بچوں اور زیرِ کفالت افراد کی نگہداشت کے ٹیکس کریڈٹ کا اہل ہونے کے لیے، آپ کو ان سوالوں کا جواب ہاں میں دینے کے قابل ہونا چاہیئے:
- کیا آپ نے کسی شخص کو اہنی زیرِ کفالت فرد کی نگہداشت کے لیے اس وجہ سے ادائیگی کی کہ آپ (اور آپ کے/کی شریک حیات، اگر مشترکہ ریٹرن فائل کر رہے ہیں تو) کام کر سکیں یا کام تلاش کر سکیں؟ اہل قرار پانے والے زیرِ کفالت افراد درج ذیل ہیں:
- نگہداشت کے وقت 13 سال سے کم عمر بچہ؛
- شریک حیات یا بالغ زیر کفالت فرد جو جسمانی یا ذہنی طور پر خود کی نگہداشت نہیں کر سکتے۔
- کیا زیر کفالت فرد 2024 کی نصف سے زائد مدت آپ کے ساتھ رہا تھا؟
- کیا آپ (اور آپ کے شریک حیات/آپ کی شریکۂ حیات، اگر آپ مشترکہ طور پر ٹیکسز فائل کر رہے ہیں تو آپ) نے کمائی کی ہے؟ یہ اجرتوں، تنخواہوں، ٹِپس، دیگر ٹیکس کے قابل ملازمین کی رقم، یا اپنے کام سے حاصل ہونے والی کمائیوں سے ہو سکتی ہیں۔
- اگر آپ شادی شدہ ہیں، تو کیا آپ اور آپ کا شریک حیات / آپ کی شریکۂ حیات دونوں گھر سے باہر کام کرتے ہیں؟
- اگر نہیں تو، کیا آپ میں سے کوئی ایک گھر سے باہر کام کرتا/کرتی ہے جبکہ دوسرا/دوسری فرد کل وقتی طالب علم ہے، اسے معذوری لاحق ہے، یا اسے کام کی تلاش ہے؟