مرکزی متن پر جائیں
صحت

گھر پر طویل مدتی نگہداشت

گھر پرنگہداشت کی خدمات کا پروگرام (HCSP) | انسانی وسا‏ئل انتظامیہ (NYC Human Resources Administration, HRA)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

ایسے لوگ جنہیں نگہداشت کی ضرورت ہو، وہ کسی نرسنگ ہوم یا ادارے میں منتقل ہونے کی بجائے گھر پر بھی یہ حاصل کر سکتے ہیں۔ مختلف ضروریات کے حامل لوگوں کے لیے مختلف اقسام کی نگہداشت ہوتی ہے۔ گھر پر نگہداشت کی خدمات کا پروگرام آپ کو ایک گھریلو نرس، گھر کی صفائی، جسمانی تھراپی اور مزید خدمات فراہم کر سکتا ہے۔

  • تمام پروگرام اس بات کا تقاضہ کرتے ہیں کہ آپ Medicaid کے لیے اہل ہوں۔
  • بچوں اور بالغان کے لیے خدمات دستیاب ہیں۔
  • گھر میں ہنگامی نگہداشت بھی دستیاب ہے۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

گھر میں نگہداشت کے پروگرامز کے لیے اہلیت کے تقاضے مختلف ہوتے ہیں لیکن ان سب میں ہی آپ کا Medicaid کے لیے اہل ہونا ضروری ہے۔

یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا آپ اس اور دیگر 30 پروگرامز کے لیے اہل ہیں، ایک مختصر سروے میں حصہ لیں۔

کیا میں اہل ہوں؟

3. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

بذریعہ فون درخواست دیں

آپ اپنے لیے درست پروگرام کے لیے درخواست دینے کے لیے HRA دفتر خصوصی خدمات کو1399-557-718 پر کال بھی کر سکتے/سکتی ہیں۔

خود جا کر درخواست دیں

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائیٹ ملاحظہ کریں

گھریلو نگہداشت کی مختلف آپشنز کے بارے میں مزید جاننے کے لیے Home Care (ہوم کیئر) کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

311 پر کال کریں

اگر آپ کو کسی پروگرام کو تلاش کرنے میں مدد درکار ہو، تو گھر پر نگہداشت کی خدمات کا پروگرام "” Home Care Services "” کا پوچھیں۔

HRA دفتر خصوصی خدمات کو کال کریں

پروگرام تلاش کرنے میں مدد کے لیے 1399-557-718 پر کال کریں۔

کسی ہوم کیئر دفتر کا دورہ کریں

ذاتی طور پر مدد حاصل کرنے کے لیے کسی ہوم کیئر CASAدفتر کا دورہ کریں۔

Last Updated بدھ, مارچ 23rd, 1:26شام

Stay updated on benefits

Get occasional emails about benefits news, upcoming enrollment periods, and deadlines. Translations are available in 11 languages.