مرکزی متن پر جائیں

اہل بے روزگار بالغوں کے لیے عارضی آمدنی

NYS بے روزگاری انشورنس (UI) | NYS محکمہ مزدور (NYS Department of Labor, NYSDOL)

لاگ ان کریں یا ایک اکاؤنٹ بنائیں

یہ کس طرح کام کرتا ہے

اگر چھنٹنی، کاروباری بندی، یا آپ کے کنٹرول سے ما وراء دیگر وجہوں سے آپ اپنی نوکری سے محروم ہو جاتے ہیں تو، آپ بے روزگاری بیمہ (Unemployment Insurance, UI) کے لیے اہل قرار پا سکتے ہیں۔

بے روزگاری کی مراعات وصول کرنے کے لیے، آپ کو کام کرنے کے لیے تیار، اس پر آمادہ اور اس کا اہل ہونا ضروری ہے، اور آپ کو سرگرمی کے ساتھ کام تلاش کرنا ضروری ہے۔ آپ کو نوکری کی تلاش کی اپنی سرگرمیوں کا ایک تحریر ریکارڈ رکھنا ہوگا۔

یقین نہیں ہے کہ کیا آپ اہل ہیں؟ بہر حال ایک دعوی دائر کریں۔ نیو یارک سٹی آپ کی درخواست کا جائزہ لے گی اور آپ کی اہلیت کا تعین کرے گی۔

  • اگر آپ نے گزشتہ 18 ماہ کے اندر نیو یارک اسٹیٹ میں کام کیا ہے لیکن ابھی آپ بے روزگار ہیں تو، آپ UI کے لیے دعوی دائر کر سکتے ہیں۔
  • آپ کا دعوی منظور ہو جانے پر، آپ کے بے روزگار رہنے کے دوران آپ کو 26 ہفتے تک کی مراعات مل سکتی ہیں۔
  • آپ کے بے روزگاری کی مراعات سے حاصل ہونے والی آمدنی آپ کے حالیہ ترین وفاقی اور ریاستی ٹیکس ریٹرنز پر قابل ٹیکس ہے۔
  • آپ کو ایک درست سوشل سیکیورٹی نمبر اور حکومت سے جاری شدہ ID کا بے روزگاری کا اجازت نامہ کارڈ (ورک پرمٹ) کی ضرورت ہوگی۔

آپ کے درخواست دینے کے بعد

آپ کی درخواست پر کارروائی کرنے میں اوسطاً 3 سے 6 ہفتے لگتے ہیں۔ نیو یارک اسٹیٹ اس وقت کا استعمال آپ کی معلومات کا جائزہ لینے اور آپ کی اہلیت کی تصدیق کرنے کے لیے کرتا ہے۔ آپ کو اس مدت کے دوران ادائیگیاں موصول نہیں ہوں گی، اسی وجہ سے آپ کو اپنے دعوی کی حیثیت "زیر التوا” کے بطور نظر آ سکتی ہے۔

آپ کی پہلی ادائیگی آپ کا دعوی مکمل ہونے سے 2 تا 3 ہفتوں کے بعد پہنچتی ہے۔ کچھ معاملات میں، نیو یارک اسٹیٹ کو ادائیگی کر پانے سے قبل اضافی معلومات درکار ہوتی ہیں، اور آپ کی پہلی ادائیگی میں طویل وقت لگ سکتا ہے۔

اسکَیمز پر نظر رکھیں

نیو یارک اسٹیٹ کا محکمۂ محنت (New York State Department of Labor) سے کال کرنے والا کوئی بھی شخص دو چیزیں فراہم کر کے اپنی شناخت کی تصدیق کرے گا:

  • اپنی درخواست آپ کے دائر کرنے کی تاریخ
  • آپ کے دائر کردہ دعوے کی قسم

اگر کال کنندہ یہ معلومات فراہم نہیں کرتا ہے تو، کوئی ذاتی تفصیلات شیئر نہ کریں۔


اہلیت کے تقاضے

بے روزگاری بیمہ کا اہل ہونے کے لیے، آپ پر لازم ہے کہ:

  • اگر آپ اپنی ملازمت سے محروم ہو گئے ہوں حالانکہ آپ کی اپنی کوئی غلطی نہ ہو
  • سرگرمی کے ساتھ کام تلاش کر رہے ہوں اور فوری طور پر نوکری شروع کرنے کے اہل ہوں
  • امریکہ میں کام کرنے کے مجاز ہوں (اور جب آپ کی ملازمت چھوٹی تھی تب آپ کو کام کرنے کے مجاز تھے)

آپ کو ان کی بھی ضرورت پڑے گی:


مطلوبہ دستاویزات

بے روزگاری بیمہ کے لیے دائر کرنے کے لیے آپ کو جس چیز کی ضرورت ہوگی:

آپ کی ذاتی معلومات

  • پورا نام، فون نمبر، اور ای میل پتہ
  • سوشل سیکیورٹی نمبر
  • ڈرائیونگ لائسنس، ریاستی ID، یا روزگار کا اجازت نامہ نمبر (اگر آپ امریکی شہری نہیں ہیں)
  • بینک اکاؤنٹ نمبر اور راؤٹنگ نمبر

آپ کی گزشتہ نوکریوں (گزشتہ 18 مہینے) کے بارے میں معلومات

  • آپ کے آجر کا قانونی نام اور پتہ
  • آپ کے آجر کا وفاقی آجر کا شناختی نمبر (Federal Employer Identification Number, FEIN) یا نیو یارک اسٹیٹ کا رجسٹریشن نمبر (آپ کو یہ آپ کے W-2 یا ملازمت کے ریکارڈ میں مل سکتا ہے)
  • آپ کے آغاز اور اختتام کی تاریخیں
  • آپ کی اجرت کی تفصیلات
  • اگر آپ نے گزشتہ 18 ماہ میں ملٹری میں خدمت انجام دی ہے تو آپ کو اپنے DD214 کی بھی ضرورت پڑے گی

درخواست کیسے دیں

بذریعہ فون درخواست دیں

888-209-8124 پر کال کریں۔


مدد حاصل کریں

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

مزید معلومات کے لئے NYS بے روزگاری انشورنس کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

311 پر کال کریں

نیو یارک اسٹیٹ بیروزگاری انشورینس کی مدد طلب کریں۔


اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔


Last Updated اکتوبر 31, 2025

مراعات سے باخبر رہیں

مراعات کی خبروں، آنے والے اندراج کی مدتوں، اور آخری تاریخوں کے بارے میں وقتا فوقتا ای میلز حاصل کریں۔ 11 زبانوں میں ترجمے دستیاب ہیں۔