مرکزی متن پر جائیں
نقدی اور اخراجات

ٹیکس ریفنڈ، اگر آپ نے اپنے بچے اور زیرِ کفالت فرد کی نگہداشت کے لیے ادا کیا ہو

بچوں اور زیرِ کفالت افراد کی نگہداشت کا ٹیکس کریڈٹ (CDCC) | NYC محکمہ برائے صارفین اور کارکنان کا تحفظ (NYC Department of Consumer and Worker Protection, DCWP), انٹرنل ریونیو سروس (Internal Revenue Service, IRS)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

بچہ اور زیر کفالت فرد کی نگہداشت کے لیے ٹیکس کریڈٹ ‏(Child and Dependent Care Tax Credit)‏ بچہ اور زیر کفالت فرد کی نگہداشت کی لاگتوں کی ‎50%‏ کی باز ادائیگی کرتا ہے۔ اپنے 2023‎‏ کے ٹیکس ریٹرن میں، آپ اہل قرار پانے والے ایک فرد کی نگہداشت کی لاگت کے لیے ‎$3,000‏ تک کا اور اہل قرار پانے والے دو یا زائد افراد کی نگہداشت کے لیے ‎$6,000‏ تک کا دعوی کر سکتے ہیں۔

  • اس کریڈٹ کا دعوی کرنے کے لیے اپنا ‎2023‏ کا ٹیکس ریٹرن ‎15‏ اپریل ‎2024‏ تک فائل کریں۔
  • اکر آپ نے کام کرتے ہوئے ‎یا کام کی تلاش کرتے ہوئے اہل قرار پانے والے بچے یا بچوں کی نگہداشت زیر کفالت کی نگہداشتتو آپ اہل قرار پاتے ہیں۔ اس میں یومیہ نگہداشت مرکز یا بچہ کھلائی کی لاگتیں شامل ہیں۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

بچوں اور زیرِ کفالت افراد کی نگہداشت کے ٹیکس کریڈٹ کا اہل ہونے کے لیے، آپ کو ان سوالوں کا جواب ہاں میں دینے کے قابل ہونا چاہیئے:

  1. کیا آپ نے کسی شخص کو اہنی زیرِ کفالت فرد کی نگہداشت کے لیے اس وجہ سے ادائیگی کی کہ آپ (اور آپ کے/کی شریک حیات، اگر مشترکہ ریٹرن فائل کر رہے ہیں تو) کام کر سکیں یا کام تلاش کر سکیں؟ اہل قرار پانے والے زیرِ کفالت افراد درج ذیل ہیں:
    • نگہداشت کے وقت 13 سال سے کم عمر بچہ؛
    • شریک حیات یا بالغ زیر کفالت فرد جو جسمانی یا ذہنی طور پر خود کی نگہداشت نہیں کر سکتے۔
  2. کیا زیر کفالت فرد 2023 کی نصف سے زائد مدت آپ کے ساتھ رہا تھا؟
  3. کیا آپ (اور آپ کے شریک حیات/آپ کی شریکۂ حیات، اگر آپ مشترکہ طور پر ٹیکسز فائل کر رہے ہیں تو آپ) نے کمائی کی ہے؟ یہ اجرتوں، تنخواہوں، ٹِپس، دیگر ٹیکس کے قابل ملازمین کی رقم، یا اپنے کام سے حاصل ہونے والی کمائیوں سے ہو سکتی ہیں۔
  4. اگر آپ شادی شدہ ہیں، تو کیا آپ اور آپ کا شریک حیات / آپ کی شریکۂ حیات دونوں گھر سے باہر کام کرتے ہیں؟
    • یا، آپ میں سے کوئی ایک گھر سے باہر کام کرتا/کرتی ہے جبکہ دوسرا/دوسری فرد کل وقتی طالب علم ہے، اسے معذوری لاحق ہے، یا کام تلاش کر رہا/رہی ہے؟

3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

کریڈٹ کا دعویٰ کرنے کے لیے، آپ کو اپنے ٹیکس ریٹرن پر فہرست شدہ تمام افراد کے لیے درج ذیل کی تصدیق کرنی ہو گی:

  • شناخت اور عمر: جیسا کہ تصویری ID، ڈرائیونگ لائسنس، IDNYC، پاسپورٹ، یا وطن گیری کا سرٹیفکیٹ۔
  • شہریت یا امیگریشن اسٹیٹس: جیسا کہ آپ کا پیدائشی سرٹیفیکیٹ یا U.S پاسپورٹ۔
  • آپ کی کمائی گئی اور کوئی بھی اضافی آمدنی (اگر کوئی ہے): جیسا کہ حالیہ تنخواہ کی رسید یا بے روزگاری کے وضائف کی اسٹیٹمنٹ، پنشن سے متعلقہ خط و کتابت ، سپلیمنٹل سکیورٹی برائے آمدنی (SSI)، یا سوشل سکیورٹی انشورنس برائے معذوری (SSDI)۔
  • زیرِ کفالت کی نگہداشت سے متعلق خرچ: وہ رقم جو آپ نے اپنے بچے یا زیرِ کفالت فرد کی نگہداشت کے لیے ادا کی۔

4. درخواست کیسے دیں

آن لائن درخواست دیں

مفت ٹیکس فائل کرنے میں مدد پائیں اگر آپ کی فیملی نے ‎$85,000‏ یا اس سے کم کمائے یا اگر آپ ایسے تنہا فائل کرنے والے ہیں جس ننے 2023 میں ‎$59,000‏ سے کم کمائے۔ IRS‏ کے مستند ‏VITA/TCE‏ رضاکار تیار کنندگان آپ کو آن لائن، بذات خود، یا اپنی دستاویزات آپ کے فراہم کرنے کے بعد فائل کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

آن لائن فائل کریں

بذریعہ ڈاک درخواست دیں

اپنا ٹیکس ریٹرن فائل کرتے وقت آپ کو ان فارمز کی ضرورت ہو گی:

  • بچوں اور زیرِ کفالت فرد کے نگہداشتی اخراجات کا فارم: فارم 2441۔
  • امریکی انفرادی انکم ٹیکس ریٹرن: فارم 1040 یا امریکی غیر رہائشی انکم ٹیکس ریٹرن: فارم 1040NR۔

خود جا کر درخواست دیں

مفت ٹیکس فائل کرنے میں مدد پائیں اگر آپ کی فیملی نے ‎$85,000‏ یا اس سے کم کمائے یا اگر آپ ایسے تنہا فائل کرنے والے ہیں جس ننے 2023 میں ‎$59,000‏ سے کم کمائے۔ IRS‏ کے مستند ‏VITA/TCE‏ رضاکار تیار کنندگان آپ کو آن لائن، بذات خود، یا اپنی دستاویزات آپ کے فراہم کرنے کے بعد فائل کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

ٹیکس کی تیاری کا مقام تلاش کریں

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

مزید معلومات

ان ٹیکس کریڈٹس سے متعلق مزید جانیں جن کا آپ دعویٰ کر سکتے ہیں۔

VITA یا TCE کا مقام تلاش کریں

قریب ترین رضاکارانہ انکم ٹیکس میں معاونت (VITA) یا بزرگ افراد کے لیے ٹیکس سے متعلق مشاورت (TCE) حاصل کرنے کے لیے 800-906-9887 پر کال کریں۔

Last Updated جنوری 29, 2024

Stay updated on benefits

Get occasional emails about benefits news, upcoming enrollment periods, and deadlines. Translations are available in 11 languages.