مرکزی متن پر جائیں
رہائش

سستی رہائش کے لیے لاٹریاں

NYC ہاؤسنگ کنیکٹ (NYC Housing Connect) | NYC انسانی وسا‏ئل انتظامیہ (NYC Housing Preservation and Development, HPD)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

NYC ہاؤسنگ کنیکٹ ایک آن لائن پورٹل ہے جہاں آّپ کرایے پر لینے یا خریدنے کے لیے سستا اپارٹمنٹ یا گھر تلاش کر سکتے ہیں۔

  • سستی رہائش پر آپ کی گھریلو آمدنی کی ایک تہائی یا اس سے کم لاگت آتی ہے۔
    • سستی کرایے کی یونٹ منضبط ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ کرایہ وقت گزرنے پر بہت زیادہ نہیں بڑھ سکتا ہے۔
    • جو سستے گھر آپ خرید سکتے ہیں ان میں کنڈوز، کو آپس، اور 1-4 فیملی والے گھر شامل ہیں۔ ان کی قیمتیں پابند کردہ ہیں۔
  • آپ NYC ہاؤسنگ کنیکٹ کا استعمال کر کے کل پانچوں بورو میں سستی رہائش تلاش کر سکتے ہیں۔
    • آپ کو اپنی پسند کی رہائش مل جانے پر، آپ اس کی لاٹری کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
    • آپ کے گھرانے پر اس یونٹ کی لاٹری کے لیے درخواست دینے کی خاطر اس کی آمدنی اور سائز کے تقاضے پورا کرنا لازم ہے۔
  • آپ اپنی شہریت یا ترک وطن کی حیثیت سے قطع درخواست دے سکتے ہیں۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

NYC ہاؤسنگ کنیکٹ پر ہر ہاؤسنگ لاٹری میں آپ کے گھرانہ کے سائز کی بنیاد پر مختلف آمدنی کے تقاضے ہوتے ہیں۔NYC ہاؤسنگ کنیکٹ پر اوپن لاٹری یونٹس کے تقاضے دیکھیں۔

Ready to Rent آپ کو سستی رہائش کی لاٹری کے لیے درخواست دینے کی تیاری میں مدد کر سکتا ہے۔ آپ اپنی رہائش کی درخواستوں سے متعلق مفت علیحدہ طور پر مالی مشاورت اور مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

کچھ لاٹریوں کے لیے ترجیح NYC کے رہائشیوں کو دی جاتی ہے اگر:

  • انہیں کوئی عذر لاحق ہے
  • وہ معمر ہیں
  • اسی علاقے میں رہتے ہیں

3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

اگر لاٹری کے لیے آپ کی درخواست منتخب ہو جاتی ہے تو آپ کو دستاویزات جمع کروانی پڑ سکتی ہیں۔ ان دستاویزات سے آپ کے گھرانے کی درج ذیل چیزیں ثابت ہونی چاہئیں:

  • روزگار سے ہونے والی آمدنی (جیسے ادائیگی کی پرچیاں یا W-2 فارم)
  • دوسرے ذرائع سے ہونے والی آمدنی (جیسے رینٹل واؤچر یا عوامی اعانت)
  • اثاثے (جیسے بینک یا سرمایہ کاری اکاؤنٹ کے گوشوارے)
  • آپ کو اپنے کرایے کی ادائیگی کی سرگزشت ثابت کرنے کے لیے بھی دستاویزات کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
    • اگر آپ اپنے کرایے کی ادائیگی کی سرگزشت نہیں دیتے ہیں یا نہیں دے سکتے ہیں تو، آپ اس کی جگہ کریڈٹ چیک کر سکتے ہیں۔
  • آپ کو اپنے گھرانے کے ممبران کے لیے اسناد پیدائش اور IDs جیسی دستاویزات کی بھی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

دستاویزات کی پوری فہرست دیکھیں جن کی آپ کو ضرورت پڑ سکتی ہے۔

4. درخواست کیسے دیں

آن لائن درخواست دیں

  1. NYC ہاؤسنگ کنیکٹ پر اپنی پروفائل بنائیں اور مکمل کریں۔
    • اگر پرانا پورٹل پر آپ کی پروفائل ہے تو، آپ پر اب بھی NYC ہاؤسنگ کنیکٹ کے نئے پورٹل پر ایک پروفائل بنانا لازم ہے۔
  2. کھلی لاٹریاں تلاش کر کے ایسی رہائشی یونٹ ڈھونڈیں جو آپ کو پسند ہو اور جس کے لیے آپ اہل ہوں۔
  3. آخری تاریخ سے پہلے یونٹ کی لاٹری کے لیے درخواست دیں۔
    • کچھ درخواست دہندگان کو اگر عذر لاحق ہو یا وہ مضافات میں رہتے ہوں تو پہلے ان کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔
    • آپ کی درخواست کا جواب ملنے میں کئی مہینے یا اس سے بھی طویل وقت لگ سکتا ہے۔ انتظار کرنے کے دوران، کسی بھی تبدیلی (جیسے آپ کے گھرانے کی آمدنی) سے اپنی پروفائل کو اپ ٹو ڈیٹ رکھنے کو یقینی بنائیں۔

جب نئی لاٹریاں درخواستیں قبول کر رہی ہوں تب آپ ای میل اپ ڈیٹس کے لیے بھی سائن اپ کر سکتے ہیں۔

NYC ہاؤسنگ کنیکٹ ملاحظہ کریں

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

NYC ہاؤسنگ کنیکٹ کے بارے میں FAQ پڑھیں۔

NYC ہاؤسنگ کنیکٹ کو ای میل کریں

[email protected]

NYC  ہاؤسنگ کنیکٹ کی سستی رہائش کی ہاٹ لائن کو کال کریں

212-863-7990 پر کال کریں۔ ہو سکتا ہے کالز کا بروقت جواب نہ دیا جائے، لیکن آپ ایک وائس میل چھوڑ سکتے ہیں۔

بذات خود مدد حاصل کریں

ہاؤسنگ ایمبیسڈرز کی معرفت کسی تنظیم کی جانب سے مالی اعانت کی درخواست حاصل کریں۔

کرایہ کے لیے تیار (Ready to Rent) کی معرفت مالی مشاورت اور درخواست میں اعانت حاصل کریں۔

Last Updated جون 8, 2022