مرکزی متن پر جائیں
کام

نوجوانوں کے لیے گرمیوں کا کام

سمر یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام (SYEP) | NYC شعبہ برائے یوتھ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

اگر آپ کی عمر 14 اور 24 سال کے درمیان ہے، تو آپ SYEP کے ذریعے گرمیوں کی نوکری حاصل کر سکتے/سکتی ہیں۔ حکومتی اداروں، عجائب گھروں، کھیلوں اور مزید جگہوں پر نوکریاں موجود ہیں۔ مزید مدد کے لیے، SYEP نوکری ڈھونڈنے اور آپ کو اپنی اقتصادیات کو سمجھنے میں مدد دینے کے لیے ورکشاپس کا انعقاد کرتی ہے۔

  • ہر سال فروری – مارچ کے درمیان اندراج کروائیں
  • انتخاب ایک لاٹری کی بنیاد پر ہوتا ہے
  • درخواست کے عرصے کے دوران آن لائن یا کمیونٹی کی بنیاد پر کام کرنے والی تنظیم میں درخواست دیں
  • معذوریوں کے حامل نوجوانوں کے لیے کام دستیاب ہے

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

اگر آپ ان سوالات کا جواب ہاں میں دیں، تو آپ اہل ہو سکتے/سکتی ہیں۔

  • کیا آپ NYC میں رہتے/رہتی ہیں؟
  • کیا آپ کی عمر 14 اور 24 سال کے درمیان ہے؟

یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا آپ اس اور دیگر 30 پروگرامز کے لیے اہل ہیں، ایک مختصر سروے میں حصہ لیں۔

کیا میں اہل ہوں؟

3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

درخواست دیتے وقت درست دستاویزات کو شامل کرنا اہمیت رکھتا ہے۔ آپ کی دستاویزات بتاتی ہیں کہ آیا یہ پروگرام آپ کے لیے درست ہے یا نہیں۔

یہ صفحہ آپ کو اپنی درخواست کے لیے درست دستاویزات منتخب کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

لفظ موجودہ” کے تمام حوالوں سے مراد وہ دستاویزات ہیں جو گزشتہ چھ (6) ماہ تک کی تاریخوں کے ہوں یا جہاں قابل اطلاق ہو، ایسی دستاویزات جو ابھی تک کارآمد ہوں اور ان کی معیاد ختم نہ ہوئی ہو۔

SYEP درخواست کے ساتھ دستاویزات جمع کروانے کا تقاضا نہیں کرتا۔ اگر آپ کو پروگرام کے لیے بذریعہ لاٹری منتخب کیا جاتا ہے، تو آپ کو مذکورہ بالا دستاویزات فراہم کرنے کی ضرورت ہو گی۔

آپ کی شناخت کا ثبوت

فہرست کو چھپائیں یہ فہرست دکھائیں

درخواست دینے والے ہر شخص کے لیے، کوئی ایک دستاویز:

  • ڈرائیورز لائسنس یا سرکاری تصویری شناخت
  • پیدائش کا سرٹیفیکیٹ
  • IDNYC
  • پاسپورٹ
  • زیر کفالت افراد کے لیے سوشل سیکیورٹی کارڈ
  • سوشل سیکیورٹی کارڈ یا ITIN
  • بپتسمہ کا/دیگر مذہبی سرٹیفیکیٹ
  • شادی کا لائسنس
  • میڈی کیڈ کارڈ
  • حقوق قومیت عطا ہونے کا سرٹیفیکیٹ
  • پیدائش کے سرکاری ریکارڈ
  • اسکول کے سرکاری ریکارڈ
  • گود لینے کے ریکارڈ
  • تاریخ پیدائش ظاہر کرنے والا دیگر سرکاری ریکارڈ

آپ کے رہنے کی جگہ کا ثبوت

فہرست کو چھپائیں یہ فہرست دکھائیں

آپ کی آمدنی کا ثبوت

فہرست کو چھپائیں یہ فہرست دکھائیں

آپ کی معذوری کی حالت کا ثبوت

فہرست کو چھپائیں یہ فہرست دکھائیں

سلیکٹو سروسز کا ثبوت

فہرست کو چھپائیں یہ فہرست دکھائیں

4. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائیٹ ملاحظہ کریں

مزید جاننے کے لیے DYCD کی ویب سائٹ پر SYEP صفحہ ملاحظہ کریں۔

311 پر کال کریں

Summer Youth Employment Program (سمر یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام) کے حوالے سے معاونت طلب کریں.

SYEP کو کال کریں

مزید معلومات کے لیے DYCD Youth Connect کو 4646-246-800 پر کال کریں۔