مرکزی متن پر جائیں
رہائش

وہ واؤچرز جو آپ کے کرایے کا کچھ حصہ ادا کرتے ہیں

سیکشن 8 - ہاؤسنگ چوائس واؤچر (HCV) | NYC ہاؤسنگ کا تحفظ و ترقی (NYC Housing Authority, NYCHA)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

سیکشن 8 کم اور متوسط آمدنی والے ان خاندانوں کیلئے کرایے کا کچھ حصہ ادا کرتا ہے جو نجی مارکیٹ میں کرایے پر لینا چاہتے ہیں۔ عام طور پر، خاندان اپنے کرایے کی مد میں اپنی ماہانہ آمدنی کے %40 سے زائد ادا نہیں کرتے ہیں۔ NYCHA باقی رقم جائیداد کے مالک کو ادا کرتا ہے۔

  • NYC سیکشن 8 ہاؤسنگ چوائس واؤچر کیلئے درخواست دینے کے واسطے، آپ کو لاٹری کھلنے کا انتظار کرنا ہوگا۔
    • لاٹری فی الحال بند ہے۔ لاٹریز کئی سالوں تک بند رہ سکتی ہیں۔ جب وہ کھلیں گی تب آپ درخواست دے سکیں گے۔
    • اگر آپ نے پہلے سیکشن 8 کی درخواست جمع کرائی تھی جب انتظار کی فہرست کھلی تھی تو، اپنی NYCHA درخواست کی وصولی کی تصدیق کرنے کیلئے سیلف سروس پورٹل پر لاگ ان کریں۔
  • NYC ہاؤسنگ اینڈ پریزرویشن ڈیولپمنٹ اور NYS ہوم اینڈ کمیونٹی رینیوول NYC میں سیکشن 8 پروگرام بھی چلاتے ہیں۔
    • ان پروگراموں کے واسطے عام لوگوں کے لیے لاٹریز فی الحال بند ہیں۔
  • متبادل کے طور پر، آپ NYC ہاؤسنگ کنیکٹ اور NYC Housing Development Corporation کے ذریعے سستی رہائش حاصل کر سکتے ہیں۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

8/HCV سیکشن پروگرام کی اہلیت بنیادی طور سے اس بات پر مبنی ہے کہ آپ کی فیمیلی کتنا کماتی ہے اور اس کا حجم کیا ہے۔

گھرانے کا سائز سالانہ آمدنی
1 $54,350
2 $62,150
3 $69,900
4 $77,650
5 $83,850
6 $90,050
7 $96,300
8 $102,500

 

یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا آپ اس اور دیگر 30 پروگرامز کے لیے اہل ہیں، ایک مختصر سروے میں حصہ لیں۔

کیا میں اہل ہوں؟

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

NYCHA کی ویب سائٹ سے سیکشن 8 کے بارے میں مزید جانیں۔

311 پر کال کریں

سیکشن 8 مدد کے لئے پوچھیں

اگر آپ کے سوالات ہیں تو کال کریں

NYCHA کے کسٹمر رابطہ سنٹر (Customer Contact Center, CCC) کو ‎718-707-7771 پر کال کریں۔ COVID-19 کی وجہ سے، NYCHA کے کسٹمر رابطہ سنٹرز فی الحال واک ان وزیٹرز کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔

Last Updated مئی 1, 2024

Stay updated on benefits

Get occasional emails about benefits news, upcoming enrollment periods, and deadlines. Translations are available in 11 languages.