مرکزی متن پر جائیں

خاندان کی دیکھ بھال کے لیے ادائیگی والی چھٹی

NYS‏ کی بامعاوضہ خاندان کی چھٹی (PFL) | NYS کارکنان کا معاوضہ بورڈ (NYS Workers' Compensation Board, WCB)

یہ کیسے کام کرتا ہے

خاندان کی دیکھ بھال کے لیے اہل کارکنان 12 ہفتے کی بامعاوضہ اوقاتی رخصت لے سکتے ہیں۔ چھٹی پر ہونے کی صورت میں آپ کی ملازمت محفوظ ہوتی ہے۔

  • کارکنان ‎بامعاوضہ فیملی چھٹی درج ذیل کے لیے لے سکتے ہیں:
    • بچے کی پیدائش، گود لینے، یا رضاعت کے لیے لینے کے 12 ماہ کے اندر بچے کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لیے۔
    • صحت کی سنگین حالت والے خاندان کے رکن کی نگہداشت کے لیے۔
    • جب ‎خاندان کا کوئی فرد بیرون ملک میں تعینات ہو تو عزیزوں کی مدد کرنے کے لیے۔
  • چھٹی ایک ساتھ نہیں لینا پڑتی، بلکہ پورے دنوں کی لینی پڑتی ہے، آدھے دنوں کی نہیں۔
  • آپ ہفتہ وار اپنی اوسط اجرت کا ‎67%‏ تک لے سکتے ہیں۔ ویج بینیفٹ کیلکولیٹر کے ساتھ دیکھیں کہ آپ ہر ہفتے کتنا حاصل کر سکتے ہیں۔
  • بامعاوضہ خاندان کی چھٹی یہ بھی فراہم کرتی ہے:
    • ملازمت کا تحفظ
    • صحت کا مسلسل انشورنس
    • امتیازی سلوک یا انتقام سے تحفظ
  • ترک وطن کی حیثیت آپ کی اہلیت کو متاثر نہیں کرتی ہے۔

اپنی اہلیت کا تعین کریں

آپ بامعاوضہ فیملی چھٹی لے سکتے ہیں اگر:

  1. آپ نیو یارک اسٹیٹ کے رہائشی ہیں۔
  2. نیو یارک اسٹیٹ میں کسی نجی آجر کے لیے، یا کسی سرکاری آجر کے لیے کام کرتے ہیں جس نے اس کا انتخاب کیا ہے۔
  3. بامعاوضہ خاندانی رخصت لینے سے پہلے کا کے وقت کی تقاضوں کو پورا کریں:
    • باقاعدہ طور پر فی ہفتہ 20 گھنٹے یا اس سے زیادہ کام کرنے والے کل وقتی ملازمین مسلسل 26 ہفتے کام کرنے کے بعد ‏PFL‏ لے سکتے ہیں۔
    • باقاعدہ طور پر فی ہفتہ 20 گھنٹے سے کم کام کرنے والے جز وقتی ملازمین 175 دن کام کرنے کے بعد PFL لے سکتے ہیں۔ ان دنوں کا مسلسل ہونا ضروری نہیں ہے۔

آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

آپ کو اپنی صورتحال کے لحاظ سے مختلف دستاویزات کی ضرورت ہو گی۔ ان دستاویزات کے لیے جن کی آپ کو ضرورت ہو گی ذیل میں دئیے گئے لنکس کو چیک کریں۔

عام طور پر، آپ کو اپنی شناخت، خاندانی رشتہ، پتہ اور آمدنی ثابت کرنا ہوگا۔

آپ کو PFL‏ دعوی درج کرانے کے لیے اہل ایونٹ کا ثبوت بھی فراہم کرنا ہوگا۔


درخواست کیسے دیں

خود جا کر درخواست دیں

اپنے آجر کے ذریعے PFL‏ کیلئے درخواست دیں۔

  1. اگر ممکن ہو تو چھٹی لینے سے کم از کم 30 دن پہلے اپنے آجر کو مطلع کریں۔ اگر ایسا نہیں کر سکے ہیں تو، جتنا جلد ممکن ہو انہیں مطلع کریں۔
  2. اپنے آجر کی ہدایات کی بنیاد پر دعویٰ فارم ڈاؤن لوڈ کر کے پُر کریں۔ آپ اپنے آجر یا ان کے بیمہ کیریئر سے دعوی کا فارم بھی مانگ سکتے ہیں۔
  3. اپنے دعوے کے لیے معاون دستاویزات جمع کریں۔ ہر دعوی فارم آپ کو بتاتا ہے کہ آپ کو کس دستاویزات کی ضرورت ہوگی۔
  4. اپنے دعوے کا فارم اور دستاویزات اپنے آجر کے انشورنس کیریئر کو یا اپنے آجر کی ہدایت کے مطابق جمع کروائیں۔
    • اپنے آجر سے پوچھیں کہ ان کا انشورنس کیریئر کون ہے۔
    • اگر آپ نہیں جانتے ہیں کہ ان کا انشورنس کیریئر کون ہے تو آپ بامعاوضہ فیملی چھٹی کی ہیلپ لائن کو 844‎-337-6303‏ پر بھی کال کر سکتے ہیں۔
  5. زیادہ تر حالات میں، آپ کے آجر کے انشورنس کیریئر کو آپ کا مکمل کردہ دعوی وصول کرنے کے 18 دن کے اندر آپ کے دعوے کی ادائیگی یا تردید کرنی ہوگی۔

مزید معلومات

مزید معلومات

paidfamilyleave.ny.govبامعاوضہ خاندانی رخصت کے بارے میں مزید جانیں

کارکنان کے تحفظات اور اپنے حقوق پامال کیے جانے کی صورت میں آپ کو کیا کرنا ہے اس بارے میں paidfamilyleave.ny.gov/protectionsپر مزید جانیں

بامعاوضہ خاندانی رخصت کی ہیلپ لائن کو کال کریں

پیر – جمعہ، 844-337-6303 پر کال کریں


اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔


Last Updated جنوری 30, 2025

مراعات سے باخبر رہیں

مراعات کی خبروں، آنے والے اندراج کی مدتوں، اور آخری تاریخوں کے بارے میں وقتا فوقتا ای میلز حاصل کریں۔ 11 زبانوں میں ترجمے دستیاب ہیں۔