IDNYC کس کے لیے ہے؟
NYC میں رہنے والا کوئی بھی شخص جس کی عمر 10 سال یا اس سے زائد ہو، امیگریشن کی حیثیت، مجرمانہ ریکارڈ، یا بے خانگی سے قطع نظر درخواست دے سکتا ہے۔
IDNYC کس چیز کے لیے ہے؟
IDNYC کارڈ کا استعمال کر کے
- SNAP، نقد اعانت (Cash Assistance)، سیکشن 8، اور دیگر مراعات کے لیے درخواست دیں
- NYS صحت بیمہ مارکیٹ پلیس (NYS Health Insurance Marketplace) کے ذریعے صحت بیمہ حاصل کریں
- NYC ہاؤسنگ کنیکٹ (NYC Housing Connect) کے ذریعے سستی رہائش کا اہل قرار پائیں
- عوامی لائبریریز سے کتابیں لیں
- عوامی عمارتوں، جیسے اسکولوں اور NYC کی ہیلتھ + ہاسپٹلز (NYC Health + Hospital) کی سہولیات تک رسائی حاصل کریں
- مخصوص بینکوں میں کھاتہ کھولیں
- NYC میں ہائی اسکول کے مساوی امتحان دیں
- اپنی فیملی کے مامونتی ٹیکوں کے ریکارڈز تک رسائی حاصل کریں
- روزگار کے لیے یا NYPD کے پاس اپنی شناخت ثابت کریں
- NYC کے عجائب گھروں اور تھیئٹروں میں مفت اور رعایت رکنیت حاصل کریں
- غذا، خریداری، تندرستی، نقل و حمل، تفریح، وغیرہ پر رعایتیں حاصل کریں
اپنا IDNYC کارڈ بدلنے کی ضرورت ہے؟
گمشدہ یا مسروقہ کارڈ کا بدل حاصل کرنے کے لیے IDNYC کے اندراج مرکز (IDNYC Enrollment Center) میں ایک اپائنٹمنٹ طے کریں۔ آن لائن بدل کی درخواستیں فی الحال دستیاب نہیں ہیں۔