مرکزی متن پر جائیں
رہائش

بند وہ واؤچرز جو آپ کے کرایے کا کچھ حصہ ادا کرتے ہیں

سیکشن 8 - ہاؤسنگ چوائس واؤچر (HCV) | NYC ہاؤسنگ کا تحفظ و ترقی (NYC Housing Authority, NYCHA)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

سیکشن 8 کم اور متوسط آمدنی والے ان خاندانوں کیلئے کرایے کا کچھ حصہ ادا کرتا ہے جو نجی مارکیٹ میں کرایے پر لینا چاہتے ہیں۔ اس پروگرام کے لیے اہلیت فیملی کی آمدنی اور فیملی کے سائز پر مبنی ہے۔ عام طور پر، خاندان اپنے کرایے کی مد میں اپنی ماہانہ آمدنی کے %40 سے زائد ادا نہیں کرتے ہیں۔ NYCHA باقی رقم جائیداد کے مالک کو ادا کرتا ہے۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

8/HCV سیکشن پروگرام کی اہلیت بنیادی طور سے اس بات پر مبنی ہے کہ آپ کی فیمیلی کتنا کماتی ہے اور اس کا حجم کیا ہے۔

گھرانے کا سائز سالانہ آمدنی
1 $54,350
2 $62,150
3 $69,900
4 $77,650
5 $83,850
6 $90,050
7 $96,300
8 $102,500

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

NYCHA کی ویب سائٹ سے سیکشن 8 کے بارے میں مزید جانیں۔

311 پر کال کریں

سیکشن 8 مدد کے لئے پوچھیں

اگر آپ کے سوالات ہیں تو کال کریں

NYCHA کے کسٹمر رابطہ سنٹر (Customer Contact Center, CCC) کو ‎718-707-7771 پر کال کریں۔

کسی مقام پر جائیں

ایک اپائنٹمنٹ طے کر کے کسٹمر سروس سنٹر پر تشریف لے جائیں۔

Last Updated اگست 19, 2024