اس صفحے پر واپس جائیں: https://access.nyc.gov/ur/programs/women-infants-and-children-wic/
خاندانوں کے لیے صحت بخش غذائی اشیاء
خواتین، شیرخواروں اور بچوں کے لیے خصوصی ضمنی غذائی پروگرام (WIC) | NYS محکمہ صحت (NYS Department of Health, NYSDOH)
1. یہ کیسے کام کرتا ہے
WIC کم آمدنی والی خواتین اور ان کے بچوں کو مفت صحت بخش خوراک اور خدمات فراہم کرتا ہے، بشمول نیوٹریشن کونسلنگ، بریسٹ فیڈنگ سپورٹ، ہیلتھ ایجوکیشن، اور دیگر پروگراموں اور خدمات کے حوالے۔
- WIC کا عملہ آپ سے بات کرے گا اور اس بات کا تعین کرے گا کہ کھانے کے کون سے پیکجز آپ اور آپ کے بچوں کے لیے صحیح ہیں۔
- نیو یارک اسٹیٹ WIC قابل قبول فوڈز گائیڈ ان کھانے کی فہرست دیتا ہے جو آپ WIC کا استعمال کر کے خرید سکتے ہیں۔
- NYS WIC کے شرکاء eWIC نامی ایک الیکٹرانک بینیفٹس ٹرانسفر کارڈ استعمال کر کے غذائیں خرید سکتے ہیں۔ یہ ایک ڈیبٹ کارڈ کی طرح ہے اور WIC خاندانوں کے لیے کھانے کی خریداری کو آسان بناتا ہے۔
- کھانا ان دکانوں سے خریدنا چاہیے جہاں WIC کو قبول کیا جاتا ہے۔
- اگر آپ دودھ نہیں پلانے کا انتخاب کرتی ہیں، تو آپ کے بچے کو New York State WIC کے منظور شدہ فارمولوں کی فہرست میں سے ایک فارمولہ فراہم کیا جائے گا۔
- WIC حاصل کرنے کے لیے آپ کا امریکی شہری ہونا ضروری نہیں ہے۔
اگلا سیکشن:
اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے
ویب سائیٹ ملاحظہ کریں
مزید جاننے کے لیے WIC کی ویب سائیٹ ملاحظہ کریں۔
311 پر کال کریں
Women, Infants, and Children (خواتین، شیرخوار اور بچے) کے حوالے سے معاونت طلب کریں۔
Growing Up Healthy ہاٹ لائن کو کال کریں
WIC کے بارے میں مزید معلومات کے لیے 5006-522-800 پر کال کریں۔
WIC کے کسی دفتر کا دورہ کریں
ذاتی طورپرمدد حاصل کرنے کے لیے اپنے قریب WIC کا کوئی دفترتلاش کریں۔
2. اپنی اہلیت کا تعین کریں
اگر آپ ان سوالوں کا جواب ہاں میں دے سکتی ہیں تو آپ یا آپ کا بچہ اہل ہو سکتا ہے:
- کیا آپ ان میں سے ایک ہیں؟
- حاملہ
- چھ ماہ تک کی عمر کے بچے کی ماں
- 12 ماہ تک کی عمر کے بچے کو دودھ پلانے والی ماں
- پانچ سال تک کی عمر کے بچے کے والدین یا نگہداشت فراہم کنندہ
- کیا آپ نیویارک اسٹیٹ میں رہتی ہیں؟
اگر آپ کو پہلے سے ہی SNAP, Medicaid یا TANF کی مراعات حاصل ہو رہی ہیں تو، آپ WIC کے لیے اہل ہو سکتے ہیں
یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا آپ اس اور دیگر 30 پروگرامز کے لیے اہل ہیں، ایک مختصر سروے میں حصہ لیں۔
کیا میں اہل ہوں؟اگلا سیکشن:
3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے
درخواست دیتے وقت درست دستاویزات کو شامل کرنا اہمیت رکھتا ہے۔ آپ کی دستاویزات بتاتی ہیں کہ آیا یہ پروگرام آپ کے لیے درست ہے یا نہیں۔
یہ صفحہ آپ کو اپنی درخواست کے لیے درست دستاویزات منتخب کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
آپ کی شناخت کا ثبوت
درخواست دینے والے ہر شخص کے لیے، کوئی ایک دستاویز:
- ڈرائیورز لائسنس یا سرکاری تصویری شناخت
- پیدائش کا سرٹیفیکیٹ (اصل یا مصدقہ نقل)
- کام والا آئی ڈی، فوٹو کے ساتھ
- پاسپورٹ
- زیر کفالت افراد کے لیے سوشل سیکیورٹی کارڈ
- سوشل سیکیورٹی کارڈ یا ITIN
- میڈی کیڈ کارڈ
- پیدائش کے سرکاری ریکارڈ
- اسکول کے سرکاری ریکارڈ
- گود لینے کا ریکارڈ یا رضاعی نگہداشت میں دینے کا خط (صرف شیر خواروں/بچوں کے لیے)
- بپتسمہ کا/دیگر مذہبی سرٹیفیکیٹ
- SNAP کارڈ، فوٹو کے ساتھ
- مامونیت کا ریکارڈ (شیرخواروں اور بچوں کے لیے)
- ووٹر رجسٹریشن کارڈ
- شیر خواروں یا بچوں کے لیے میڈیکل ریفرل فارم
آپ کے رہنے کی جگہ کا ثبوت
گھرانے کے لیے، کوئی ایک دستاویز:
- ڈرائیورز لائسنس
- آئی ڈی کارڈ، پتے کے ساتھ
- مالک مکان کی جانب سے موجودہ خط، لیز یا کرایہ کی رسید جس پر گھر کا پتہ درج ہو
- کسی سرکاری ایجنسی کی جانب سے خط و کتابت جس پر نام اور اسٹریٹ کا پتہ درج ہو (پوسٹ آفس باکس نہیں)
- میڈی کیڈ کارڈ
- تنخواہ کے چیکوں کی رسیدیں، آپ کے گھر کے پتے کے ساتھ
- ڈاکخانے کا مہر شدہ لفافہ، پوسٹ کارڈ یا نام اور تاریخ کے ساتھ میگزین کا لیبل (اگر پوسٹ آفس باکس کو بھیجا گیا تھا تو استعمال نہیں کر سکتے)
- یوٹیلٹی بل (گیس، بجلی، پانی)
- WIC میڈیکل ریفرل فارم
آپ کی آمدنی کا ثبوت
کمانے والے ہر شخص کی آمدنی کے ہر ذریعے کے لیے، کوئی ایک دستاویز:
اجرت اور تنخواہ
- W-2 فارم
- آجر کی جانب سے کمپنی کے لیٹرہیڈ پر خط، دستخط شدہ اور تاریخ کے ساتھ
- انکم ٹیکس ریٹرن
- تنخواہ کے چیکوں کی رسیدیں (آپ کے کام کرنے کے پچھلے 4 متواتر ہفتوں کی)
سیلف ایمپلائمنٹ
- آمدنی اور اخراجات کے ریکارڈ
- دستخط شدہ اور تاریخ کے ساتھ انکم ٹیکس ریٹرن اور تمام شیڈول
نقد امداد
- نقد امداد کے بجٹ کا خط
کرایہ یا کمرہ/اقامت سے آمدنی
- رہائشی، اقامتی، کرایہ دار کی جانب سے خط
ملٹری تنخواہ
- موجودہ چیک کی رسید
- چھٹی اور کمائی کی اسٹیٹمنٹ (LES)
بچے کا خرچ/نان نفقہ
- عدالت کی جانب سے خط
- معاونت فراہم کرنے والے شخص کی جانب سے خط
بےروزگاری کی آمدنی
- ایوارڈ لیٹر/سرٹیفیکیٹ
- NYS محکمۂ لیبر کی جانب سے خط و کتابت
سوشل سیکیورٹی بینیفٹس (SSI، ڈیپنڈنٹ، معذوری، پسماندگان کا، ریٹائرمنٹ)
- سوشل سیکیورٹی انتظامیہ کی جانب سے خط و کتابت
- موجودہ ایوارڈ لیٹر/سرٹیفیکیٹ
کارکنان کی اجرت
- موجودہ ایوارڈ لیٹر
سابقہ فوجیوں کے بینیفٹس
- ویٹیرنز ایڈمنسٹریشن کی جانب سے خط و کتابت
- موجودہ ایوارڈ لیٹر
پنشن/سالانہ وظیفہ/IRA
- پنشن یا سالانہ وظیفہ کی اسٹیٹمنٹ
سود/ڈیویڈنڈ/رائلٹی
- بینک، کریڈٹ یونین یا مالیاتی ادارے کی اسٹیٹمنٹ
تعلیمی گرانٹ/قرضے
- موجودہ ایوارڈ لیٹر
خاندان کے دیگر افراد کی جانب سے معاونت
- خاندان کے فرد کی جانب سے دستخط شدہ بیان یا خط
حمل کی حالت کا ثبوت
ہر حاملہ عورت کے لیے، کوئی ایک دستاویز
- تاریخ کا حامل سونوگرام جو حمل کی تصدیق کرتا ہو اور ماں کا نام لکھا ہوا ہو
- ڈاکٹر/طبی فراہم کنندہ کی جانب سے خط جس میں وضع حمل کی متوقع تاریخ درج ہو
- آپ کے نگہداشت صحت کے فراہم کنندہ کی جانب سے مکمل کردہ اور دستخط شدہ میڈی کیڈ کی احتمالی اہلیت کے لیے اسکریننگ کا فارم
- WIC میڈیکل ریفرل فارم
اگلا سیکشن:
4. درخواست کیسے دیں
آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔
خود جا کر درخواست دیں
- اپنی مقامی WIC ایجنسی تلاش کریں، یا Growing Up Healthy کی ہاٹ لائن کو 5006-522-800 پر کال کریں اور اپنے قریب ترین مقام کے بارے میں پوچھیں۔
- جہاں آپ خدمات حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اپائنٹمنٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں، وہاں کی WIC ایجنسی کو کال کریں۔
- اپنی اپائنٹمنٹ پر لانے کے لیے ریکارڈز کی یہ دستاویز ملاحظہ کریں
- WIC ایجنسی آپ کو بتائے گی کہ آیا آپ کو اپنے نگہداشت صحت فراہم کنندہ کا مکمل کردہ WIC کا طبی حوالہ فارم (WIC Medical Referral Form) لانے کی ضرورت ہے یا نہیں۔
- اگر آپ کے بچے کو مخصوص غذا کی ضرورت ہے تو، آپ کا نگہداشت صحت فراہم کنندہ آپ کو لانے کے لیے مکمل کردہ طبی دستاویزات کا فارم فراہم کر سکتا ہے۔
- WIC کے عملہ کا ایک اہل رکن آپ کی اپائنٹمنٹ کے دوران WIC کے لیے درخواست دینے والے فیملی کے تمام اراکین کے لیے ایک مختصر جائزہ مکمل کرے گا۔ اس اسکریننگ میں فنگر اسٹک بلڈ ٹیسٹ، قد اور وزن، اور آپ کی صحت اور غذائیت سے متعلق خدشات پر بحث شامل ہے۔
- WIC کے لیے درخواست دینے والے ہر شخص کو تصدیق کے وقت مقامی ایجنسی میں موجود ہونا ضروری ہے۔
اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔
اپنا ای میل یا فون نمبر فراہم کر کے، آپ اپنے ACCESS NYC عوامی بینیفٹس کی اسکریننگ کے نتائج کے حوالے سے سٹی آف نیو یارک کی جانب سے رابطہ کئے جانے پر اتفاق کرتے/کرتی ہیں۔ ACCESS NYC میں آپ کی سرگرمی گمنام ہوتی ہے مگر اپنا فون نمبر فراہم کرنے سے آپ کی شناخت ہو سکتی ہے اور اس بات کا پتہ چل سکتا ہے کہ آپ نے ویب سائیٹ استعمال کی ہے۔ اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کہ سٹی آپ کی جانب سے ACCESS NYC کے ساتھ اشتراک کئے گئے ڈیٹا کو کیسے استعمال کر سکتا ہے،Terms of Use for NYC.gov او Privacy Policy for NYC.gov.
اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے
ویب سائیٹ ملاحظہ کریں
مزید جاننے کے لیے WIC کی ویب سائیٹ ملاحظہ کریں۔
311 پر کال کریں
Women, Infants, and Children (خواتین، شیرخوار اور بچے) کے حوالے سے معاونت طلب کریں۔
Growing Up Healthy ہاٹ لائن کو کال کریں
WIC کے بارے میں مزید معلومات کے لیے 5006-522-800 پر کال کریں۔
WIC کے کسی دفتر کا دورہ کریں
ذاتی طورپرمدد حاصل کرنے کے لیے اپنے قریب WIC کا کوئی دفترتلاش کریں۔
Thank you for your feedback.
Something went wrong. Please try again later.