1. یہ کیسے کام کرتا ہے
خاندان کی دیکھ بھال کے لیے اہل کارکنان 12 ہفتے کی بامعاوضہ اوقاتی رخصت لے سکتے ہیں۔ ہفتہ وار زیادہ سے زیادہ فائدہ 2024 کے لیے $1,151.16 ہے۔ چھٹی پر ہونے کی صورت میں آپ کی ملازمت محفوظ ہوتی ہے۔
- کارکنان بامعاوضہ فیملی چھٹی درج ذیل کے لیے لے سکتے ہیں:
- بچے کی پیدائش، گود لینے، یا رضاعت کے لیے لینے کے 12 ماہ کے اندر بچے کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لیے۔
- صحت کی سنگین حالت والے خاندان کے رکن کی نگہداشت کے لیے۔
- جب خاندان کا کوئی فرد بیرون ملک میں تعینات ہو تو عزیزوں کی مدد کرنے کے لیے۔
- قرنطینہ یا ذاتی علیحدگئ کے COVID-19 آرڈر کے دوران اپنے، بچے، یا خاندان کے کسی فرد کا خیال رکھنے کے لیے۔
- چھٹی ایک ساتھ نہیں لینا پڑتی، بلکہ پورے دنوں کی لینی پڑتی ہے، آدھے دنوں کی نہیں۔
- آپ ہفتہ وار اپنی اوسط اجرت کا 67% تک لے سکتے ہیں۔ ویج بینیفٹ کیلکولیٹر کے ساتھ دیکھیں کہ آپ ہر ہفتے کتنا حاصل کر سکتے ہیں۔
- بامعاوضہ خاندان کی چھٹی یہ بھی فراہم کرتی ہے:
- ملازمت کا تحفظ
- صحت کا مسلسل انشورنس
- امتیازی سلوک یا انتقام سے تحفظ
- ترک وطن کی حیثیت آپ کی اہلیت کو متاثر نہیں کرتی ہے۔
اگلا سیکشن:
اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے
مزید معلومات
paidfamilyleave.ny.govبامعاوضہ خاندانی رخصت کے بارے میں مزید جانیں
کارکنان کے تحفظات اور اپنے حقوق پامال کیے جانے کی صورت میں آپ کو کیا کرنا ہے اس بارے میں paidfamilyleave.ny.gov/protectionsپر مزید جانیں
بامعاوضہ خاندانی رخصت کی ہیلپ لائن کو کال کریں
پیر – جمعہ، 844-337-6303 پر کال کریں
2. اپنی اہلیت کا تعین کریں
آپ بامعاوضہ فیملی چھٹی لے سکتے ہیں اگر:
- آپ نیو یارک اسٹیٹ کے رہائشی ہیں۔
- نیو یارک اسٹیٹ میں کسی نجی آجر کے لیے، یا کسی سرکاری آجر کے لیے کام کرتے ہیں جس نے اس کا انتخاب کیا ہے۔
- کچھ کارکنان PFL کے اہل نہیں ہیں اس بارے میں مزید جانیں کہ کس قسم کے کارکنان اہل ہیں۔
- اگر آپ کو یقین نہیں ہے کہ آپ PFL میں شامل ہیں، تو براہ کرم اپنے آجر سے بات کریں۔
- بامعاوضہ خاندانی رخصت لینے سے پہلے کا کے وقت کی تقاضوں کو پورا کریں:
- باقاعدہ طور پر فی ہفتہ 20 گھنٹے یا اس سے زیادہ کام کرنے والے کل وقتی ملازمین مسلسل 26 ہفتے کام کرنے کے بعد PFL لے سکتے ہیں۔
- باقاعدہ طور پر فی ہفتہ 20 گھنٹے سے کم کام کرنے والے جز وقتی ملازمین 175 دن کام کرنے کے بعد PFL لے سکتے ہیں۔ ان دنوں کا مسلسل ہونا ضروری نہیں ہے۔
اگلا سیکشن:
3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے
آپ کو اپنی صورتحال کے لحاظ سے مختلف دستاویزات کی ضرورت ہو گی۔ ان دستاویزات کے لیے جن کی آپ کو ضرورت ہو گی ذیل میں دئیے گئے لنکس کو چیک کریں۔
- پابند رخصت برائے:
- خاندان کی دیکھ بھال
- فوجی فیملی کے تعاون
- COVID-19 کے لیے بامعاوضہ نئی چھٹی
عام طور پر، آپ کو اپنی شناخت، خاندانی رشتہ، پتہ اور آمدنی ثابت کرنا ہوگا۔
آپ کو PFL دعوی درج کرانے کے لیے اہل ایونٹ کا ثبوت بھی فراہم کرنا ہوگا۔
اگلا سیکشن:
4. درخواست کیسے دیں
خود جا کر درخواست دیں
اپنے آجر کے ذریعے PFL کیلئے درخواست دیں۔
- اگر ممکن ہو تو چھٹی لینے سے کم از کم 30 دن پہلے اپنے آجر کو مطلع کریں۔ اگر ایسا نہیں کر سکے ہیں تو، جتنا جلد ممکن ہو انہیں مطلع کریں۔
- اپنے آجر کی ہدایات کی بنیاد پر دعویٰ فارم ڈاؤن لوڈ کر کے پُر کریں۔ آپ اپنے آجر یا ان کے بیمہ کیریئر سے دعوی کا فارم بھی مانگ سکتے ہیں۔
- اپنے دعوے کے لیے معاون دستاویزات جمع کریں۔ ہر دعوی فارم آپ کو بتاتا ہے کہ آپ کو کس دستاویزات کی ضرورت ہوگی۔
- اپنے دعوے کا فارم اور دستاویزات اپنے آجر کے انشورنس کیریئر کو یا اپنے آجر کی ہدایت کے مطابق جمع کروائیں۔
- اپنے آجر سے پوچھیں کہ ان کا انشورنس کیریئر کون ہے۔
- اگر آپ نہیں جانتے ہیں کہ ان کا انشورنس کیریئر کون ہے تو آپ بامعاوضہ فیملی چھٹی کی ہیلپ لائن کو 844-337-6303 پر بھی کال کر سکتے ہیں۔
- زیادہ تر حالات میں، آپ کے آجر کے انشورنس کیریئر کو آپ کا مکمل کردہ دعوی وصول کرنے کے 18 دن کے اندر آپ کے دعوے کی ادائیگی یا تردید کرنی ہوگی۔
اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔
اپنا ای میل یا فون نمبر فراہم کر کے، آپ اپنے ACCESS NYC عوامی بینیفٹس کی اسکریننگ کے نتائج کے حوالے سے سٹی آف نیو یارک کی جانب سے رابطہ کئے جانے پر اتفاق کرتے/کرتی ہیں۔ ACCESS NYC میں آپ کی سرگرمی گمنام ہوتی ہے مگر اپنا فون نمبر فراہم کرنے سے آپ کی شناخت ہو سکتی ہے اور اس بات کا پتہ چل سکتا ہے کہ آپ نے ویب سائیٹ استعمال کی ہے۔ اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کہ سٹی آپ کی جانب سے ACCESS NYC کے ساتھ اشتراک کئے گئے ڈیٹا کو کیسے استعمال کر سکتا ہے،Terms of Use for NYC.gov او Privacy Policy for NYC.gov.