مرکزی متن پر جائیں
بچوں کی نگہداشت

واؤچرز جو 6 ہفتوں سے 13 سال کی عمر کے بچوں کیلئے نگہداشت اطفال کے اخراجات کو پورا کرنے میں مدد کرتے ہوں

نگہداشت اطفال کے واؤچرز | NYC انتظامیہ برائے طفل خدمات (NYC Administration for Children’s Services, ACS)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

6 ہفتوں سے لے کر 13 سال تک کے بچوں کے لئے نگہداشت طفل کے واؤچرز نگہداشت طفل کے اخراجات کو پورا کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ 19 سال تک کی عمر کے معذور بچوں کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔ پورے NYC میں گھر پر مبنی اور مرکز پر مبنی سینکڑوں فراہم کنندگان نگہداشت اطفال کے واؤچرز قبول کرتے ہیں اور تعلیم کے محفوظ اور مثبت ماحول میں بچوں کی دیکھ بھال کی خدمات پیش کرتے ہیں۔

  • واؤچرز آپ کے نگہداشت اطفال کے کچھ یا تمام اخراجات کا احاطہ کرتے ہوں۔ زیادہ تر خاندانوں کو ان کی آمدنی اور خاندان کے سائز کی بنیاد پر اخراجات کا کچھ حصہ ادا کرنا پڑتا ہے۔ آپ کا واؤچر تمام اخراجات کو پورا کرے گا اگر:
    • نقد اعانت پر آپ کا خاندان ہے
    • بے گھری کا سامنا کرنے والا خاندان ہیں
    • آپ رضاعی نگہداشت کرنے والے والدین ہیں
  • آپ لائسنس یافتہ/ریگولیٹڈ فراہم کنندگان اور منظور شدہ غیر رسمی فراہم کنندگان جیسے رشتہ داروں، پڑوسیوں یا دوستوں سے نگہداشت اطفال کی ادائیگی کے لیے واؤچرز استعمال کر سکتے ہیں۔
  • آپ کا بچہ سال کے دوران کسی بھی وقت نگہداشت اطفال کے پروگرام میں داخل ہو سکتا ہے۔
  • اہلیت آپ کے خاندان کی آمدنی، سائز اور دیگر ضروریات پر مبنی ہوتی ہے۔
  • والدین کا امریکی شہری ہونا ضروری نہیں ہے۔ تاہم، یہ ضروری ہے کہ نگہداشت حاصل کرنے والا بچہ امریکی شہری، امریکی باشندہ، یا ترک وطن کی اطمینان بخش حیثیت رکھتا ہو۔
  • واؤچر کی دستیابی فنڈز پر منحصر ہے۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

اگر آپ کا گھرانہ نقد اعانت حاصل کرتا ہے یا بے گھری کا سامنا کر رہا ہے تو آپ واؤچر کے لیے اہل قرار پا سکتے ہیں۔ اگر آپ کا گھرانہ ذیل میں ظاہر شدہ آمدن سے کم کماتا ہے تو بھی آپ اہل قرار پا سکتے ہیں:

افراد خانہ کی تعداد ماہانہ آمدنی سالانہ آمدنی
2 $6,156 $73.869.56
3 $7,604 $91,250.63
4 $9,053 $108,631.70
5 $10,501 $126,012.77
6 $11,949 $143,393.84
7 $12,221 $146,652.80
8 $12,493 $149,911.75
9 $12,764 $153,170.70
10 $13,036 $156,429.65
11 $13,307 $159,688.60
12 $13,579 $162,947.55
13 $13,851 $166,206.50
14 $14,122 $169,465.45
15 $14,394 $172,724.40
16 $14,665 $175,983.35
17 $14,937 $179,242.31
18 $15,208 $182,501.26

آپ کو ان "نگہداشت کی وجوہات” میں سے کسی ایک کی ضرورت بھی ہوتی ہے:

  • آپ فی ہفتہ +10 گھنٹے کام کرتے ہیں
  • آپ تعلیمی یا پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام میں ہیں
  • آپ کام تلاش کر رہے ہیں
  • آپ عارضی رہائش میں رہتے ہیں (ترجیحی رسائی)
  • آپ خدمات برائے گھریلو تشدد کا ازالہ میں شرکت کر رہے ہیں
  • آپ نشہ آور اشیاء کے بےجا استعمال کے لیے علاج وصول کر رہے ہیں

3. درخواست کیسے دیں

بذریعہ ڈاک درخواست دیں

  1. درخواست فارمز ڈاؤن لوڈ کر کے مکمل کریں۔
  2. اپنے مکمل کردہ فارمز اور دستاویزات اس پتے پر ڈاک کے ذریعے بھیجیں:
    NYC Children – EDU
    PO Box 40, Maplewood, NJ 07040

اگر آپ ان میں سے کوئی ایک گروپ ہیں، تو نگہداشت اطفال کے واؤچرز کی درخواست دینے کے لیے خصوصی ہدایات دیکھیں:

  • بے گھری کا سامنا کرنے والا خاندان ہیں
  • ایسا خاندان ہیں جو نقد اعانت حاصل کر رہا ہے یا ماضی میں کرتا رہا ہے
  • ایسا خاندان ہیں جو خدمات برائے بہبود طفل حاصل کر رہا ہے
  • کام کرنے والے رضاعی والد/والدہ ہیں

فارم ڈاؤن لوڈ کریں

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

مزید جاننے کے لیے ACS کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

NYC چائلڈ کیئر کنیکٹ پر یا ریاست کے دفتر برائے خدمات اطفال و خاندان کے پیج کے ذریعے نگہداشت طفل کے پروگرام تلاش کریں۔

311 پر کال کریں

نگہداشت طفل کے واؤچرز کے بارے میں پوچھیں۔

ACS چائلڈ اینڈ فیملی ویل بیئنگ کال سنٹر کو کال کریں

اگر آپ کے سوالات ہیں، تو ACS CFWB کال سنٹر کو 212-835-7610 پر کال کریں۔

Last Updated اکتوبر 15, 2024