1. یہ کیسے کام کرتا ہے
NYC NFP کم آمدنی والی ان خواتین اور لڑکیوں کے لئے گھر کے دورے کا پروگرام ہے جو اپنے پہلے بچے سے حاملہ ہیں۔ تربیت یافتہ نرسیں حمل سے لے کر آپ کے بچے کی عمر دو سال ہونے تک باقاعدگی سے آپ کے گھر کا دورہ کرتی ہیں اور ایک باخبر اور بچوں کی مشفقانہ پرورش کرنے والی ماں بننے میں آپ کی معاونت کرتی ہیں۔
- آپ اپنی عمر یا امیگریشن کی حیثیت سے قطع نظر یہ خدمات حاصل کر سکتی ہیں۔
- آپ اپنے حمل کے ابتدائی عرصے میں NFP میں شامل ہو سکتی ہیں لیکن 28 ویں ہفتے کے بعد نہیں
- کلائنٹ کو تمام خدمات بالکل مفت فراہم کی جاتی ہیں
اگلا سیکشن:
2. اپنی اہلیت کا تعین کریں
اہلیت کے لیے آپ کو ان سوالات کے جوابات ہاں میں دینے کے قابل ہونا چاہیئے:
- کیا آپ ایک ایسی خاتون یا لڑکی ہیں جو اپنے پہلے بچے کے ساتھ 28 ہفتے یا اس سے کم مدت کی حاملہ ہیں؟
- اگر آپ 18 سال سے زائد العمر ہیں تو کیا آپ NFP کے زیر خدمت نقشےپر درج زپ کوڈ میں رہتی ہیں؟
- کیا آپ آمدنی کی شرائط کو پورا کرتی ہیں؟
اہل خانہ کی تعداد | سالانہ آمدنی | ماہانہ آمدنی | ہفتہ وار آمدنی |
1 | $35,520 | $2,960 | $740 |
2 | $44,796 | $3,733 | $933.25 |
3 | $55,272 | $4,606 | $1,151.50 |
4 | $63,360 | $5,280 | $1,320 |
5 | $72,636 | $6,053 | $1,513.25 |
6 | $81,912 | $6,826 | $1,706.50 |
7 | $91,188 | $7,599 | $1,899.75 |
استثنات:
- NYC کی 18 سال سے کم عمر تمام لڑکیاں، زپ کوڈ سے قطع نظر، اہلیت رکھتی ہیں۔
- ایسی تمام خواتین اور لڑکیاں اہل ہیں جو: بے گھر ہیں یا قید میں ہیں، رضاکارانہ دیکھ بھال میں ہیں یا کمسنوں کے لیے عدالتی نظام میں پھنسی ہوئی ہیں۔
یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا آپ اس اور دیگر 30 پروگرامز کے لیے اہل ہیں، ایک مختصر سروے میں حصہ لیں۔
کیا میں اہل ہوں؟اگلا سیکشن:
3. درخواست کیسے دیں
آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔
بذریعہ ڈاک درخواست دیں
بذریعہ فون درخواست دیں
اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔