مرکزی متن پر جائیں
نقدی اور اخراجات

ڈیپنڈنٹ کی نگہداشت کے لیے ٹیکس میں چھوٹ

چائلڈ اینڈ ڈیپنڈنٹ کیئر ٹیکس کریڈٹ | NYC شعبہ برائے صارف معاملات /IRS

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

ٹیکس کریڈٹ بچوں، بالغ ڈیپنڈنٹ افراد یا معذور شریک حیات کی نگہداشت کے لیے کام کرنے والے خاندانوں کی مدد کرتا ہے۔ جب آپ اپنے ٹیکسز فائل کرتے/کرتی ہیں تو آپ ایک ڈیپنڈنٹ کے لیے 3,000$ یا ایک سے زیادہ کے لیے 6,000$ تک اخراجات کی مد میں کلیم کرسکتے/سکتی ہیں۔

Update: Due to COVID-19, all in-person tax prep services have been suspended under the NYC Free Tax Prep program. Prepare and file your federal income tax return for free using tax preparation and filing software through IRS Free File.

  • 15 جولائی 2020 تک اپنے ٹیکس جمع کرائیں۔ 3/20/2020 سے انکم ٹیکس جمع کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔
  • آپ 12 سال یا اس سے کم عمر بچے کی نگہداشت پر جتنا خرچ کرتے/کرتی ہیں، ٹیکس کریڈٹ اس کے 20 سے 35 فیصد کے برابر ہوتا ہے
  • اگرآپ اہل ہیں تو حکومت آپ کے ریفنڈ یا ڈیپازٹس آپ کے بینک اکاؤنٹ میں بھجوا دے گی
  • اکیلے والدین اورطلاق یافتہ نگران والدین بھی اس کریڈٹ کے لیے اہل ہو سکتے ہیں
  • NYC بچہ کی نگہداشت کا ٹیکس کریڈٹ (NYC Child Care Tax Credit) بچوں کی نگہداشت کے لیے ادائیگی میں فیملیز کی مدد کرنے والی ایک اور ٹیکس کی مراعت ہے۔ جن والدین کی آمدنی $30,000 یا اس سے کم ہے اور 4 سال یا اس سے کم عمر بچوں کی نگہداشت کے لیے ادائیگی کرتے ہیں وہ $1733 تک کے کریڈٹ کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

چائلڈ اینڈ ڈیپنڈنٹ کیئر ٹیکس کریڈٹ کی اہلیت کے لیے آپ کو ان سوالات کے جوابات ہاں میں دینے کے قابل ہونا چاہیئے:

  • کیا آپ اپنے ڈیپنڈنٹ کی نگہداشت کے لیے کسی شخص یا تنظیم کو ادائیگی کرتے/کرتی ہیں تاکہ آپ (اور آپ کا/کی شریک حیات، اگر مشترکہ ریٹرن فائل کرتے ہیں) کام پر جا سکیں یا کام تلاش کر سکیں؟
  • کیا آپ (اور آپ کا/کی شریک حیات، اگر مشترکہ ریٹرن فائل کرتے ہیں) اجرت، تنخواہ، ٹپ، ملازم کی دیگر قابل ٹیکس رقم یا اپنے روزگار کی کمائی سے کماتے ہیں؟
  • کیا آپ کی ٹیکس فائل کرنے کی حیثیت اکیلے، شادی شدہ مشترکہ فائلنگ، گھر کا/کی سربراہ یا کسی ڈیپنڈنٹ بچے کے ساتھ اہل بیوہ/رنڈوا کی سی ہے؟
  • اگر آپ شادی شدہ ہیں تو کیا آپ اور آپ کا/کی شریک حیات دونوں گھر سے باہر کام کرتے ہیں، یا آپ میں سے ایک گھر سے باہر کام کرتا ہے اور دوسرا ایک کل وقتی طالب علم ہے، معذور ہے یا کام کی تلاش میں ہے؟

یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا آپ اس اور دیگر 30 پروگرامز کے لیے اہل ہیں، ایک مختصر سروے میں حصہ لیں۔

کیا میں اہل ہوں؟

3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

درخواست دیتے وقت درست دستاویزات کو شامل کرنا اہمیت رکھتا ہے۔ آپ کی دستاویزات بتاتی ہیں کہ آیا یہ پروگرام آپ کے لیے درست ہے یا نہیں۔

یہ صفحہ آپ کو اپنی درخواست کے لیے درست دستاویزات منتخب کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

فہرست میں دی گئی آمدنی کی دستاویزات آپ کے ٹیکسز فائل کرنے کے لیے ضروری ہیں. اگر پچھلے سال کا ریٹرن دستیاب ہو تو آپ کو اس کی ایک عدد نقل ہمراہ لانی چاہیئے

آپ کی شناخت کا ثبوت

درخواست دینے والے ہر شخص کے لیے، کوئی ایک دستاویز:

  • ڈرائیورز لائسنس یا سرکاری تصویری شناخت
  • زیر کفالت افراد کے لیے سوشل سیکیورٹی کارڈ
  • سوشل سیکیورٹی کارڈ یا ITIN

آپ کی آمدنی کا ثبوت

4. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

آن لائن درخواست دیں

سٹی آپ کو ایسی ویب سائیٹ تلاش کرنے میں مدد دے سکتا ہے جہاں آپ اپنے ٹیکسز مفت میں فائل کر سکتے/سکتی ہیں۔

آن لائن فائل کريں

خود جا کر درخواست دیں

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائیٹ ملاحظہ کریں

مزید معلومات کے لیے NYC Department of Consumer Affairs (نیویارک شہر شعبۂ صارف معاملات) کی ویب سائیٹ ملاحظہ کریں

311 پر کال کریں

ٹیکس کی تیاری میں معاونت کا کہیں۔

کوئی VITA یا TCE مقام تلاش کریں

قریب ترین Volunteer Income Tax Assistance (رضاکارانہ انکم ٹیکس معاونت، VITA) یا Tax Counseling for the Elderly (بزرگوں کے لیے ٹیکس پر صلاح کاری، TCE) تلاش کرنے کے لیے 9887-906-800  پر کال کریں۔

ٹیکس تیاری کے کسی مقام کا دورہ کریں

اپنے ٹیکسز فائل کرنے میں ذاتی طور پر مدد حاصل کرنے کے لیے ٹیکس تیاری کے کسی مقام کا دورہ کریں۔

Last Updated جمعہ, مئی 22nd, 3:01شام