1. یہ کیسے کام کرتا ہے
ایڈوانس اینڈ ارن 16 سے 24 سال کی عمر کے نوجوانوں کیلئے ایک نیا تربیتی اور روزگار کا پروگرام ہے۔ یہ خواندگی اور ریاضی کی مہارتوں، جامع ہائی سکول ایکوئیلنسی (High School Equivalency, HSE) ٹیسٹ کی تیاری، ملازمت کی تربیت اور بامعاوضہ انٹرنشپ کے ذریعے آپ کے کیریئر کو آگے بڑھانے میں مدد کرے گا۔
- ہر سال پروگرام کے دو حصے ہوتے ہیں۔ آپ جب چاہیں اگلے حصے کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔
- جدید تربیت صحت، طب، تعمیرات، کھانا پکانے اور پیشہ ورانہ سروسز جیسے شعبوں میں دستیاب ہے۔
- شرکت کرنے کیلئے آپ کا امریکی شہری ہونا ضروری نہیں ہے۔
- پروگرام انگریزی زبان سیکھنے والوں (English Language Learners, ELL) کیلئے دستیاب ہے۔
اگلا سیکشن:
اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے
ویب سائٹ ملاحظہ کریں
مزید معلومات کے لئے DYCD کی ویب سائٹ پر آگے بڑھیں اور کمائیں کا پروگرام دیکھیں۔
کال کریں DYCD Community Connect
اگر آپ کے پاس اس پروگرام کے بارے میں سوالات ہیں تو DYCD کمیونٹی کنیکٹ کو 4646-246-800 یا 6800-343-646 پر کال کریں۔
2. اپنی اہلیت کا تعین کریں
‘آگے بڑھیں اور کمائیں’ (Advance & Earn) کیلئے اہل ہونے کی خاطر، مندرجہ ذیل سوالات کیلئے آپ کا جواب ہاں ہونا چاہیے:
- کیا آپ NYC کے شہری ہیں؟
- کیا آپ کی عمر 16 تا 24 سال ہے؟
- کیا آپ اسکول نہیں جا رہے ہیں؟ (یعنی آپ نے ہائی اسکول میں گریجویشن نہیں کی ہے، آپ کے پاس ہائی اسکول کے مساوی کوئی ڈپلومہ نہیں ہے)
- کیا آپ برسر روزگار نہیں ہیں؟
- کیا آپ کے پاس نیو یارک سٹی میں کام کرنے کی قانونی طور پر اجازت ہے؟
- کیا آپ پروگرام میں چھ ماہ لگانے کیلئے تیار ہیں؟
اگلا سیکشن:
3. درخواست کیسے دیں
آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔
آن لائن درخواست دیں
ویب سائٹ DiscoverDYCD پر ‘پروگرام کی تلاش’ (Program Search) کے خانے میں ‘آگے بڑھیں اور کمائیں’ (Train & Earn) ٹائپ کر کے پروگرام تلاش کریں۔ درخواست دینے کے لیے اپنے قریب دستیاب پروگرام سے رابطہ کریں۔
اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔
اپنا ای میل یا فون نمبر فراہم کر کے، آپ اپنے ACCESS NYC عوامی بینیفٹس کی اسکریننگ کے نتائج کے حوالے سے سٹی آف نیو یارک کی جانب سے رابطہ کئے جانے پر اتفاق کرتے/کرتی ہیں۔ ACCESS NYC میں آپ کی سرگرمی گمنام ہوتی ہے مگر اپنا فون نمبر فراہم کرنے سے آپ کی شناخت ہو سکتی ہے اور اس بات کا پتہ چل سکتا ہے کہ آپ نے ویب سائیٹ استعمال کی ہے۔ اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کہ سٹی آپ کی جانب سے ACCESS NYC کے ساتھ اشتراک کئے گئے ڈیٹا کو کیسے استعمال کر سکتا ہے،Terms of Use for NYC.gov او Privacy Policy for NYC.gov.