مرکزی متن پر جائیں
صحت

گھر پر طویل مدتی نگہداشت

Home Care Services Program (ہوم کیئر سروسز پروگرام) (HCSP) | انسانی وسا‏ئل انتظامیہ (NYC Human Resources Administration, HRA)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

آپ نرسنگ ہوم میں جانے کی بجائے گھر پر نگہداشت حاصل کر سکتے ہیں۔ مختلف اقسام کی نگہداشت میں گھریلو نرس، گھر کی صفائی، فزیکل تھراپی، اور آپ کی ضروریات کے لحاظ سے بہت کچھ شامل ہے۔

  • خدمات بچوں اور بڑوں کے لیے دستیاب ہیں۔
  • گھر پر ہنگامی نگہداشت بھی دستیاب ہے۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

گھر پر نگہداشت کے پروگراموں میں اہلیت کے مختلف تقاضے ہوتے ہیں، لیکن ان سب کے لیے یہ ضروری ہے کہ آپ Medicaid کے لیے اہل ہوں۔

3. درخواست کیسے دیں

بذریعہ فون درخواست دیں

درخواست دینے کا طریقہ جاننے کے لیے 1399-557-718 پر کال کریں۔

خود جا کر درخواست دیں

آپ گھر پر نگہداشت کے پروگراموں کے لیے کیسے درخواست دیتے ہیں یہ آپ کی ضروریات پر منحصر ہے۔ آپ کے اور آپ کے خاندان کے لیے جو پروگرام صحیح ہے اس کے لیے درخواست دینے کا طریقہ جاننے کے لیے ہوم کیئر CASA کے دفتر میں جائیں۔

ایک مقام تلاش کریں

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

گھر پر نگہداشت کے مختلف اختیارات کے بارے میں مزید جاننے کے لیے گھر پر نگہداشت کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

311 پر کال کریں

اگر آپ کو کسی پروگرام کو تلاش کرنے میں مدد درکار ہو، تو گھر پر نگہداشت کی خدمات کا پروگرام "” Home Care Services "” کا پوچھیں۔

HRA دفتر خصوصی خدمات کو کال کریں

پروگرام تلاش کرنے میں مدد کے لیے 1399-557-718 پر کال کریں۔

کسی ہوم کیئر دفتر کا دورہ کریں

ذاتی طور پر مدد حاصل کرنے کے لیے کسی ہوم کیئر CASAدفتر کا دورہ کریں۔

Last Updated ستمبر 20, 2024