مرکزی متن پر جائیں
رہائش

سستی عوامی رہائش

عوامی رہائش گاہ | NYC ہاؤسنگ کا تحفظ و ترقی (NYC Housing Authority, NYCHA)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

کم اور معتدل آمدنی والے لوگ نیو یارک سٹی ہاؤسنگ اتھارٹی‏ ‏(New York City Housing Authority, NYCHA)‏ کے ذریعے سستی رہائش گاہ کرایے پر لے سکتے ہیں۔

  • کرایہ آّپ کی فیمیلی کی آمدنی پر مبنی ہے۔ زیادہ تر عمارتوں کے کرائے میں بجلی اور گیس شامل ہے۔
  • درخواست دینے کے لئے آپ کو شہری ہونا ضروری نہیں ہے۔ تاہم، کم از کم ایک شخص جو آپ کے ساتھ رہتا ہے ایک شہری ہونا چاہیے یا اس کے پاس قانونی امیگریشن کی حیثیت ہونی چاہیے۔
  • قابل رسائی اپارٹمنٹس معذور افراد کے لیے دستیاب ہیں۔ کچھ اپارٹمنٹس میں ترمیم کی گئی ہے اور وہ ان لوگوں کے لیے دستیاب ہیں جنہیں چلنے پھرنے کی دقت ہے۔ دیگر مناسب رہائش بھی بنائی جا سکتی ہے۔
  • سستی رہائش کے اختیارات NYC ہاؤسنگ کنیکٹ اور NYC Housing Development Corporation کے ذریعے بھی دستیاب ہیں۔
  • NYCHA میں سینئر اور کمیونٹی سینٹرز کے ساتھ ایسے پروگرام شامل ہیں جو لوگوں کو کام تلاش کرنے اور مالیاتی انتظام کی مہارتیں سیکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

پبلک ہاؤسنگ میں اہل قرار پانے کے لیے، آپ کو ان سوالوں کا جواب ہاں میں دینے کے قابل ہونا چاہیے:

  1. کیا کم از کم آپ کے اہل خانہ میں کوئي شخص امریکی شہری ہے؟ اگر نہیں، تو کیا کم از کم ایک شخص قانونی امیگریشن کی حیثیت رکھتا ہے (مثال کے طور پر، مستقل رہائشی، پناہ گزین، یا پناہ کے متلاشی)؟
  2. کیا آپ کی عمر 18 یا اس سے زائد ہے یا آپ یتیم نابالغ ہیں؟
  3. اگر آپ کسی (شریک حیات یا گھریلو ساتھی) کے ساتھ درخواست دے رہے ہیں، تو کیا ان کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہے، یا وہ یتیم نابالغ ہیں؟
  4. اگر آپ سینئر پبلک ہاؤسنگ کے لیے درخواست دے رہے ہیں، تو کیا آپ اور ہر وہ شخص جو آپ کے ساتھ 62 سال یا اس سے زیادہ عمر کے رہنے والے ہوں گے؟
  5. کیا آپ NYCHA کی فیملی کی تعریف پر پورا اترتے ہیں، جس میں شامل ہیں:
    • خون، شادی، گھریلو شراکت، گود لینے، سرپرستی، یا عدالت کی طرف سے دی گئی تحویل سے متعلق دو یا دو سے زیادہ افراد؟
    • ایک اکیلا شخص؟
  6. کیا آپ کی فیملی کی آمدنی ‎‏‎ ‏آمدنی کی حدود‎ پر یا اس سے کم ہے؟
افراد خانہ کی تعداد فی سال آمدنی
1 $87,100
2 $99,550
3 $111,950
4 $124,400
5 $134,350
6 $144,300
7 $154,250
8 $164,200

3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

پبلک ہاؤسنگ کے لیے درخواست دینے کے لیے آپ کو کوئی دستاویز پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اگر آپ کو انٹرویو کے لیے منتخب کیا جاتا ہے تو، آپ کو مندرجہ ذیل دستاویزات اپنے ساتھ لانا ہوں گے:

  • آپ کی شادی یا گھریلو ساتھی کا سرٹیفکیٹ (اگر قابل اطلاق ہو)
  • ہر ایک شخص کے پیدائشی سرٹیفکیٹ جو آپ کے ساتھ رہے گا۔
  • ہر ایک شخص کا سوشل سیکوریٹی کارڈ جو آپ کے ساتھ رہے گا۔
  • آپ کا امیگریشن اسٹیٹس پروف (اگر قابل اطلاق ہو)
  • آپ ‎جہاں رہتے ہیں اس کا پروف: جیسے حالیہ یوٹیلٹی بل۔
  • پچھلے چھ مہینوں کے کرایہ کی رسیدیں اور آپ کا لیز (اگر آپ کے پاس ہے)
  • آپ کا گیس اور بجلی کا آخری بل
  • آپ کی آمدنی کا ثبوت (اگر کوئی ہے)، جیسا کہ ایوارڈ لیٹر، پے اسٹبس، یا SNAP لیٹر
  • دستاویزات جو آپ کے اثاثے ظاہر کرتی ہیں، جیسے کہ بینک اسٹیٹمنٹ

4. درخواست کیسے دیں

آن لائن درخواست دیں

عوامی رہائش گاہ کے لی NYCHA‏ کی ویب سائٹ پر آن لائن درخواست دیں۔

آپ کے درخواست دینے کے بعد، آپ کو ایک کیس نمبر تفویض کیا جائے گا اور اہلیت کے انٹرویو کے لیے ویٹنگ لسٹ میں رکھا جائے گا۔ کسی بھی وقت اپنا اسٹیٹس چیک کرنے کے لئے سیلف سروس پورٹل کا استعمال کریں۔ آپ کو رجسٹر کرنے اور لاگ ان کرنے کی ضرورت ہوگي۔

آن لائن درخواست دیں

بذریعہ ڈاک درخواست دیں

درخواست دہندگان کو آن لائن درخواست دینے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ تاہم، کاغذی ایپلیکیشنز بذریعہ ڈاک دستیاب ہیں۔ کاغذی ایپلیکیشن کی درخواست کرنے کے لیے NYCHA کے کسٹمر کانٹیکٹ سنٹر (Customer Contact Center, CCC) کو 718-707-7771 پر کال کریں۔

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

مزید معلومات کے لیے ‏NYCHA کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

311 پر کال کریں

پبلک ہاؤسنگ کی درخواست کریں۔

NYCHA کو کال کریں

اگر عوامی رہائش کے بارے میں آپ کے سوالات ہوں تو براہ کرم ‎NYCHA کے کسٹمر رابطہ مرکز (Customer Contact Center, CCC) 718-707-7771 کو ‎ پر کال کریں۔

Last Updated جون 13, 2024