مرکزی متن پر جائیں
نقدی اور اخراجات

ہنگامی حالت کے دوران نقد

ہنگامی اعانت / ون شاٹ ڈیل (One Shot Deal) | انسانی وسا‏ئل انتظامیہ (NYC Human Resources Administration, HRA)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

اگر آپ اس وجہ سے اپنے بل ادا نہیں کر سکتے کہ آپ کی نوکری چھوٹ گئی، آپ کو اپنی نوکری سے کم ادائیگی مل رہی ہے یا آپ کو دیگر ہنگامی حالت جیسے غیر متوقع طبی صورتحال درپیش ہے تو آپ مدد پانے کے اہل ہو سکتے ہیں۔ اس مدد کو "ہنگامی اعانت” یا "ون شاٹ ڈیل” کہا جاتا ہے۔

  • ہنگامی اعانت سے آپ کو مدد مل سکتی ہے اگر:
    • آپ کو بے گھری کا سامنا ہو رہا ہے یا اگر آپ کو مدد نہیں ملی تو آپ اپنی رہائش سے محروم ہو جائیں گے۔
    • آپ کی گیس یا بلی بند ہو گئی ہے، یا آپ کو ملنے والے نوٹس میں اس کے بند ہونے کی بات کہی گئی ہے۔
    • آپ چوری، آتش زدگی، یا قدرتی تباہی کی وجہ سے کپڑے، ذاتی سامان، یا فرنیچر سے محروم ہو گئے۔
    • آپ گھریلو تشدد سے متاثر ہوئے ہیں۔
    • آپ کو دیگر ایسے مسائل درپیش ہیں جو آپ کی یا آپ کی فیملی کی صحت و سلامتی کو متاثر کرتے ہیں۔
  • اگر آپ کو سپلیمنٹل سیکیورٹی انکم (Supplemental Security Income, SSI) نہیں ملتا ہے تو، آپ سے ہنگامی اعانت کا بعض یا کل حصہ واپس ادا کرنے کا تقاضا کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کو اسے واپس ادا کرنا ہے تو HRA آپ کا بتائے گا۔
  • اگر آپ کی آمدنی ایک مخصوص رقم سے زیادہ ہے تو، آپ سے ایک معاہدے پر دست‍خط کرنے کو کہا جا سکتا ہے کہ آپ ہنگامی اعانت واپس ادا کریں گے۔
  • آپ ہنگامی اعانت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں چاہے یہ آپ کو پہلے مل چکی ہو۔ اگر آپ سے پچھلی گرانٹ واپس ادا کرنے کو کہا گیا تھا لیکن آپ نے واپس نہیں کی، تو نئی گرانٹ کے لیے آپ کی اہلیت متاثر ہو سکتی ہے۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

اہلیت کا تعین علیحدہ علیحدہ کیس کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ جن عوامل پر غور کیا جا سکتا ہے ان میں شامل ہیں:

  • آمدنی (کمائی اور بغیر کمائی ہوئی)
  • خاندان کا حجم
  • ضرورت کی وجہ، جیسے ملازمت چھوٹ جانا
  • دستیاب بچتیں اور وسائل
  • رہائش کا سستا ہونا
  • معذوری
  • آگے چل کر مستقبل کے اخراجات کا منصوبہ
  • شہریت یا ترک وطن کی حالت

3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

علیحدہ علیحدہ کیس کی بنیاد پر مخصوص دستاویزات کی درخواست کی جائے گی۔ ان میں درج ذیل باتیں شامل ہو سکتی ہیں:

  • سند پیدائش یا سوشل سیکیورٹی نمبر اور/یا گھرانہ کے ہر ایک بالغ افراد کے لیے فوٹو آئی ڈی
  • آپ کے گھرانہ کے تمام افراد کے لیے آمدنی کا ثبوت
  • مکان مالک کی طرف سے ماہانہ کرایہ، اور واجب الادا کرایہ کے لیے بل یا خط
  • عدالتی آرڈرز کی نقول
  • لیز

4. درخواست کیسے دیں

آن لائن درخواست دیں

ہنگامی اعانت کے لیے آن لائن ACCESS HRA پر درخواست دیں۔

آپ کے درخواست دینے کے بعد، ہنگامی اعانت یا ون شاٹ ڈیل ملنے کے لیے آپ کا ایک انٹرویو ہونا ضروری ہے

آن لائن درخواست دیں

خود جا کر درخواست دیں

اپنے قریب ترین HRA جاب سنٹر پر جا کر بذات خود درخواست دیں۔

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

HRA انفو لائن کو کال کریں

718-557-1399 پر کال کریں
پیر تا جمعہ
صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک

بذات خود مدد حاصل کریں

اپنے قریب میں کسی HRA جاب سنٹر پر جائیں۔

اگر اپ پناہ گاہ میں داخل ہونے کے خطرے میں ہیں تو،Homebase سے رابطہ کریں۔

Last Updated اپریل 12, 2022