانت حاصل کریں۔

کرایہ کے لیے تیار ‏(Ready to Rent)‏ کی معرفت مالی مشاورت اور درخواست میں اعانت حاصل کریں۔


اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔


Last Updated جولائی 15, 2025

مراعات سے باخبر رہیں

مراعات کی خبروں، آنے والے اندراج کی مدتوں، اور آخری تاریخوں کے بارے میں وقتا فوقتا ای میلز حاصل کریں۔ 11 زبانوں میں ترجمے دستیاب ہیں۔