مرکزی متن پر جائیں
کام

ہائی اسکول میں کالج/کام کے لیے تیاری

ان-سکول یوتھ ایمپلائیمنٹ پروگرام (ISY) | NYC شعبہ برائے یوتھ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

سکول میں موجود یوتھ پروگرام (In-School Youth Program) میں شریک ہائی اسکول جونیئر اور سینئر طلبہ کیریئر کی چھان بین، کالج کے لیے تیاری اور ہائی اسکول کی گریجوایشن میں معاونت حاصل کریں گے۔

  • سوشل سیکورٹی نمبر ہونا لازمی ہے
  • امریکہ میں قانونی طور پر کام کرنے کے قابل ہونا چاہیئے
  • 1 سے 30 ستمبر کے درمیان اندراج کروائیں

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

اگر آپ ان سوالات کا ہاں میں جواب دیں، تو آپ اہل ہو سکتے/سکتی ہیں:

  • کیا آپ کی عمر 16 سے 21 سال کے درمیان ہے؟
  • کیا آپ NYC کے کسی ہائی اسکول میں جونیئر یا سینیئر ہیں؟
  • کیا آپ ان تقاضوں میں سے کسی ایک پر پورا اترتے ہیں؟
    • کیا آپ نقد امداد یا SNAP وصول کرتے/کرتی ہیں یا ایسے گھرانے کے فرد ہیں جو نقد امداد یا SNAP وصول کرتا ہے۔
    • کیا آپ بےگھر ہیں؟
    • کیا آپ رضاعی نگہداشت میں ہیں؟
    • اگر آپ ان میں سے کسی ایک تقاضے پر پورا نہیں اترتے/اترتیں، تو ISY آپ کی اہلیت کا تعین کرنے کے لیے آپ کی آمدنی دیکھے گا۔ آپ یہ دیکھنے کے لیے ACCESS NYC کے ذریعے اپنی جانچ کر سکتے/سکتی ہیں، کہ آیا آپ اہل ہیں یا نہیں۔

یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا آپ اس اور دیگر 30 پروگرامز کے لیے اہل ہیں، ایک مختصر سروے میں حصہ لیں۔

کیا میں اہل ہوں؟

3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

درخواست دیتے وقت درست دستاویزات کو شامل کرنا اہمیت رکھتا ہے۔ آپ کی دستاویزات بتاتی ہیں کہ آیا یہ پروگرام آپ کے لیے درست ہے یا نہیں۔

یہ صفحہ آپ کو اپنی درخواست کے لیے درست دستاویزات منتخب کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

آپ کی شناخت کا ثبوت

فہرست کو چھپائیں یہ فہرست دکھائیں

درخواست دینے والے ہر شخص کے لیے، کوئی ایک دستاویز:

  • پیدائش کا سرٹیفیکیٹ
  • IDNYC
  • ڈرائیورز لائسنس یا سرکاری تصویری شناخت
  • اسکول کے سرکاری ریکارڈ
  • بپتسمہ کا/دیگر مذہبی سرٹیفیکیٹ
  • موجودہ پاسپورٹ
  • کسی آجر ایجنسی کا بیان
  • کسی سماجی خدمات کی ایجنسی کا بیان
  • ورکنگ پیپرز، 17 سال یا کم عمر درخواست دہندگان کے لیے۔
  • فوج سے سبکدوشی کا فارم: DD-214

آپ کے رہنے کی جگہ کا ثبوت

فہرست کو چھپائیں یہ فہرست دکھائیں

آپ کی آمدنی کا ثبوت

فہرست کو چھپائیں یہ فہرست دکھائیں

سلیکٹو سروسز کا ثبوت

فہرست کو چھپائیں یہ فہرست دکھائیں

4. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

آن لائن درخواست دیں

فہرست کو چھپائیں یہ فہرست دکھائیں

آپ اپنے علاقے میں پروگرام ڈھونڈنے کے لیے Discover DYCD استعمال کر سکتے/سکتی ہیں۔ شروع کرنے کے لیے:

  1. Discover DYCD کی ویب سائٹ پر جائیں۔
  2. زمرے کے خانے میں”jobs & internships” (جابز اینڈ انٹرنشپس) منتخب کریں۔
  3. تلاش شروع کرنے کے لیے اپنی برو اور علاقہ یا زپ کوڈ درج کریں۔

آن لائن تلاش کریں

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائیٹیں ملاحظہ کریں

مزید جاننے کے لیے DYCD کی ویب سائٹ پر In-School Youth صفحہ ملاحظہ کریں۔

ان-سکول یوتھ کی جانب سے پیش کیے جانے والے تمام پروگراموں کے بارے میں جاننے کے لیے Discover DYCD کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

311 پر کال کریں

سکول میں موجود یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام کے حوالے سے معاونت طلب کریں۔

مدد کے لیے کال کریں

ISY کے متعلق مزید معلومات کے لیے DYCD Youth Connect کو 4646-246-800 پر کال کریں۔

کسی مرکز کا دورہ کریں

ذاتی طور پر مدد حاصل کرنے کے لیے مرکز تلاش کریں۔