1. یہ کیسے کام کرتا ہے
Learn & Earn (لرن اینڈ ارن) ایک سال بھر کا پروگرام ہے جو ہائی اسکول کے جونیئرز اور بزرگوں کے لیے اسکول چھوڑنے کے خطرے سے دوچار ہے۔ یہ پروگرام تعلیمی معاونت، کالج کی درخواست میں مدد، کام کی تیاری کی تربیت، سروس لرننگ، اور قائدانہ سرگرمیاں فراہم کرتا ہے، نیز چھ ہفتے کی بامعاوضہ سمر انٹرن شپ۔
- ہر بورو میں Learn & Earn (لرن اینڈ ارن) پروگرامز ہیں۔ ہر پروگرام میں عمر اور اہلیت کے مختلف تقاضے ہو سکتے ہیں۔
- 1 ستمبر سے 30 ستمبر کے درمیان اندراج کرائیں۔
- آپ کو سوشل سیکیورٹی نمبر کی ضرورت ہے اور آپ کا امریکہ میں قانونی طور پر کام کرنے کا اہل ہونا ضروری ہے۔
اگلا سیکشن:
اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے
ویب سائٹ ملاحظہ کریں
مزید جاننے کے لیے DYCD کی ویب سائٹ پر Learn & Earn (لرن اینڈ ارن) صفحہ ملاحظہ کریں۔
311 پر کال کریں
Learn & Earn (لرن اینڈ ارن) پروگرام سے متعلق مدد طلب کریں۔
2. اپنی اہلیت کا تعین کریں
اگر آپ ان سوالوں کا جواب ہاں میں دے سکیں تو آپ اہل ہو سکتے ہیں:
- کیا آپ کی عمر 16 سے 21 سال کے درمیان ہے؟
- کیا آپ NYC ہائی اسکول کے جونیئر یا سینئر ہیں؟
- کیا آپ کے پاس سوشل سیکیورٹی نمبر ہے؟
- کیا آپ امریکہ میں قانونی طور پر کام کر سکتے ہیں؟
- اگر آپ اہل مرد ہیں تو، کیا آپ چنندہ خدمات کے لیے رجسٹرڈ ہیں؟
- کیا آپ ان تقاضوں میں سے کسی ایک کو پورا کرتے ہیں؟
- آپ کو یا آپ کے گھرانے میں کسی کو نقد اعانت یا SNAP (فوڈ اسٹامپس) ملتے ہیں
- آپ بے گھر یا بھاگے ہوئے نوجوان ہیں
- آپ فوسٹر کیئر کے نوجوان ہیں یا فوسٹر کیئر سسٹم سے زائد عمر کے ہو گئے ہیں
- آپ نظام انصاف میں شامل ہیں
- آپ حاملہ یا والدین ہیں
- آپ کو عذر لاحق ہے۔ اگر ہاں، تو لرن اینڈ ارن یہ دیکھنے کے لیے آپ کی اپنی آمدنی پر نگاہ ڈالے گا (آپ کے خاندان کی نہیں) کہ آیا آپ اہل ہیں۔
- کیا آپ کے گھرانے کی آمدنی اس چارٹ میں دکھائی گئی رقم پر یا اس سے کم ہے؟
گھرانہ کا سائز | ماہانہ آمدنی | سالانہ آمدنی |
1 | 1,215$ | 14,580$ |
2 | $1,643 | 19,720$ |
3 | 2,072$ | 24,860$ |
4 | 2,500$ | 30,000$ |
5 | 2,928$ | 35,140$ |
6 | 3,357$ | 40,280$ |
7 | 3,785$ | 45,420$ |
8 | 4,213$ | 50,560$ |
ہر ایک اضافی شخص کیلئے | 428$ اضافہ کریں | 5,140$ اضافہ کریں |
اگلا سیکشن:
3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے
Learn & Earn (لرن اینڈ ارن) کے لیے درخواست دینے کے لیے، آپ کو درج ذیل کو ثابت کرنا ہو گا:
- آپ کی شناخت اور تاریخ پیدائش
- آپ کہاں رہتے ہیں
- آپ کے خاندان کی آمدنی
اگلا سیکشن:
4. درخواست کیسے دیں
آن لائن درخواست دیں
- Discover DYCD ویب سائٹ پر "ملازمتیں اور انٹرنشپ” کو منتخب کر کے اور "Learn & Earn (لرن اینڈ ارن)” کو تلاش کر کے ایک پروگرام تلاش کریں۔
- مزید معلومات کے لیے اپنے قریبی پروگرام سے رابطہ کریں۔
بذریعہ فون درخواست دیں
درخواست دینے کے لیے DYCD کمیونٹی کنیٹ کو 800-246-4646 یا 646-343-6800 پر کال کریں۔
اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔
اپنا ای میل یا فون نمبر فراہم کر کے، آپ اپنے ACCESS NYC عوامی بینیفٹس کی اسکریننگ کے نتائج کے حوالے سے سٹی آف نیو یارک کی جانب سے رابطہ کئے جانے پر اتفاق کرتے/کرتی ہیں۔ ACCESS NYC میں آپ کی سرگرمی گمنام ہوتی ہے مگر اپنا فون نمبر فراہم کرنے سے آپ کی شناخت ہو سکتی ہے اور اس بات کا پتہ چل سکتا ہے کہ آپ نے ویب سائیٹ استعمال کی ہے۔ اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کہ سٹی آپ کی جانب سے ACCESS NYC کے ساتھ اشتراک کئے گئے ڈیٹا کو کیسے استعمال کر سکتا ہے،Terms of Use for NYC.gov او Privacy Policy for NYC.gov.