مرکزی متن پر جائیں

سستی عوامی رہائش

NYCHA‏ پبلک ہاؤسنگ (‏NYCHA Public Housing‏) | NYC ہاؤسنگ کا تحفظ و ترقی (NYC Housing Authority, NYCHA)

آن لائن درخواست دیں

یہ کس طرح کام کرتا ہے

کم آمدنی والے لوگ نیو یارک سٹی ہاؤسنگ اتھارٹی‏ ‏(New York City Housing Authority, NYCHA)‏ کے ذریعے سستی رہائش گاہ کرایے پر لے سکتے ہیں۔

کرایہ فیملی کی آمدنی پر مبنی ہے — یوٹیلیٹیز بیشتر عمارتوں میں شامل ہوتی ہیں۔

NYCHA رسائی پذیری کی مختلف ضروریات پوری کرنے کے لیے بنائے گئے اپارٹمنس پیش کرتا ہے۔

  • حرکت پذیری موافق اپارٹمنٹس: کچھ اپارٹمنٹس میں حرکت پذیری کی نقائص میں مبتلا لوگوں کے لیے ترمیم کی گئی ہے۔
  • دیگر سہولیات: NYCHA آپ کی ضرورتیں پوری کرنے کے لیے دیگر تبدیلیاں بھی کر سکتی ہے۔

رہائشی NYCHA کے بزرگوں اور کمیونٹی کے مراکز کی معرفت کام کرنے اور ذاتی مالی امور کا نظم کرنے میں بھی مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

سستی رہائش کے اختیارات NYC ہاؤسنگ کنیکٹ (NYC Housing Connect) اور NYC ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (NYC Housing Development Corporation) کے ذریعے بھی دستیاب ہیں۔


اہلیت کے تقاضے

عوامی رہائش گاہ کے لیے اہل قرار پانے کے واسطے، درج ذیل سبھی کو پورا کرنا ضروری ہے:

  1. آپ کے گھرانے میں کم از کم ایک فرد امریکی شہری ہو یا وہ قانونی امیگریشن کا اسٹیٹس رکھتا ہو — جیسے مستقل رہائشی (گرین کارڈ (Green Card))، ریفیوجی، یا پناہ گزیں کا اسٹیٹس — رکھتا ہو۔
  2. آپ کی عمر 18 سال یا زائد ہو، یا آپ رہائی یافتہ نابالغ فرد ہوں۔
  3. اگر آپ شریک حیات یا گھریلو پارٹنر کے ساتھ درخواست دے رہے ہوں، تو ان کی عمر 18 سال یا زائد ہو، یا وہ رہائی یافتہ نابالغ فرد ہوں۔
  4. اگر آپ بزرگوں کی عوامی رہائش گاہ کے لیے درخواست دے رہے ہیں، تو آپ کے گھرانے میں ہر کسی کی عمر 62 سال یا زائد ہو۔
  5. آپ کا گھرانہ NYCHA کے اصولوں کے تحت فیملی کے بطور اہل قرار پاتا ہو۔ اس میں خون، شادی، گھریلو پارٹنرشپ، گود لینے، سرپرستی، یا عدالت کی طرف سے دی گئی تولیت کے ذریعے تعلق رکھنےوالے دو یا زیادہ افراد شامل ہیں۔
  6. آپ کی گھریلو آمدنی درج ذیل حدود کے برابر یا اس سے کم ہو۔
افراد خانہ کی تعداد فی سال آمدنی
1 $95,000
2 $108,600
3 $122,150
4 $135,700
5 $146,600
6 $157,450
7 $168,300
8 $179,150
9 $190,000
10 $200,850
11 $211,700
12 $222,550
13 $233,450
14 $244,300
15 $255,150

مطلوبہ دستاویزات

پبلک ہاؤسنگ کے لیے درخواست دینے کے لیے آپ کو کوئی دستاویز پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اگر آپ کو انٹرویو کے لیے منتخب کیا جاتا ہے تو، آپ کو مندرجہ ذیل دستاویزات اپنے ساتھ لانا ہوں گے:

  • آپ کی شادی یا گھریلو ساتھی کا سرٹیفکیٹ (اگر قابل اطلاق ہو)
  • ہر ایک شخص کے پیدائشی سرٹیفکیٹ جو آپ کے ساتھ رہے گا۔
  • ہر ایک شخص کا سوشل سیکوریٹی کارڈ جو آپ کے ساتھ رہے گا۔
  • آپ کا امیگریشن اسٹیٹس پروف (اگر قابل اطلاق ہو)
  • آپ ‎جہاں رہتے ہیں اس کا پروف: جیسے حالیہ یوٹیلٹی بل۔
  • پچھلے چھ مہینوں کے کرایہ کی رسیدیں اور آپ کا لیز (اگر آپ کے پاس ہے)
  • آپ کا گیس اور بجلی کا آخری بل
  • آپ کی آمدنی کا ثبوت (اگر کوئی ہے)، جیسا کہ ایوارڈ لیٹر، پے اسٹبس، یا SNAP لیٹر
  • دستاویزات جو آپ کے اثاثے ظاہر کرتی ہیں، جیسے کہ بینک اسٹیٹمنٹ

درخواست کیسے دیں

آن لائن درخواست دیں

عوامی رہائش گاہ کے لی NYCHA‏ کی ویب سائٹ پر آن لائن درخواست دیں۔

آپ کے درخواست دینے کے بعد، آپ کو ایک کیس نمبر تفویض کیا جائے گا اور اہلیت کے انٹرویو کے لیے ویٹنگ لسٹ میں رکھا جائے گا۔ کسی بھی وقت اپنا اسٹیٹس چیک کرنے کے لئے سیلف سروس پورٹل کا استعمال کریں۔ آپ کو رجسٹر کرنے اور لاگ ان کرنے کی ضرورت ہوگي۔

آن لائن درخواست دیں

بذریعہ ڈاک درخواست دیں

درخواست دہندگان کو آن لائن درخواست دینے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ تاہم، کاغذی ایپلیکیشنز بذریعہ ڈاک دستیاب ہیں۔ کاغذی ایپلیکیشن کی درخواست کرنے کے لیے NYCHA کے کسٹمر کانٹیکٹ سنٹر (Customer Contact Center, CCC) کو 718-707-7771 پر کال کریں۔


مدد حاصل کریں

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

مزید معلومات کے لیے ‏NYCHA کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

311 پر کال کریں

پبلک ہاؤسنگ کی درخواست کریں۔

NYCHA کو کال کریں

اگر عوامی رہائش کے بارے میں آپ کے سوالات ہوں تو براہ کرم ‎NYCHA کے کسٹمر رابطہ مرکز (Customer Contact Center, CCC) 718-707-7771 کو ‎ پر کال کریں۔


اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔


Last Updated جون 1, 2026

مراعات سے باخبر رہیں

مراعات کی خبروں، آنے والے اندراج کی مدتوں، اور آخری تاریخوں کے بارے میں وقتا فوقتا ای میلز حاصل کریں۔ 11 زبانوں میں ترجمے دستیاب ہیں۔